ہمارے نوزائدہ بیٹے کے لئے نام تجویز کریں!

افضل حسین

محفلین
تمام محفلین کو بتاتے ہوئے مجھے نہایت خوشی ہورہی ہے کہ گزشتہ 20فروری کو میرے گھرے ایک ننھے مہمان کی آمد ہوئی ۔ محفلین سے گزارش ہے کہ اس کے لئے کوئی خوبصورت نام تجویز فرمائیں۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
پہلے تو بہت مبارک ہو بھیا :)
ابھی کچھ دن پہلے میں نے زاویار نام سنا تھا ۔۔اچھا لگا۔ پتا نہیں اب اس کو یوں ہی لکھتے ہیں یا کسی اور طرح ۔۔
 

فلک شیر

محفلین
اللہ تعالیٰ بچے کی زندگی، صحت ، علم اور عمل صالح میں برکت عطا فرمائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور آپ کے لیے دنیا اور آخرت میں مفید و معاون بنائیں
 
:congrats:ہو بھائی
محفل کے رکن زبیر مرزا کا نک پہلے زحال ہوتا تھا۔مجھے اس کا مطلب تو نہیں پتہ پر سننے میں اچھا لگتا ہے۔:love:
اسد
راحیل
جنید
آپ میرا نام (یا اس کا کوئی ایک حصہ) بھی رکھ سکتے ہیں کہ یہ کاپی رائٹ سے قطعی آزاد ہے:p :p
 

علی خان

محفلین
سب سے پہلے تو بہت بہت مبارک ہو آپ کو افضل بھائی!

میرے بیٹے کا نام شمویل ہے۔ جسکے معنیٰ ہیں۔ " اللہ نے سُنا" مطلب جب اللہ تعالٰی کسی کی دُعا قبول کرتا ہے۔ تو اسکے لئے اسطرح کے الفاظ استعمال کئے جاتے ہیں۔ اور پیغمبروں میں بھی حضرت شمیویل ّ علیہ السلام کے نام سے ایک پیغمبر گزرے ہیں۔

میں تو اپکے بیٹے کے لئے شمویل افضل کا نام پیش کرتا ہوں۔ باقی آخری فیصلہ تو آپکا ہی ہوگا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ماشاء اللہ
پہلے تو بیٹے کی بہت بہت مبارک قبول فرمائیں۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ نومولود کو ایمان والی لمبی زندگی عطا فرمائے اور والدین کے لیے نیک نامی کا باعث ہو۔

اگر تو یہ آپ کی پہلی نرینہ اولاد ہے تو جو نام آپ کے والد بزرگوار کا ہے وہی نام اس کا رکھ لیں۔
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
اولادنرینہ ہو تو اس کا نام محمد یا احمد رکھنے کی بڑی فضیلت ہے۔بیٹے کا نام محمد یا محمد افضل رکھ لیں۔محمد فاضل بھی رکھ سکتے ہیں، اس طرح آپ کے نام کے رکن اول کے سارے حروف بھی اس میں آ جائیں گے۔
 
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دو نام بہت پسند رہے: عبداللہ، عبدالرحمٰن۔
ویسے اب تک نام کا اندراج تو ہو چکا ہو گا۔
اللہ نیک اور صالح بنائے۔
 
بہت مبارک ہو دوست، میرے بیٹوں کے نام "محمد ثوبان Soban "(حضورﷺ کے غلام کا نام تھا اور کچھ احادیث کے راوی بھی ہیں) اور "اسید Osaid " (کے معنی چھوٹے شیر کے ہیں ، حضرت حضیفہؓ کے والد کا اسمِ گرامی تھا اور غزوہِ بدر کے صحابیوں میں سے تھے)
 
Top