ہر گزرتا دن یہ پیغام دے گیا.............!!

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
روپ سے یاد آیا عینی کہ ۔۔۔ ۔ہر انسان کا ایک نہ ایک روپ ہم سے چھپا ہواہوتا ہے۔۔۔ ورنہ ہم کسی کے خاص رویے پر چونکتے نا۔
جی اپیا ایسا ہی ہے ۔۔۔بلکہ ایک روپ نہیں کچھ لوگ تو سامنے رہ کر بھی نظروں سے اوجھل ہی رہتے ہیں۔۔
 
جی اپیا ایسا ہی ہے ۔۔۔ بلکہ ایک روپ نہیں کچھ لوگ تو سامنے رہ کر بھی نظروں سے اوجھل ہی رہتے ہیں۔۔
ایسے لوگ نیش عقرب کی طرح ہوتے ہیں جن کو جب کبھی موقع ملے وہ کسی کو نقصان پہنچانے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔۔۔۔بچنا چاہیئے ہمیں ایسے لوگوں سے مگر اسیے لوگوں کو جانچنے کا کوئی طریقہ بھی نہیں ہے ۔۔۔ہم محض اپنی سمجھ اور فہم سے ہی اس بات کا ادراک کر سکتے ہیں بس ۔۔۔یا پھر ایک مرتبہ چوٹ کھانے کے بعد ۔۔۔بہرحال اللہ بہتر فیصلہ کرنے والا اور جانچنے والا ہے ۔
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
ایسے لوگ نیش عقرب کی طرح ہوتے ہیں جن کو جب کبھی موقع ملے وہ کسی کو نقصان پہنچانے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔۔۔ ۔بچنا چاہیئے ہمیں ایسے لوگوں سے مگر اسیے لوگوں کو جانچنے کا کوئی طریقہ بھی نہیں ہے ۔۔۔ ہم محض اپنی سمجھ اور فہم سے ہی اس بات کا ادراک کر سکتے ہیں بس ۔۔۔ یا پھر ایک مرتبہ چوٹ کھانے کے بعد ۔۔۔ بہرحال اللہ بہتر فیصلہ کرنے والا اور جانچنے والا ہے ۔
اپیا اگر آزمائش لکھی ہو تو بچنے کا تو کوئی راستہ ہی نہیں ہوتا۔۔اور پھر اگر آپ کی اپنی فطرت بالکل ہی الگ ہو تو کسی کی ترکیبوں کا کیسے پتا چلے کبھی اندازہ ہو بھی جائے تو دیر ہو ہی جاتی ہے۔۔۔
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
بہت سی محبتیں پائیں۔۔۔انہیں پرکھا۔۔۔جانا۔۔۔جھیلا۔۔۔لیکن ان سب محبتوں میں اک بات قدرِ مشترک تھی اور وہ یہ کہ ہر محبت میں دھڑکا۔۔خدشہ۔۔اندیشہ پایا۔۔۔۔ماسوا ایک محبت کے جو جھرنے کی طرح بہتی ہے روح کو سیراب کرتی ہے ایسا اعتماد دیتی ہے کہ
کہیں بھی کسی خدشے،بے یقینی،اندیشے کی ملاوٹ نہیں رہتی۔۔
28-1-2013
 

عینی شاہ

محفلین
وااااااااااااااو یہ تو بڑے مزے کا تھریڈ تھا بھئی :)
میں نے اج یہ سیکھا کہ کوئی بھی تھریڈ اگر شروع کرو تو اسے مکمل پڑھو ۔۔۔اس میں بھی کافی کچھ سیکھنے کو مل جاتا ہے :) ہے نا بھئی:p
 
وااااااااااااااو یہ تو بڑے مزے کا تھریڈ تھا بھئی :)
میں نے اج یہ سیکھا کہ کوئی بھی تھریڈ اگر شروع کرو تو اسے مکمل پڑھو ۔۔۔ اس میں بھی کافی کچھ سیکھنے کو مل جاتا ہے :) ہے نا بھئی:p
درست(y) لیکن یہ حرکت کبھی "بارہ دری" کے ساتھ نہ کرنے لگ جانا:sneaky:
میں بھی اس کے شروع کے 38 صفے ہی پڑھ پایا تھا :ROFLMAO:
پھر توبہ کر لی :battingeyelashes:
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
شک نظر نہ آنے والا امتحان ہے۔۔ہمیشہ چور دروازوں سے داخل ہوتا ہے ۔۔۔ان چور دروازوں کی پرکھ صرف اک زیرک انسان ہی رکھتا ہے ۔۔۔جو منظر کے ساتھ پس منظر کے رنگوں کو جانچنے کا ہنر بھی رکھتا ہو۔۔۔۔!!
29-12-2013
 
Top