ام اویس

محفلین
ماشاءاللہ!
تفسیر سے آپ کا خصوصی شغف یے، کبھی آپ نے تدبر القران کا بغور مطالعہ کیا ہے؟
نہیں میں نے تدبر القرآن کا مطالعہ نہیں کیا ۔ یہ شاید امین اصلاحی صاحب کی ہے

آج کل سید قطب شہید کی فی ظلال القرآن دیکھ رہی ہوں
 
جاسمن

لائبریرین
ماموں جی کے پاؤں کے ناخن بڑھے ہوئے تھے۔ کئی دنوں سے سوچ تھی کہ جاؤں اور کاٹ کے آؤں۔ ایک دن گئی اور نیم گرم پانی میں ان کے پاؤں رکھے۔ جھانویں سے صاف کیے۔پاؤں اور ہاتھوں دونوں کے ناخن کاٹے۔ کپڑے سے صاف کیے۔ کچھ نصیحتیں کیں۔:) یہ بھی کہا کہ اب میں بڑی ہوں۔:D
اللہ ہمارے بڑوں کو چلتے ہاتھ پاؤں رکھے، کسی کا محتاج نہ کرے۔ آمین!
 
جزاک اللہ خیرا اجر کثیرا ،
آپی جی آپ کا ساتھ میرے لیے اللہ کریم کی بہت قیمتی نعمت ہے ۔ آپ اپنی خدمات کا محفل پر ذکر کر کے ہماری بہت عمدہ انداز میں تربیت فرما رہی ہیں ۔آپ کی خدمات کے بارے میں پڑھ کر مجھے بھی تحریک ملتی ہے ۔
 
اس طرح کی باتیں لکھتے شرمندگی ہوتی ہے کہ بھلا یہ کیا ہے۔۔۔یہ تو فرائض ہیں ہم پہ۔ ہم تو ادا ہی نہیں کرتے۔۔۔نہ کر سکتے ہیں۔۔۔لیکن پھر یہ سوچ آتی ہے کہ شاید کوئی ماں جُھک کے پاؤں صاف نہ کر سکتی ہو، شاید کوئی باپ اپنے کاندھوں میں درد سے بے چین ہو، شاید کوئی انتظار میں ہو۔۔۔۔کہ۔۔۔
بس۔۔
شاید یہ الفاظ کسی ایک سوئے ہوئے کو جگا سکیں تو۔۔۔شاید ہمارے نامۂ اعمال میں چند۔۔۔
شاید۔۔۔
عافیت کے حالات دیکھے ہیں۔۔۔کاش!!!
 
بس آپی جی ،
جس رستے بھی چلیں امید کی دیپ جلاتے چلیں تاکہ پیچھے آنے والوں کے لیے رستہ دشوار نہ رہے ۔
 
جاسمن

لائبریرین
یہ ویڈیو اس نیت سے شریک کر رہی ہوں کہ اسے دیکھ کے ہمیں بزرگوں کے مسائل اور اولاد کی طرف سے کی جانے والی زیادتیوں کا اندازہ ہو۔
 
جاسمن

لائبریرین
میاں بیوی کو بھی چاہیے کہ آپس کے تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش کریں۔ ایک دوسرے کا خیال رکھیں۔ اولاد کو بھی چاہیے کہ والدین کی ضروریات کا دھیان کریں۔ انھیں وقت دیں۔ انھیں وسائل دیں۔ ان کو احترام دیں زیادہ زیادہ۔ خاص طور پہ ان کے احترام میں اضافہ کر دیں جب وہ زیادہ بوڑھے ہو جائیں۔
 
میاں بیوی کو بھی چاہیے کہ آپس کے تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش کریں۔ ایک دوسرے کا خیال رکھیں۔ اولاد کو بھی چاہیے کہ والدین کی ضروریات کا دھیان جریں۔ انھیں وقت دیں۔ انھیں وسائل دیں۔ ان کو احترام دیں زیادہ زیادہ۔ خاص طور پہ ان کے احترام میں اضافہ کر دیں جب وہ زیادہ بوڑھے ہو جائیں۔
ٹائپو ۔
 
ابن جمال

محفلین
لمحوں کی بوند بوند سے خوشیاں کشید کر--اور محرومیوں کی لاش پہ ہر روز عید کر
مبارک عظیم آبادی کا اسی موضوع اورمفہوم پر ایک بہت اچھا شعر ہے:
یہ غم کدہ ہےاس میں مبارک خوشی کہاں
غم کو خوشی بناکوئی پہلو نکال کر
 
جاسمن

لائبریرین
IMG-20190928-112216.jpg

یہ بزرگ لیہ سے شاہکوٹ گئے اور وہاں سے کسی گاؤں جانا تھا۔ رات کے دو بج رہے تھے۔ گاؤں چند کلومیٹر دور تھا۔ بیٹے کو فون کروایا لیکن اس نے کہا کہ صبح کا انتظار کریں اور صبح ہو تو کسی کے ساتھ آجانا۔
80سالہ بزرگ اب بیٹے کے پاس نہیں جانا چاہتے تھے۔ بیٹی کو فون کروایا۔ اس نے کہا کہ میرے ابا جی کا خیال رکھیں، میں کسی کو لینے بھیجتی ہوں۔داماد آیا اور انھیں لے کر گیا۔
 
اللہ کریم جزائے خیر عطا فرمائیں ۔آمین
 
شمشاد خان

محفلین
ماشاءاللہ۔اللہ پاک ہر انسان کو پڑھنے کی توفيق عطافرمائے ۔آمین
ظہیر احمد ۔۔۔۔ کہوٹہ اردو محفل میں خوش آمدید۔
جناب تعارف کے زمرے میں جائیں اور اپنا تعارف تو دیں، تاکہ دوسرے اراکین اردو محفل بھی آپکے متعلق جان سکیں۔

یہ رہا تعارف کا زمرہ
 
Top