ہر گزرتا دن یہ پیغام دے گیا.............!!

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
دعا اک خوبصورت ذریعہ ہے یاد دہانی کا ..!!
دعا یاد کی طرح ہے ..اچانک اور بے اختیار آجانے والی یاد جو بے قرار کردے اور پھر یاد کیے بنا کوئی چارا نہ رہے....!!
دعا نہ ہوتی تو پھر دل کے نہا خانوں میں چھپے درد کو آنسوﺅں کی آمیزش کے ساتھ آپ کے سپرد کردینے کے بعد وہ لطف اور سرور کیونکر حاصل ہوتا جو اک سچے غمگسار کی غمگساری سے حاصل ہوتا ہے..
2015/10/30
 
تجمل حسین

محفلین
میں نے کل مورخہ 29/10/2015 کو یہ سیکھا کہ اردو محفل کی انتظامیہ جو بھی فیصلے کرتی ہے وہ کس قدر صحیح ہوتے ہیں۔ اُس وقت بے شک ہمیں وہ فیصلے غلط محسوس ہوں لیکن آنے والا وقت ثابت کردیتا ہے کہ وہ فیصلہ کتنا اہم اور درست تھا۔ :)
اس کا احساس یوں ہوا کہ ایک رکن جسے معطل کیا گیا تھا اس کے متعلق میں سوچتا تھا کہ آخر اسے کیوں مطعل کیا گیا ہے؟ کیوں کہ مجھے اس کی آخری چند پوسٹس مل نہیں رہی تھیں۔ اس بات کا تو مجھے اس وقت بھی یقین تھا کہ انتظامیہ کی طرف سے یہ فیصلہ درست ہی ہوگا، بس مجھے اس وجہ کی تلاش تھی جس کے باعث معطلی عمل میں لائی گئی۔پھر کل ایک دوسرے فورم پر جب میں نے اُن کے گزشتہ دنوں کے چند مراسلے پڑھے تو استعمال کیے جانے والے الفاظ دیکھ کر مجھے معلوم ہوگیا کہ آخر وہ کون سی وجہ تھی جس کی وجہ سے انہیں اردو محفل سے معطل کیا گیا۔

بات سمجھ کر رسید لکھ دی ہے تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آوے۔ :)
 
x boy

محفلین
انسان سے غلطیاں ہوجاتی ہیں یہ معطلی عارضی ہے شاید ایک مہینہ کیلئے پھر وہ دوبارہ خاضر ہوجائے گا۔
 
میرا خیال ہے اکثر لوگ میری اس تحریر کو محترم عزیزامین صاحب سے متعلق سمجھ رہے ہیں۔ لیکن میں وضاحت کرتا چلوں کہ یہ ان کے متعلق نہیں ہے۔ جو خلش میں نے اوپر بیان کی ہے وہ کئی ماہ پرانی تھی جو کہ اب دور ہوچکی ہے۔ اور یہ تحریر ایک بہت پرانے رکن کے متعلق ہے۔ :)
 
Top