ہر گزرتا دن یہ پیغام دے گیا.............!!

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
الفاظ جب تک ہماری دسترس میں ہیں ہم اس قابل ہیں کہ انہیں نکھار کر پھولوں سا معطر بنا دیں یا جلتے انگارے کی شکل میں ڈھال دیں۔۔
لفظوں میں بہت تاثیر رکھی گئی ہے۔ یہ انسانوں کی زندگیوں کا رخ بدل دیتے ہیں،،،مردہ دلوں کو زندہ اور زندہ دلوں کو پل بھر میں مرجھا کر زندہ درگور کر سکتے ہیں۔۔۔
ان لفظوں کوکسی کی سمت روانہ کرتے ہوئے پل بھر کو یہ ضرور سونا چاہیئے کہ یہ لفظ ہماری سمت ہوتے تو کیا اثر ڈالتے۔
لفظ آنسوؤں کا سبب بھی ہیں۔۔۔۔!
لفظ مسکراہٹ بھی ہیں۔۔۔!
18-10-2012
 

قیصرانی

لائبریرین
جبکہ مجھے لگ رہا تھا بھیا کہ آپ سمجھتے ہیں مجھے آتا نہیں ہے اور میں یوں ہی کہہ رہی ہوں۔ :)
اگر آپ کو نہیں آتا تو یہ سوال کیسے لکھ دیا؟ مجھے میتھ نہیں آتا اور نہ ہی اس سوال کے بارے مجھے کچھ اندازہ ہے کہ ہے کیا :)
 

قیصرانی

لائبریرین
جبکہ مجھے لگ رہا تھا بھیا کہ آپ سمجھتے ہیں مجھے آتا نہیں ہے اور میں یوں ہی کہہ رہی ہوں۔ :)
ہم تو اس زمانے کے بابے ہیں جو باغ کے گرد باڑ لگانے اور اس کا رقبہ معلوم کرنے کے دوران گیٹ اور کھڑکیاں منفی کرنا بھول جاتے تھے :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
جی بالکل۔ اگر کھڑکیوں اور دروازے کے سامنے باڑ لگا دی تو ہوا، روشنی اور بندے، سب کی آمد و رفت بند ہو جائے گی نا
کیا بھیاااا مجھے کوئی نہیں سمجھ آرہا
اتنے مشکل سوال ہوتے تھے کیا؟ میں امی جان سے پوچھوں گی
 

قیصرانی

لائبریرین
کیا بھیاااا مجھے کوئی نہیں سمجھ آرہا
اتنے مشکل سوال ہوتے تھے کیا؟ میں امی جان سے پوچھوں گی
جی بالکل۔ اور اس میں عجیب منطق ہوتی تھی کہ اگر دس گز لمبا اور دس گز چوڑا کھیت ہے تو اس پر اگر باہر کی جانب باڑ لگائی جائے تو کتنی باڑ درکار ہے اور اگر کنارے سے دو فٹ اندر کی جانب باڑ لگے تو کتنا فرق پڑ جائے گا پہلی پیمائش میں

لگتا تھا کہ خلوص دل کسی نے مجھے ابو سے جی بھر کے پٹوانے کے لئے یہ سوالات بنائے ہیں
 
Top