ہر گزرتا دن یہ پیغام دے گیا.............!!

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
وقت ایک بہت قابل استاد ہے جو کند سے کند ذہن شاگرد کو بھی کچھ نہ کچھ سکھا کر ہی دم لیتا ہے۔۔۔!
یہ گزرتے ماہ و سال۔۔۔
ہر گزرتا دن ہمیں کچھ دے کر جاتا ہے۔۔
کبھی ہم غور کرتے ہیں اور اس سبق کو ہمیشہ کے لیئے یاد کر لیتے ہیں۔۔!
کبھی غفلت برت کر آنکھیں بند کیئے دن کو یہ سوچ کر گزر جانے دیتے ہیں کہ وقت کا کام تو گزر جانا ہوتا ہے۔۔۔!
لیکن اگر ہم چاہیں تو اس گزرتے وقت کو محفوظ کر سکتے ہیں، اس وقت میں چھپے ان خزانوں کو کشید کرکے جن کا مالک قدرت ہمیں بنانا چاہتی ہے لیکن ہم اس سے پہلو تہی کرتے ہیں۔۔۔!
آپ سب ہر گزرنے والے دن سے جو کچھ نیا سیکھتے ہیں یا حاصل کرتے ہیں اسے یہاں ضرور بانٹئے۔۔۔!
آج آپ نے کیا نیا سیکھا؟
یا کیا سکھایا؟
ہوسکتا ہے کہ جس بات پر آپ نے خود غور نہیں کیا وہ کہتے ہوئے کھل کر آپ پر آشکار ہوجائے۔۔۔!
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
زندگی کو ہمارے ساتھ رہنا ہے چاہے ہم اسے پسند کرتے ہوں نہ کرتے ہوں تو کیوں نہ اسے سہیلی بنا لیا جائے ،اس طرح یہ سہل ہوجاتی ہے ورنہ ہم اسے دیکھ کر منہ بناتے ہیں تو یہ ہمیں دیکھ کر اس سے برا منہ بناتی ہے۔
8-10-12
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
سوچوں کو تحریر کی شکل دے دی جائے تو وہ ہمیشہ کے لیئے امر ہوجاتی ہیں ۔۔۔
بصورت دیگر وہ ہماری ذات کی چاردیواری سے سر ٹکرا ٹکرا کر فنا ہوجاتی ہیں۔
10-10-12
 
Top