تعارف ھارون اعظم کا تعارف

السلام علیکم،

میرا نام ھارون اعظم ہے. تعلق ضلع صوابی، خیبر پختونخواہ سے ہے. فی الحال روزگار کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات میں مقیم ہوں.

اردو فورمز پر کچھ عرصے سے آتا جاتا رہتا ہوں. پسندیدہ مشاغل میں انٹرنیٹ، کتابیں پڑھنا (یا پڑھنے کوشش کرنا) وغیرہ.

امید ہے آپ دوستوں کے ساتھ اچھا وقت گزرے گا.

شکریہ
 
رانا

محفلین
خوش آمدید جناب ہارون صاحب۔ انشاءاللہ یہاں آپ کا وقت بہت اچھا گزرے گا بس باقاعدگی سے تشریف لاتے رہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
خوش آمدید ہارون۔ باقاعدگی سے آیا کریں محفل میں۔ اور ہاں، ’ہ‘ ’او‘ (o ) کی کنجی پر ہے، ہارون ہونا چاہئے تھا نا نام!
 
خوش آمدید جناب ہارون صاحب۔ انشاءاللہ یہاں آپ کا وقت بہت اچھا گزرے گا بس باقاعدگی سے تشریف لاتے رہیں۔

شکریہ بھائی. باقاعدگی سے تو میں کوئی بھی کام نہیں کرپاتا. اس لئے فورم پر بھی باقاعدگی سے آنا مشکل ہوگا. یوں سمجھ لیں موڈ کی بات ہوتی ہے. :d
 
وجی

لائبریرین
خوش آمدید ھارون صاحب
آپ نے ابوظہبی میں کس جگہ پر ہوتے ہیں کچھ وضاحت ہوگی
 
خوش آمدید ہارون۔ باقاعدگی سے آیا کریں محفل میں۔ اور ہاں، ’ہ‘ ’او‘ (o ) کی کنجی پر ہے، ہارون ہونا چاہئے تھا نا نام!

شکریہ جناب. میرے خیال میں ھارون عربی میں ھ سے لکھا جاتا ہے. اس لئے میں ھ کو ترجیح دیتا ہوں.
 
Top