ہم بے شرم نہیں۔

شہزاد وحید

محفلین
جناب ہم نے کیا ہے جو ہمارے ساتھ یہ سلوک کیا جا رہا ہے۔ یہ دیکھیں۔ ہمارے ریپوٹیشن والے دانے پر اگر مائوس پوائنٹر لے جایا جائے تو یہ پیغام ظاہر ہوتا ہے۔

2d6bc7d9f4.jpg

5a427da600.jpg

e879f6c1a0.jpg
 
فرضی

محفلین
شہزاد وحید صاحب۔۔ آپ اپنے یوزر کنٹرل میں جاکر اپنی شہرت غیر فعال کر سکتے ہیں۔۔ پھر کوئی نہ دیکھ سکے گا کہ آپ نے بے شرمی کا مظاہرہ کیا یا نہیں۔:)
 
شمشاد

لائبریرین
ارے بھائی یہ ہمارے نام کے ساتھ بھی بہت عرصہ رہا لیکن ہم نے تو کبھی خیال بھی نہیں کیا۔
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
معزز منتظم اعلی اردو محفل سے مودبانہ اپیل ہے ۔
ابھی تو اک ہفتہ بھی نہیں ہوا اردو محفل پر آتے ہوٰیے ۔
اور میرا ماضی میرے سامنے کر دیا ۔۔۔
محترم منتظم اعلی جی ۔
اگر کبھی کوٰی بے شرمی کی تھی ۔۔ تو براہ مہربانی آگاہ کیا جاٰیے ۔
باقاعدہ سزا دی جاٰیے ۔
بے شک محفل پر بین کر دیا جاٰیے ۔۔
مگر خدارا ایسے بے شرم کا لیبل تو نہ لگاٰییں ۔۔
اور سزا دینے سے پہلے جرم سے آگاہ کرنا لازم ہے ۔
بہت شکریہ محترم ساجد اقبال جی
آپ نے آگاہی دے دی ۔
امید ہے محترم منتظم اعلی اس غلط پیغام کا حل تلاش کریں گے ۔۔
نایاب
 
طالوت

محفلین
نایاب آپ تو کچھ زیادہ ہی جذباتی ہو گئے ہم تع عرصے دراز سے بدناموں کی فہرست میں پڑے رہے ، تو اب جا کہ کہیں اصلاح کی امید جاگی ہے ۔۔ اپنے یوزر کنٹرول پینل میں صفحے کے نچلے حصے پر جا کر دیکھ لیں کہ کس پیغام پر آپ نے بے شرمی کا مظاہرہ کیا تھا ۔۔ مستقبل میں اس سے گریز کریں یا پھر اپنی رائے پر ڈٹے رہیں ۔۔
وسلام
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
ہم پہلے بھی کئی مرتبہ گزارش کر چکے ہیں کہ شہرت کے پوائنٹس دینے میں فورم کی انتظامیہ کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ فورم کے ارکان ہی ایک دوسرے کو شہرت کے مثبت یا منفی پوائنٹس دیتے ہیں۔ ہمارے پاس یہ معلوم کرنے کا بھی کوئی طریقہ نہیں ہے کہ کس نے آپ کو یہ پوائنٹس دیے ہیں۔ آسان طریقہ یہی ہے کہ آپ اپنے یوزر کنٹرول پینل میں جا کر شہرت کو غیر فعال کر دیں۔
والسلام
 
طالوت

محفلین
جناب ہم نے کیا ہے جو ہمارے ساتھ یہ سلوک کیا جا رہا ہے۔ یہ دیکھیں۔ ہمارے ریپوٹیشن والے دانے پر اگر مائوس پوائنٹر لے جایا جائے تو یہ پیغام ظاہر ہوتا ہے۔
میرا خیال ہے یہ جو آپ کم کم نظر آتے ہیں نا محفل پر اس کی سزا ملی ہے:) ذرا چکر وکر لگایا کریں تو سب ٹھیک ہو جائے گا۔۔
آپ کے لیے بھی وہی مشورہ ہے جو نایاب کو دیا۔۔
وسلام
 
نایاب

لائبریرین
نایاب آپ تو کچھ زیادہ ہی جذباتی ہو گئے ہم تع عرصے دراز سے بدناموں کی فہرست میں پڑے رہے ، تو اب جا کہ کہیں اصلاح کی امید جاگی ہے ۔۔ اپنے یوزر کنٹرول پینل میں صفحے کے نچلے حصے پر جا کر دیکھ لیں کہ کس پیغام پر آپ نے بے شرمی کا مظاہرہ کیا تھا ۔۔ مستقبل میں اس سے گریز کریں یا پھر اپنی رائے پر ڈٹے رہیں ۔۔
وسلام
السلام علیکم
محترم طالوت جی
بہت شکریہ آپ نے توجہ سے نوازا ۔
اللہ آپ کو بہت سی رحمتوں برکتوں سے نوازے آمین
ابن آدم سے غلطی کا صدور محال نہیں ہے ۔
انسان خطا کار ہے ۔
اور بزرگوں نے فرمایا کہ غلطی تسلیم کر لینا ۔۔ اور اپنی غلطی پر نادم ہونا ۔۔ غلطی کو غلطی نہیں رہنے دیتا ۔
اور ذاتی طور پر میرا اصول ہے اگر مجھ سے کبھی غلطی گستاخی ہو جاٰیے تو احساس ہونے پر معافی مانگنے سے کبھی نہیں ہچکچایا۔۔
میں اپنے لیے جذباتی نہیں ہوا تھا ۔۔ مجھے علم ہے کہ ۔۔ بدنامی بھی شہرت ہی ہوتی ہے ۔۔
بدنام ہوں گے تو کیا نام نہ ہو گا۔
لیکن مجھے ایسا لگا کہ اس پیاری اردو محفل کے نٰیے ارکان جب اس فقرے کو پڑھیں گے تو کچھ اچھا تاثر پیدا نہیں ہو گا۔
اس لیے گزارش کی منتظم اعلی حٕضرات سے ۔۔
اللہ سدا سلامت رکھے اراکین اردو محفل اور اس گلشن اردو کو آمین
نایاب
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم،
ہم پہلے بھی کئی مرتبہ گزارش کر چکے ہیں کہ شہرت کے پوائنٹس دینے میں فورم کی انتظامیہ کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ فورم کے ارکان ہی ایک دوسرے کو شہرت کے مثبت یا منفی پوائنٹس دیتے ہیں۔ ہمارے پاس یہ معلوم کرنے کا بھی کوئی طریقہ نہیں ہے کہ کس نے آپ کو یہ پوائنٹس دیے ہیں۔ آسان طریقہ یہی ہے کہ آپ اپنے یوزر کنٹرول پینل میں جا کر شہرت کو غیر فعال کر دیں۔
والسلام

السلام علیکم
سدا خوش رہیں آمین
بہت مشکور و ممنون ہوں کہ آپ نے توجہ سے نوازا ۔۔
سدا سجی رہے یہ محفل اردو آمین
نایاب
 
شہزاد وحید

محفلین
السلام علیکم،
ہم پہلے بھی کئی مرتبہ گزارش کر چکے ہیں کہ شہرت کے پوائنٹس دینے میں فورم کی انتظامیہ کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ فورم کے ارکان ہی ایک دوسرے کو شہرت کے مثبت یا منفی پوائنٹس دیتے ہیں۔ ہمارے پاس یہ معلوم کرنے کا بھی کوئی طریقہ نہیں ہے کہ کس نے آپ کو یہ پوائنٹس دیے ہیں۔ آسان طریقہ یہی ہے کہ آپ اپنے یوزر کنٹرول پینل میں جا کر شہرت کو غیر فعال کر دیں۔
والسلام
سر، باقی فارمز پر یہ پیغام انگریزی‌ میں نظر آتے ہیں۔ جبکہ یہاں اردو میں۔ اس کا مطلب کسی نہ کسی نے ترجمہ تو کیا ہے نا۔ کچھ ترجمے میں ہی تصحیح ہو جائے۔ بے شرمی کا ٹیگ کچھ زیادہ ہی دھبہ ہے یا دھبہ ٹائپ ہے۔
 
شکاری

محفلین
مجھے تو اس بارے میں معلوم ہی نہیں تھا میں بھی اپنی ریپوٹیشن دیکھنے کے لیے یہ پوسٹ کررہا ہوں ۔ ہا ہا ہا ہا
 
شہزاد وحید

محفلین
میرا خیال ہے یہ جو آپ کم کم نظر آتے ہیں نا محفل پر اس کی سزا ملی ہے:) ذرا چکر وکر لگایا کریں تو سب ٹھیک ہو جائے گا۔۔
آپ کے لیے بھی وہی مشورہ ہے جو نایاب کو دیا۔۔
وسلام
سر میں آتا تو باقعدگی سے ہوں، لیکن بہت سی کیٹا گریز میں کئی کئی مہینے پرانے تھریڈز دیکھ کر مایوس ہو جاتا ہوں۔ محفل والوں نے ابتدا سے اب تک اپنی ویب سائیٹ کی ٹریفک بڑھانے پر کوئی غور نہیں کیا ہے۔ جب بھی میں نے دیکھا ہے بانچ چھہ یا دس گیارہ سے زیادہ ممبر کبھی آن لائن نہیں پائے گئے۔
 
شہزاد وحید

محفلین
ویسے آج میں نے بہت دنوں بعد اپنا یوزر کنٹرول پینل دیکھا ہے۔ اور جن پوسٹس پر لوگوں نے مجھے نا پسند کیا ہے ان پوسٹس پر میں قائم ہوں۔ پوائنٹ دینے والے کا نام نہیں لکھا ورنہ دو دو ہاتھ ہو جاتے۔ :)
 
اگر آپ کے ذہن میں ٹریفک بڑھانے کے لیے کوئی مناسب تجویز ہے تو اسے پیش کریں۔ اس کے قابل عمل ہونے کی صورت میں ہم اس پر ضرور عمل کریں گے۔ ویسے ایک حد سے زیادہ ٹریفک ہمیں بھی پسند نہیں ہے۔ ;)

آپ دعا دینے میں بہت سخی واقع ہوئے ہیں۔

آپ بھی اس معاملے میں بخل نہیں دکھائیں۔ :)

سر، باقی فارمز پر یہ پیغام انگریزی‌ میں نظر آتے ہیں۔ جبکہ یہاں اردو میں۔ اس کا مطلب کسی نہ کسی نے ترجمہ تو کیا ہے نا۔ کچھ ترجمے میں ہی تصحیح ہو جائے۔ بے شرمی کا ٹیگ کچھ زیادہ ہی دھبہ ہے یا دھبہ ٹائپ ہے۔

میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں۔ ریپوٹیشن کے پیغامات کا ترجمہ کچھ غیر مناسب ہے۔ میں جلد ہی اس جانب توجہ دوں گا۔

ویسے آج میں نے بہت دنوں بعد اپنا یوزر کنٹرول پینل دیکھا ہے۔ اور جن پوسٹس پر لوگوں نے مجھے نا پسند کیا ہے ان پوسٹس پر میں قائم ہوں۔ پوائنٹ دینے والے کا نام نہیں لکھا ورنہ دو دو ہاتھ ہو جاتے۔ :)

اور جن لوگوں نے آپ کو پوائنٹس دیے ہیں وہ بھی شاید اپنے مؤقف پر قائم ہوں گے۔ :)
 
تعبیر

محفلین
سر میں آتا تو باقعدگی سے ہوں، لیکن بہت سی کیٹا گریز میں کئی کئی مہینے پرانے تھریڈز دیکھ کر مایوس ہو جاتا ہوں۔ محفل والوں نے ابتدا سے اب تک اپنی ویب سائیٹ کی ٹریفک بڑھانے پر کوئی غور نہیں کیا ہے۔ جب بھی میں نے دیکھا ہے بانچ چھہ یا دس گیارہ سے زیادہ ممبر کبھی آن لائن نہیں پائے گئے۔

:eek: جبکہ ہمیں لگتا ہے کہ کچھ کچھ جگہوں پر اتنی جلدی اتنے نئے تھریڈز آجاتے ہیں کہ ہم سب جگہ جواب دیتے دیتے تھک جاتے ہیں :(
ویسے یہ کونسی کیٹگریز ہیں :confused:
ویسے اپ پر بھی کوئی پابندی نہیں ہے آپ کیوں نہیں نئے تھریڈز پوسٹ کرتے :confused:
 
Top