شفیق خلش :::::: گوشہ آنکھوں کے دریچوں میں جو نم سا ہوگا :::::: Shafiq Khalish

طارق شاہ

محفلین

khalish_small.jpg

غزل
گوشہ آنکھوں کے درِیچوں میں جو نم سا ہوگا
دِل کی گہرائی میں رِستا ہوا غم سا ہوگا

یاد آئیں جو کبھی ڈُھونڈنا وِیرانوں میں
ہم نہ مل پائیں گے شاید کوئی ہم سا ہوگا

روئے گی صُبح ہمَیں، شام بھی مُضطر ہوگی
کچھ بھٹکتی ہُوئی راتوں کو بھی غم سا ہوگا

وقت کی دُھوپ تو جُھلسانے پہ آمادہ رہے
جاں سنبھالے ہُوئے رکھّے وہ جو ہم سا ہوگا

ہم سمجھ لیتے ہیں داغوں کے سُلگنے پہ خلؔش
درد جب حد سے گُزر جائے تو کم سا ہوگا

شفیق خلؔش
 
Top