ہم ہیں آپ کے تکنیکی معاون

سید ذیشان

محفلین
السلام علیکم،
محفل فورم پر روز افزوں تکنیکی مسائل کے باعث انتظامی مسائل میں بھی اضافہ ہوتا چلا گیا ہے۔ اس صورتحال کے زیر نظر ایک نئے تنظیمی عہدے تکنیکی معاون کا اضافہ کیا گیا ہے۔ فی الحال زیک ، سعادت اور راقم الحروف کی بطور تکنیکی معاون تعیناتی کی گئی ہے۔ اس نئے انتظامی عہدے کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ تکنیکی معاون کو فورم ایڈمن کے اختیارات حاصل ہوں گے۔ لیکن کمیونٹی منیجمنٹ ان کی ذمہ داریوں میں شامل نہیں ہوگی۔ اس کا مطلب ہے کہ پبلک فورم پر یوزرز کو ڈسپلن کرنے اور اس جیسے دوسرے معاملات ہمارے دائرہ کار سے باہر ہوں گے۔ یعنی تکنیکی معاون کو ایڈمن اور عام یوزر دونوں کی مراعات حاصل ہوں گی۔ البتہ اردو ویب اور اردو محفل فورم کے تکنیکی امور کو نپٹانے کی ہم اپنی کوشش کرتے رہیں گے۔ معاملات کی شفافیت کے لیے ضروری ہے کہ یہ تفصیل بیان کر دی جائے۔ اس سے متعلق آپ کے ذہن میں اگر کوئی سوالات ہیں تو انہیں یہاں پوچھ سکتے ہیں۔
والسلام
بہت اچھی بات ہے۔ اسطرح کی ٹیم کا ہونا ضروری ہے تاکہ مستقبل میں اگر ایک غیر حاضر ہو تو باقی مسائل کا سد باب کر سکیں۔
 
السلام علیکم،
محفل فورم پر روز افزوں تکنیکی مسائل کے باعث انتظامی مسائل میں بھی اضافہ ہوتا چلا گیا ہے۔ اس صورتحال کے زیر نظر ایک نئے تنظیمی عہدے تکنیکی معاون کا اضافہ کیا گیا ہے۔ فی الحال زیک ، سعادت اور راقم الحروف کی بطور تکنیکی معاون تعیناتی کی گئی ہے۔ اس نئے انتظامی عہدے کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ تکنیکی معاون کو فورم ایڈمن کے اختیارات حاصل ہوں گے۔ لیکن کمیونٹی منیجمنٹ ان کی ذمہ داریوں میں شامل نہیں ہوگی۔ اس کا مطلب ہے کہ پبلک فورم پر یوزرز کو ڈسپلن کرنے اور اس جیسے دوسرے معاملات ہمارے دائرہ کار سے باہر ہوں گے۔ یعنی تکنیکی معاون کو ایڈمن اور عام یوزر دونوں کی مراعات حاصل ہوں گی۔ البتہ اردو ویب اور اردو محفل فورم کے تکنیکی امور کو نپٹانے کی ہم اپنی کوشش کرتے رہیں گے۔ معاملات کی شفافیت کے لیے ضروری ہے کہ یہ تفصیل بیان کر دی جائے۔ اس سے متعلق آپ کے ذہن میں اگر کوئی سوالات ہیں تو انہیں یہاں پوچھ سکتے ہیں۔
والسلام
و علیکم السلام! اس کی ضرورت خاص طور پر سعود بھائی کی مصروفیات کے سبب بہت بڑھ گئی تھی۔ اچھا فیصلہ ہے۔ امید ہے کہ آئندہ ایسے تکنیکی مسائل زیادہ نہ پنپ سکیں گے۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت اچھی بات ہے، آفرین۔

اور آپ صاحبان چاہے مبارکباد قبول فرمائیں یا نہ فرمائیں لیکن مبارکباد بنتی ضرور ہے سو آپ تکنیکی معاونین کو بہت مبارک ہو۔ :)
 

زیک

تکنیکی معاون
  1. محفل پر کچھ چھوٹے مسائل اس وقت چل رہے ہیں۔ اگر آپ کو محفل پر کسی تکنیکی مسئلے کا سامنا ہو یا کوئی ایرر آئے تو تجاویز و مسائل کے فورم میں اس بارے بتائیں۔
  2. اردوویب کا ٹویٹر اکاؤنٹ ایسے اوقات کے لئے ہے جب محفل کام نہ کر رہی ہو۔ اگر محفل پر آپ کی رسائی نہ ہو تو ٹویٹر پر UrduWeb چیک کریں۔ کسی بڑے مسئلہ کی صورت میں ہماری کوشش ہو گی کہ محفلین کو صورتحال سے وہاں آگاہ رکھیں۔ یہ ٹویٹر اکاؤنٹ صرف اردوویب کے سٹیٹس کے لئے ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
ہم آپ تینوں تکنیکی معاونین کے تہہ دل سے ممنون و مشکور ہیں ۔۔
جیتے رہیے آپ لوگوں نے دن رات کی محنت سے اس تکنیکی خرابی کو دور کیا ۔۔۔سلامتی ہو آپ پر ۔۔۔
 
ہم سب محفلین تکنیکی معاون بھائی کے شکر گزار ہیں،آپ کی محنت سے ہم سب پھر سے مل گئے ورنہ تو یوں بچھڑ جاتے جیسے سکول کی سہیلیاں شادیوں کے بعد بچھڑ جاتی ہیں۔
 
Top