ہر گزرتا دن یہ پیغام دے گیا.............!!

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
جو کچھ مل جائے اس پر کبھی یہ نہیں سوچنا چاہیئے کہ یہ نہیں چاہیئے تھا کچھ اور چاہیئے تھا ۔یہ سخت نا انصافی والی بات ہے کہ وہ خالق و مالک جس کے دستِ قدرت میں یہ تقسیم رکھی گئی ہے اس سے زیادہ تو بندہ شناس کوئی نہیں ہوسکتا
پھر ہماری مختصر سی عقل یہ کیسے جانچ سکتی ہے کہ جو ملا وہ بہتر نہیں کچھ اور ملنا چاہیئے تھا ۔۔۔۔۔۔!
15-10-2012
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
عادتیں بوئے ہوئے بیج کی طرح ہوتی ہیں ۔ہر گزرتا دن انہیں بیچ سے پودوں اور پودوں سے ایسے مضبوط درختوں میں تبدیل کردیتا ہے جس کی جریں ہمارے اندر دور دور تک پھیل جاتی ہیں۔۔۔
اگر بیج کسی اچھی عادت کا ہے تو فکر نہیں لیکن یہی بیج کسی بری عادت کا ہے تو ابتدا میں ہی اسے اپنی ذات سے نکال باہر پھینکنا چاہیئے۔
15-10-2012
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
آج میں نے stoke's theorem , divergence theorem and green's theorem کو دہرایا اور میں نے یہ سیکھا کہ ان کی مدد سے پرابلمز کو کیسے حل کرتے ہیں۔ لیکن ابھی تھوڑا تھوڑا سمجھ آیا ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
آج میں نے stoke's theorem , divergence theorem and green's theorem کو دہرایا اور میں نے یہ سیکھا کہ ان کی مدد سے پرابلمز کو کیسے حل کرتے ہیں۔ لیکن ابھی تھوڑا تھوڑا سمجھ آیا ہے۔
میں ناں مشکل مشکل باتیں نہیں سیکھتی۔ مجھے تو آسان آسان باتیں سمجھ آتی ہیں آپی
مجھے ان تھیورمز کے نام دیکھ دیکھ کر بخار چڑھ رہا ہے اور آپ کہہ رہی ہیں کہ آسان آسان باتیں سمجھ آتی ہیں؟
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
مجھے ان تھیورمز کے نام دیکھ دیکھ کر بخار چڑھ رہا ہے اور آپ کہہ رہی ہیں کہ آسان آسان باتیں سمجھ آتی ہیں؟
مجھے بھی چڑھ جاتا تھا جب میں نے ایک بار ان کو بغیر سمجھے کیا تھا۔ لیکن بھیا یقین کریں جب ہم کسی چیز کو اچھی طرح سمجھ لیتے ہیں ناں تو بہت اچھا لگتا ہے۔۔بہت ہی اچھا لگتا ہے۔ ابھی مجھے ان تھیورمز سے پرابلم حل کرنا اچھی طرح نہیں آتا۔
 
تو مجھے سمجھا دیں۔ میں آپ کے سوالات کو مفت میں حل کر دوں گا :)
 
Top