الوداعی تقریب ہمارے محفلین کی آخری خواہش

دن بدن آخری خواہشیں بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ آج ایک نئی جنم لے رہی ہےجس پہ دم نکل رہا ہے۔
خواہش یہ ہے کہ دو بندوں کو ہلکا پھلکا معطلی کا مزا چکھایا جائے اور پھر واپس کھینچ لیا جائے۔ ایک وہ جو متعدد ہفتوں سےناپسندیدہ کی جگہ بھی پسندیدہ کی ریٹنگز دیے جا رہے ہیں اور دوسرے وہ جو خود کواپنے تئیں معطل کر کے پھر خود ہی بحال ہو بیٹھے ہیں۔ اگر نشانیوں سے بات نہیں بنتی تو محفل کے ایک کونے سے لارڈ آف دا رنگز کا کوئی بھی جنتر منتر شوں کر کے پھونکیں!!!
 
آخری تدوین:

زیک

فوٹوگرافر
دن بدن آخری خواہشیں بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ آج ایک نئی جنم لے رہی ہےجس پہ دم نکل رہا ہے۔
خواہش یہ ہے کہ دو بندوں کو ہلکا پھلکا معطلی کا مزا چکھایا جائے اور پھر واپس کھینچ لیا جائے۔ ایک وہ جو متعدد ہفتوں سےناپسندیدہ کی جگہ بھی پسندیدہ کی ریٹنگز دیے جا رہے ہیں اور دوسرے وہ جو خود کواپنے تئیں معطل کر کے پھر خود ہی بحال کر بیٹھے ہیں۔ اگر نشانیوں سے بات نہیں بن رہی تو محفل کے ایک کونے سے لارڈ آف دا رنگز کا کوئی بھی جنتر منتر شوں کر کے پھونکیں!!!
فکر نہ کریں ایک تو محفل کی سالگرہ سے پہلے پہلے ہی معطل ہو جائے گا۔ بس یہ علم نہیں کہ literally یا figuratively
 
ظفری

لائبریرین
ہم اس مراسلے کو پرمزاح قرار دینے کی اجازت چاہتے ہیں۔
دراصل میں اس لیئے پوچھا کہ آپ کے تعارف میں از جرمنی ہوتا تھا ۔ پھر پنڈی ہوگیا ۔ اسی طرح مریم صاحبہ کا از لاہور بتا رہا ہے ۔ مگر تصاویر شئیر کرنے کے تسلسل سے ایسا محسوس ہوا کہ شاید اب بھی یو کے میں ہیں ۔ اور جستجو اس لیئے بھی ہوئی کہ آپ دونوں پاکستان کے وقت کے مطا بق رات گئے تک اپنے اپنے مراسلوں سے ہم کو نوازتے ہیں ۔تو سوچا کہ آپ دونوں اپنے اپنے وہاں کے دن کے اوقات میں لاگ ان ہوتے ہیں ۔ میری بات رہی تو میں بھی پاکستان میں رت جگے کر رہا ہوں ۔ یہی تو بڑی خوبی ہے میرے پاکستان کی ۔ :notworthy:
 
یاز

محفلین

مکرمی جناب۔ جرمنی تو ہماری لوکیشن میں کبھی بھی نہ لکھا جانا چاہئے تھا، نہ ہی ہم نے کبھی لکھا۔
اور رتجگے والی بات ہی سمجھ لیں۔
 
اے خان

محفلین
میں کچھ زیادہ ہی مصروف ہوگیا تھا، اسی وجہ سے غیر حاضر رہا، بڑے کہا کرتے تھے کہ شادی نہ کرو لیکن ہم نہیں مانے اب خمیازہ بھگت رہے ہیں،
لیکن خیر ہوتا ہے
ایک وقت تھا جب کوئی کہتا کہ مصروفیات زیادہ ہیں، ہمیں ہنسی آتی کہ کی مصروفیات ،اب احساس ہورہا ہے
اب تو اتنے مصروف ہوگئے ہیں کہ دل لگی کے لیے بھی وقت نہیں مل رہا
 
Top