ہمارے محفلین کی آخری خواہش

کوئی دم کا مہماں ہوں اے اہل محفل
کوئی بات صبر آزما چاہتا ہوں​

اگر نبیل بھائی کی بنائی گئی لڑی اپریل فول نہیں تو محفل ریڈ اونلی موڈ میں جانے سے پہلے لمبے سانس بھر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بہت سے پرانے اور نئے محفلین آسمان کو یوں تکتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جیسے یہ ہونی ہو کر نہیں رہنی چاہئیے۔ محفل کی سرگرمی کا گراف بھی لوگرتھمیکلی بڑھ رہا ہے۔ محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی کی معطلی کی خواہش نے علی وقار بھائی کو یہ کہنے پر اکسایا کہ ہر محفلین کی آخری خواہش پوچھی جانی چاہئیے۔ لیں جی پیارے محفلین! چراغ رگڑا جا چکا ہے اور جن حاضر ہو چکا ہے۔ آپ سب اپنی اپنی آخری خواہش بتانے کا اہتمام فرمائیے اور خادم محفل ابن سعید بھائی کو خدمت کا موقع دیجیے۔ :daydreaming:
 
آخری تدوین:

علی وقار

محفلین
میری آخری خواہش ہے کہ اردو محفل کی کسی ایک لڑی میں ہر رکن کو کم از کم ایک مرتبہ ٹیگ کیا جائے اور اس غرض سے ممبران کی کوئی فہرست دستیاب ہو تو فراہم کی جائے۔
 
لا پھر اک بار وہی بادہ و جام اے ساقی

میری آخری خواہش یہ ہے کہ@ربیع م ظہیر احمد ظہیر عرفان سعید La Alma ام اویس راحیل فاروق ابن سعید@محمد خلیل الرحمن عبدالقیوم چوہدری الف عین یاز شکیب محمد بلال اعظم محمد خرم یاسین محمد تابش صدیقی م حمزہ نمرہ @ فاتح @عباداللہ ماہی احمد صفی حیدر سیدہ شگفتہ سلمان حمید محمد امین صدیق امجد علی راجا محفل کے آخری دور میں فعال ترین محفلین کے طور پر نظر آئیں۔
 
آخری تدوین:
لا پھر اک بار وہی بادہ و جام اے ساقی

میری آخری خواہش یہ ہے کہ@ربیع م ظہیر احمد ظہیر عرفان سعید La Alma ام اویس راحیل فاروق ابن سعید@محمد خلیل الرحمن @عبدالقیوم چوہدری @الف عین یاز شکیب محمد بلال اعظم محمد خرم یاسین محمد تابش صدیقی م حمزہ نمرہ @ فاتح @عباداللہ ماہی احمد صفی حیدر سیدہ شگفتہ سلمان حمید محمد امین صدیق امجد علی راجا محفل کے آخری دور میں فعال ترین محفلین کے طور پر نظر آئیں۔
ربیع م
محمد خلیل الرحمٰن
فاتح
@عباداللہ
 
میری آخری خواہش ہے کہ اردو محفل کی کسی ایک لڑی میں ہر رکن کو کم از کم ایک مرتبہ ٹیگ کیا جائے اور اس غرض سے ممبران کی کوئی فہرست دستیاب ہو تو فراہم کی جائے۔
اسی لڑی میں ٹیگ کرنا شروع کریں۔ سب سے پہلے ان لوگوں کو ٹیگ کریں جن کے نام حافظے میں محفوظ ہیں اور جن کا شامل کردہ مواد آپ کو پسند آتا رہا ہے۔ اس کے بعد @لگا کے ہر حرف تہجی کے بعد سجیشنز کے اعتبار سے سبھی محفلین کو یکے بعد دیگرے ٹیگ کرنے کا طریقہ نکالا جا سکتا ہے۔
اس بات پر تو ہم نے سوچا ہی نہیں۔
اب سوچ لیں، اپریل ابھی باقی ہے اور پکچر بھی! :battingeyelashes:
 
La Alma

لائبریرین
لا پھر اک بار وہی بادہ و جام اے ساقی

میری آخری خواہش یہ ہے کہ@ربیع م ظہیر احمد ظہیر عرفان سعید La Alma ام اویس راحیل فاروق ابن سعید@محمد خلیل الرحمن عبدالقیوم چوہدری الف عین یاز شکیب محمد بلال اعظم محمد خرم یاسین محمد تابش صدیقی م حمزہ نمرہ @ فاتح @عباداللہ ماہی احمد صفی حیدر سیدہ شگفتہ سلمان حمید محمد امین صدیق امجد علی راجا محفل کے آخری دور میں فعال ترین محفلین کے طور پر نظر آئیں۔
آپ ہمیں آخری رسومات میں شرکت کرنے کی دعوت دے رہی ہیں ۔ جبکہ محفل کے حوالے سے ہماری یہ آخری خواہش ہے کہ کم از کم ہمارے تاسف کی لڑی لگنے تک ہی یہ محفل قائم رہے۔ 😊
 
آپ ہمیں آخری رسومات میں شرکت کرنے کی دعوت دے رہی ہیں ۔ جبکہ محفل کے حوالے سے ہماری یہ آخری خواہش ہے کہ کم از کم ہمارے تاسف کی لڑی لگنے تک ہی یہ محفل قائم رہے۔ 😊
ہائے ہائے! کیا بات کہہ دی۔
ویسے میں خود بھی کبھی نا کبھی یہ سوچتی تھی کہ میرے مرنے پر شاید محفل پر لڑی بنے؟
یہ کیا ہمارے جلد کوچ کرنے کی کوئی تدبیر کریں گے۔ 🤔
ان کو اس لیے ٹیگ کیا ہے کہ محفل کم از کم کب تک چلتی رہنی چاہئیے!
ہم واقعی آٹھ سو ڈالر سالانہ تک اکٹھے کر سکتے ہیں اپنی لمبی زندگی کے لیے۔:dancing:
 
Top