تیسری سالگرہ ہفتۂ شعر و سخن - محفل کی تیسری سالگرہ کا جشن

فاتح

لائبریرین
فرخ صاحب نے ابھی دو گھنٹے قبل تو بتایا تھا اس ہفتہ کے متعلق اور یہاں تو ہفتہ ختم بھی ہو گیا اور میں جو ہمیشہ ہی دیر کر دیتا ہوں اس بار بھی تاخیر سے پہنچا۔
ایک پرانی نظم "نفرت" آپ کی بصارتوں کی نذر۔ جذبہ خواہ نفرت کا ہو یا محبت کا، تعلق کا پتا دیتا ہے۔ خیر تو نظم حاضر ہے؂


نفرت
--------------------------------------
ارے او قاتلو!
تم پر خدا کا قہر ہو
تم نے جہانِ دل کے سب کوچے محلے
سب گلی چوبارے تک ویران کر ڈالے
گلستانِ تبسم روند ڈالے
شہرِ جاں کی سب فصیلیں
ڈھا کے قبرستان کر ڈالیں

تم اپنی ذات میں خود ہی خداوندان و پیغمبر
تمہاری گفتنی و کردنی
جو تھی بزعمِ خود ہی یزدانی

جنہیں میں خضر سمجھا تھا
وہی شداد نکلے ہیں
میں جن کی ذات کا حصہ
وہی بدذات نکلے ہیں

تمہاری فتح میں تسلیم کر لوں گا ۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ اگر تم یہ شکستِ دل
شکستِ عشق میں تبدیل کر پاؤ

مگر اب تک
ضمیرِ قلب کے سینے پہ گویا ایستادہ ہے
علم اک قرمزی
جو اک علامت ہے
محبت جاودانی کے جلال و فتح مندی کی

وہیں اک اور بھی
اتنا ہی اونچا اور قد آور
علم بھی ایستادہ ہے
مگر اس سرخ جھنڈے سے
سیہ رنگت جھلکتی ہے
مگر بس فرق اتنا ہے
کہ اس کے روئیں روئیں سے
فقط نفرت چھلکتی ہے

وہی نفرت علامت ہے
مرے تم سے تعلق کی
تمہارے میرے رشتے کی

مگر دکھ کیا
ابھی الفاظ باقی ہیں
قلم کا ساتھ باقی ہے
مگر جب تک
مرے سینے میں اک بھی سانس باقی ہے
مجھے تم سب سے نفرت ہے
مجھے تم سب سے نفرت ہے
-------------------------------------------
فاتح الدین بشیرؔ
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت شکریہ فاتح صاحب تشریف لانے کیلیئے، نوازش۔

لا جواب نظم ہے آپ کی، واہ واہ۔

اس کا شانِ نزول بھی بتایا تھا ایک بار آپ نے :)
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بہت خوب کیا بات ہے فتح صاحب دیر آئے درست آئے بہت اچھی نظرم ہے بہت پسند آئی


مگر دکھ کیا
ابھی الفاظ باقی ہیں
قلم کا ساتھ باقی ہے
مگر جب تک
مرے سینے میں اک بھی سانس باقی ہے
مجھے تم سب سے نفرت ہے
مجھے تم سب سے نفرت ہے

بہت شکریہ
 

محسن حجازی

محفلین
خواتین و حضرات!
ہماری زنبیل میں ایک ہی غزل ہے کوئی لگ بھگ دو سال پرانی جو کل پرسوں ہی کاغذات سےمیں سے برآمد ہوئي اور وہ ہم نے مغل صاحب کے اعزاز میں ہونے والے مشاعرے میں پڑھنے کے لیے بچا رکھی ہے۔
باقی کسی غیر معروف شاعر کا کلام ہمارے ہاتھ لگتا ہے تو بصد شوق اپنے نام سے آپ کی نذر رکرتے ہیں۔ :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
اگر آپ شروع سے اس دھاگے کو دیکھیں تو دور دور تک اس میں کسی خاتون کا گزر نہیں، پھر آپ کن خواتین سے مخاطب ہیں؟؟؟
 

فاتح

لائبریرین
اگر آپ شروع سے اس دھاگے کو دیکھیں تو دور دور تک اس میں کسی خاتون کا گزر نہیں، پھر آپ کن خواتین سے مخاطب ہیں؟؟؟

شاید آپ نے بھی میری طرح اس طویل دھاگے کو پڑھے بنا ہی قیاس آرائی پر اکتفا کر لیا۔ یا آپ مندرجہ ذیل مراسلہ نگاروں کو خواتین نہیں سمجھتے:

[post=304365]سیدہ شگفتہ[/post]
[post=304372]زہرا علوی[/post]
[post=304391]بوچھی[/post]
[post=304505]ماوراء[/post]
[post=304627]umeedaurmohabbat[/post]
[post=305176]سارہ خان[/post]
[post=305802]ملائکہ[/post]
[post=307125]فرحت کیانی[/post]
[post=306515]حجاب[/post]

;);););););)
 

شمشاد

لائبریرین
شاید آپ نے بھی میری طرح اس طویل دھاگے کو پڑھے بنا ہی قیاس آرائی پر اکتفا کر لیا۔ یا آپ مندرجہ ذیل مراسلہ نگاروں کو خواتین نہیں سمجھتے:

[post=304365]سیدہ شگفتہ[/post]
[post=304372]زہرا علوی[/post]
[post=304391]بوچھی[/post]
[post=304505]ماوراء[/post]
[post=304627]umeedaurmohabbat[/post]
[post=305176]سارہ خان[/post]
[post=305802]ملائکہ[/post]
[post=307125]فرحت کیانی[/post]
[post=306515]حجاب[/post]

;);););););)

غلطی ہو گئی حضور، صفحہ لکھنا تھا، دھاگہ لکھ دیا۔ میں اصل میں اس صفحے کی بات کر رہا تھا جو پیغام نمبر 161 سے شروع ہوتا ہے۔

ویسے آپ کی اتنی محنت اور دلچسپی قابل غور ہے۔
محسن بھائی آپ کا کیا خیال ہے؟
 

محسن حجازی

محفلین
جناب میں نے یہ تو نہیں کہا کہ مخاطب ہی نہ ہوں۔ ہوں اور ضرور ہوں، میرا مطلب تھا کہ صیغہ حاضر میں مخاطب ہوں۔

شمشاد بھائی سب میرے پیچھے ہاتھ دھو کے پڑے ہیں :(
جبکہ شمشاد بھائی تو ہاتھ دھوئے بغیر ہی پڑے ہیں! :grin: :grin: :grin:


شمشاد بھائی آپ نے خود مرض کی تشخیص فرمائی تھی کہ ہری ہری سوجھتی ہے۔ :grin:

اب شمشاد بھائی نہ ہوں تو ہم کو چھیڑے کون۔۔۔ :rolleyes:
اور ہم کس کو تنگ کریں؟؟؟ :grin:

فاتح بھائی کی تحقیق اصل میں تحفظ تھا بہت مضبوط کیس بنایا ماشا اللہ! :grin:
شکریہ فاتح بھائی!
اصل میں جو لوگ ہم سے مل چکے ہیں یا فون پر بات کر چکے ہیں وہ ہمارا بڑا ساتھ دیتے ہیں۔ :cool:
جیسے کہ فرخ بھائی، محب علوی بھائی، نبیل بھائی، فاتح بھائی :grin:
 

محمد وارث

لائبریرین
یہی سوال میرے ذہن میں بھی تھا احمد صاحب :)

میرے خیال میں، اگر احباب یہاں بھی کچھ پوسٹ کرنا چاہیں تو بصد شوق، اور اب اگر اپنی شاعری 'آپ کی شاعری' میں اور انتخاب 'پسندیدہ کلام' میں بھی پیش کریں تو بسم اللہ۔
 

شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی سب میرے پیچھے ہاتھ دھو کے پڑے ہیں :(
جبکہ شمشاد بھائی تو ہاتھ دھوئے بغیر ہی پڑے ہیں! :grin: :grin: :grin:


شمشاد بھائی آپ نے خود مرض کی تشخیص فرمائی تھی کہ ہری ہری سوجھتی ہے۔ :grin:

اب شمشاد بھائی نہ ہوں تو ہم کو چھیڑے کون۔۔۔ :rolleyes:
اور ہم کس کو تنگ کریں؟؟؟ :grin:

فاتح بھائی کی تحقیق اصل میں تحفظ تھا بہت مضبوط کیس بنایا ماشا اللہ! :grin:
شکریہ فاتح بھائی!
اصل میں جو لوگ ہم سے مل چکے ہیں یا فون پر بات کر چکے ہیں وہ ہمارا بڑا ساتھ دیتے ہیں۔ :cool:
جیسے کہ فرخ بھائی، محب علوی بھائی، نبیل بھائی، فاتح بھائی :grin:

اسی لیے تو میں فون نہیں کرتا کہ پھر مروت میں چھیڑ خوباں سے چلی جائے گی۔ اور دوسری بڑی وجہ یہ ہے کہ میرے پاس آپ کا نمبر ہی نہیں ہے تو فون کہاں کروں؟
 

مغزل

محفلین
عرصہ ہوا کوئی تک بندی محفل کی نذر کئے ہوئے۔ سوچا آج ایک حاضر خدمت کرتا ہوں۔ پر اس بار اسے اس کے مخصوص دھاگے میں پوسٹ نہ کرکے جشن محفل کی مناسبت سے یہاں پیش کر رہا ہوں۔ (گرچہ بلند و بالا شعرا کے کلام کے درمیان اس کا رکھنا بجائے خود بے ادبی ہے۔)

میراث

وہ اک ولائتی کتے کا پھول سا بچہ
کسی امیر کے گھر میں جو ہو گیا پیدا
عجیب ناز سے ہوتی ہے پرورش اس کی
اسے ملا ہے وراثت میں دودھ کا پیالہ!

وہ ایک جابر و ظالم امیر کا بیٹا
جوا شراب زنا قتل جس کا ہے شیوہ
کہ جس کے پاؤں کے نیچے غریب کی گردن
اسے ملا ہے وراثت میں جبر کا کوڑا!

ٹھٹھرتی رات میں فٹ پاتھ پہ پڑا بچہ
ہیں والدین کہاں اس کے یہ نہیں ہے پتہ
بدن پہ تار نہیں پیٹ میں خوراک نہیں
اسے ملا ہے وراثت میں ہاتھ پھیلانا!

وہ ایک لڑکی جو نازک تھی اک کلی کی طرح
سہانے خواب سنجوئے ہوئے جو بیٹھی تھی
جہیز جیسی بلا نے نگل لئے ارمان
اسے ملا ہے وراثت میں آنسؤں کا سفر!

اور ایک میں ہوں کہ ہر وقت سوچتے رہنا
اسی کا نام ہے میراث؟ خود سے یہ کہنا
عجب تضاد کوئی سوتا کوئی روتا ہے
مجھے ملا ہے وراثت میں سوچنے کا ہنر!

--
سعود ابن سعید

سبحان اللہ سبحان اللہ ۔۔۔ کیاہی اعلی سوچ اور سوچ نا نتیجہ ہے ۔
مجھے خوشی ہے کہ آپ ایسے فہم و فراست کی حامل اور نابغہ روزگار ہستیوں سے
شرفِ مجلس حاصل ہے۔۔۔ ایک امید جو دوسرے تھریڈ میں بندھی تھی پوری ہوئی۔
کہ ایک مزید کلام سے فیضیاب ہوا۔۔ سو اب امید بندھ چلی ہے۔
آپ کے کسی مزید کلام کی تلاش میں سرگرداں
م۔م۔مغل
 
بہت شکریہ محمود بھائی اس قدر عزت افزائی کا۔

میری مٹھی بھر تک بندیاں وہیں ایک ہی دھاگے مین جمع ہیں۔ مزید کہیں ان کی تلاش فضول ہے۔

بقول شاعر ایسا کچھ نہیں‌ ہے کہ؎
کچھ بلبلوں کو یاد ہے کچھ قمریوں کو حفظ
عالم میں‌ ٹکڑے ٹکڑے میری داساں کے ہیں۔
 

مغزل

محفلین
کیا کیا سلسلہ جات ہوا کرتے تھے محفل میں بے اختیار وہ د ن یاد آتے ہیں ۔۔۔ انشا اللہ یہ سب سلسلے بحال ہونگے ۔۔ انشا اللہ
 
Top