1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $453.00
    اعلان ختم کریں

ہجر کی شب نالۂ دل وہ صدا دینے لگے ۔ ثاقب لکھنوی

فرخ منظور نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اکتوبر 28, 2011

  1. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,633
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    ہجر کی شب نالۂ دل وہ صدا دینے لگے
    سننے والے رات کٹنے کی دعا دینے لگے

    کس نظر سے آپ نے دیکھا دلِ مجروح کو
    زخم جو کچھ بھر چلے تھے پھر ہوا دینے لگے

    جُز زمینِ کوئے جاناں کچھ نہیں پیشِ نگاہ
    جس کا دروازہ نظر آیا صدا دینے لگے

    باغباں نے آگ دی جب آشیانے کو مرے
    جن پہ تکیہ تھا وہی پتّے ہوا دینے لگے

    مٹھیوں میں خاک لے کر دوست آئے وقتِ دفن
    زندگی بھر کی محبت کا صلہ دینے لگے

    آئینہ ہو جائے میرا عشق ان کے حسن کا
    کیا مزا ہو درد اگر خود ہی دوا دینے لگے
    (ثاقب لکھنوی)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,371
    بہت خوب جناب!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,633
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    شکریہ کاشفی صاحب۔
    لگتا ہے اب اس محفل میں دو ہی باذوق آدمی ہیں عدم ۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر