گھر بیٹھے دوسروں کے کمپیوٹرز استعمال کریں

ضدی

محفلین
دوستو! انٹرنیٹ پر یہ بھی ممکن ہے کہ آ پ اپنے کمپیوٹر سے براستہ انٹرنیٹ پوری دنیا میں کہیں بھی موجود انٹرنیٹ سے منسلک کمپیوٹر چلا سکتے ہیں۔ اس کیلئے ایک سافٹ ویئر استعمال کیا جاتا ہے۔ جس کا نام Teamviewerہے۔آپ یہ سافٹ ویئر اس ربط سے ڈائونلوڈ کر سکتے ہیں۔اس سافٹ ویئر کو استعمال کرنے کیلئے درج ذیل باتوں پر عمل کریں۔
1۔ آپ جس کا کمپیوٹر استعمال کرنا چاہتے ہیں اس کے پاس بھی یہی سافٹ ویئر انسٹال ہونا چاہئے۔
2۔ آپ اس کا کمپیوٹر اس کی مرضی کے بغیر استعمال نہیں کر سکتے۔کیونکہ اس کے کمپیوٹر کو چلانے کیلئے ایک فرضی یوزرنام اور پاس ورڈ ہو تا ہے۔ اس لئے اس سے پہلے یوزرنام اور پاس ورڈ پوچھا جاتا ہے۔
3۔ آپ اپننے کمپیوٹر میں انسٹال Teamviewerمیں اس کا یوزرنام لکتے ہیں اور پھر کمپیوٹر پاس ورڈ مانگت ہے۔آپپاس ورڈ لکھیں گے تو آپ کو دوسرے کمپیوٹر کا Desktopنضر آئے گا۔اس طرح آپ اس کا کمپیوٹر استعمال کرسکیں گے بالکل اسی طرح جس طرح آپ اپنا کمپیوٹر چلاتے ہیں۔
 
اس خطے کے موڈریٹرز سے گزارش ہے کہ ڈیسکٹاپ شئیرنگ یا ریموٹ ڈیسکٹاپ سے متعلق یہ دھاگہ مناسب زمرے میں منتقل کر دیا جائے۔
 

mfdarvesh

محفلین
یہ بہت اچھا ہے مگر اس کے لیے دوسرے کے کمپیوٹر پر انسٹال کر نا پڑتا ہے اور پھر اس کو پتہ بھی چل جاتاہے۔ کچھ ایسا بھی بتائیں کہ دوسر ے کو پتہ نہ چلے؟
 
یہ بہت اچھا ہے مگر اس کے لیے دوسرے کے کمپیوٹر پر انسٹال کر نا پڑتا ہے اور پھر اس کو پتہ بھی چل جاتاہے۔ کچھ ایسا بھی بتائیں کہ دوسر ے کو پتہ نہ چلے؟

Remote Administrator Server لیکن اسے انسٹال کرنا پڑتا، ہاں ایک بار انسٹال ہو جائے تو دوسروں کو پتہ نہیں چلتا، شرط اتنی ہے کہ وہ مصطفی کمال کے پسندیدہ پرندے کی اولادوں میں سے نہ ہوں۔
 
السلام علیکم
جزاک اللہ
بہت اچھی چیز بتلائی۔گھر آفس لیپٹاپ موبائل وائرلیس نجی نیٹ ورکنگ کے لئے بہت مفید ۔بشرط تیٹ کنکشن کہ ہر ایک کے لئے نیٹ ربط بھی ہونا چاہئے۔ سکیورٹی بھی مشکوک ہے۔کہ درمیان میں
ہاسٹ ہوتا ہے۔۔۔
 

میم نون

محفلین
ہم اسے کوئی دو سالوں سے اپنی کمپنی میں استعمال کرتے ہیں، اگر کسٹمرز کے ہاں کوئی پرابلم ہو تو اسکے کمپیوٹر میں داخل ہو کے اسے درست کر دیتے ہیں۔
اور ہاں کلائنٹ سافٹویئر انسٹال کچھ نہیں کرتا، اسے صرف آئی ڈی اور پاسورڈ کے لیئے لانچ کیا جاتا ہے۔
جبکہ جس نے دوسرے کا کمپیوٹر دیکھنا ہوتا ہے اسے مکمل سافٹویئر انسٹال کرنا ہوگا۔
اب تو اسمیں بہت سارے فیچرز بھی ڈال دیئے ہیں انھوں نے، جیسے کہ: فائل ٹرانسفر، چیٹنگ، وائس اور شائد وڈیو کال بھی۔ اور ملٹیپل کنیکشنز۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
یہ بہت اچھا ہے مگر اس کے لیے دوسرے کے کمپیوٹر پر انسٹال کر نا پڑتا ہے اور پھر اس کو پتہ بھی چل جاتاہے۔ کچھ ایسا بھی بتائیں کہ دوسر ے کو پتہ نہ چلے؟

اچھی درویشی ہے یہ :rolleyes:

خداوندا یہ تیرے سادہ دل بندے کدھر جائیں
کہ درویشی بھی عیاری ہے ، سلطانی بھی عیاری
 
Top