تاسف گول کیپر منصور احمد نہیں رہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فلک شیر

محفلین
ورلڈ کپ کا فائنل تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔ اور پاکستان ہاکی کے وہ دن، جب عام سے میچ پہ بھی گلیاں واقعی سنسان ہو جاتی تھیں.... اور یہ تو فائنل تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔ بات پینلٹی سٹروکس تک جا پہنچی تھی
گول کیپر منصور تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔ دلیر، نڈر اور سرو قامت منصور.... آج بھی کان میں آواز گونجتی ہے....
"اور منصور نے گول روک لیااااااا"
سن 2000 عیسوی تک پاکستان ہاکی سے جڑے رہے .. بڑے پیارے آدمی تھے
ایک مدت سے بیمار تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔ بڑے حوصلے سے بیماری کاٹی.... آج گول کیپر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے
منصور ہم آپ کے لیے دعا گو ہیں
اپنے رب کی نعمتوں والی جنت میں رہیں
اللہم اغفرلہ وارحمہ وعافہ واعف عنہ واکرم نزلہ ووسع مدخلہ وارزقہ جنت الفردوس برحمتک یا ارحم الراحمین
 

یاز

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ تعالیٰ منصور احمد مرحوم کے درجات بلند کرے۔ آمین
 

ہادیہ

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے۔ اور جنت الفردوس میں اعلٰی ترین مقام عطا فرمائے۔۔آمین ثم آمین
 

جاسمن

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ مغفرت فرمائے۔جنت الفردوس میں جگہ دے۔قبر کو روشن،ہوادار،کشادہ اور ٹھنڈا رکھے۔اس میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے۔ان کے لواحقین کو صبر جمیل دے اور مرحوم کے لئے صدقئہ جاریہ بنا دے۔آمین!
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top