مریم افتخار
محفلین
کوئی دم کا مہماں ہوں اے اہل محفل
کوئی بات صبر آزما چاہتا ہوں
کوئی بات صبر آزما چاہتا ہوں
اگر نبیل بھائی کی بنائی گئی لڑی اپریل فول نہیں تو محفل ریڈ اونلی موڈ میں جانے سے پہلے لمبے سانس بھر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بہت سے پرانے اور نئے محفلین آسمان کو یوں تکتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جیسے یہ ہونی ہو کر نہیں رہنی چاہئیے۔ محفل کی سرگرمی کا گراف بھی لوگرتھمیکلی بڑھ رہا ہے۔ محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی کی معطلی کی خواہش نے علی وقار بھائی کو یہ کہنے پر اکسایا کہ ہر محفلین کی آخری خواہش پوچھی جانی چاہئیے۔ لیں جی پیارے محفلین! چراغ رگڑا جا چکا ہے اور جن حاضر ہو چکا ہے۔ آپ سب اپنی اپنی آخری خواہش بتانے کا اہتمام فرمائیے اور خادم محفل ابن سعید بھائی کو خدمت کا موقع دیجیے۔

آخری تدوین: