انٹرویو گل یاسمیں سے انٹرویو

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نوروجدان صاحبہ نے جو سوالات آپ سے پوچھے ہمارے لیے تو ان کو سمجھنا بھی مشکل تھا- سچ پوچھیں تو ہمیں ان سوالات کی سمجھ اس وقت آئی جب آپ نے جوابات دیے- مجھے پھر آپ کی تعریف کرنا پڑے گی-
آپ کے جو جوابات طویل تھے ان میں تو آپ نے بڑی گہری باتیں کی ہیں- واقعی ان بکھرے ہوئے جوابات کو اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے-
یہ آپ کی ایک اور خوبی ہے کہ ایک لمحے آپ کسی سوال کا مزاح کے موڈ میں جواب دے رہی ہوتی ہیں اگلے لمحے دوسرے سوال کے جواب میں سنجیدگی اختیار کرلیتی ہیں اور پھر کسی اور سوال کے جواب میں آپ فلسفیانہ موڈ میں آجاتی ہیں- حیرت انگیز
جی ان شاء اللہ ہم ان جوابات کو اکٹھا کر دیں گے۔۔۔۔
الگ الگ موڈ والی بات کو ابھی آپ نے بطور خوبی بیان کی ہے۔۔۔ اس کا جواب ہم نے ابھی ابھی تصاویر والے مراسلہ میں دیا ہے۔۔۔
ہمارے آس پاس بہت کچھ شروع رہتا ہے ہر گھڑی۔۔۔ شاید اسی کا اثر ہو۔

"حیرت انگیز " بولیں گے تو محفل والوں نے سچ میں ہمیں بھتنی مان لینا ہے۔ :LOL:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
زیک بھائی آپ کے اور عثمان بھائی والے ترکی جرمنی اٹلی والے سوالات ابھی تک رہ گئے ہیں۔ اگر تو مختصراً چاہئیے جوابات۔۔۔ تو ہم جلدی ہی دے دیتے ہیں ، لیکن اگر تصاویر کے ساتھ چاہئیں جو کہ یقیناً ہمارے پاس محفوظ ہوں گی۔۔ تو تھوڑی مزید مہلت دیجئیے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نور وجدان بہنا آپ کے شاید کچھ ہی سوالات باقی ہیں۔۔۔ ہم ان شاء اللہ جلدی دیتے ہیں ان کے جوابات۔
فی الحال تو چکن پلاؤ کھانے کا موڈ ہو رہا تو کچن کا رخ کر رہے ہیں۔ کھانا ہو تو آ کر پیاز کاٹ کر حصہ ڈالئیے۔
 
آخری تدوین:

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
زیک بھائی آپ کے اور عثمان بھائی والے ترکی جرمنی اٹلی والے سوالات ابھی تک رہ گئے ہیں۔ اگر تو مختصراً چاہئیے جوابات۔۔۔ تو ہم جلدی ہی دے دیتے ہیں ، لیکن اگر تصاویر کے ساتھ چاہئیں جو کہ یقیناً ہمارے پاس محفوظ ہوں گی۔۔ تو تھوڑی مزید مہلت دیجئیے۔
پھر ڈبل محنت کرنی پڑے گی۔ ہمیں تو تفصیلاً جواب چاہیے :)
 
زیک

مسافر
زیک بھائی آپ کے اور عثمان بھائی والے ترکی جرمنی اٹلی والے سوالات ابھی تک رہ گئے ہیں۔ اگر تو مختصراً چاہئیے جوابات۔۔۔ تو ہم جلدی ہی دے دیتے ہیں ، لیکن اگر تصاویر کے ساتھ چاہئیں جو کہ یقیناً ہمارے پاس محفوظ ہوں گی۔۔ تو تھوڑی مزید مہلت دیجئیے۔
تصاویر بھی ہو سکیں تو خوب ہے لیکن اس کی وجہ سے زیادہ دیر نہ کریں۔

افسوس کہ محفل پر پوسٹ کی ہوئی ان ممالک کی میری تصاویر لنک راٹ کا شکار ہو چکیں۔
 
عثمان

محفلین
زیک بھائی آپ کے اور عثمان بھائی والے ترکی جرمنی اٹلی والے سوالات ابھی تک رہ گئے ہیں۔ اگر تو مختصراً چاہئیے جوابات۔۔۔ تو ہم جلدی ہی دے دیتے ہیں ، لیکن اگر تصاویر کے ساتھ چاہئیں جو کہ یقیناً ہمارے پاس محفوظ ہوں گی۔۔ تو تھوڑی مزید مہلت دیجئیے۔
تصاویر بھی خوب رہیں گی۔
 
گُلِ یاسمیں ، بہن، چیدہ چیدہ اقتباسات پڑھے ابھی مکمل ورق گردانی نہیں ہو سکی۔
ماشا اللہ، آپ کے ھالات، خیالات اور شخصیت سے شناسائی ہوئی، اللہ آپ کو عافیت و طمانیت والی زندگی عطا فرمائے، آمین، یونہی جیتی رہیئے
 
ماشاءاللہ یہاں تو کافی رونق اور بھیڑ ہے۔
لگتا ہے انٹرویو اوقاف کے رجسٹر کی طرح جلدی ختم نہیں ہونے والا۔ میں نے بھی چند سوال سوچے ہیں مگر انٹرویو کے چھ صفحات کی پڑھ پایا ہوں ابھی تک۔

انٹرویو دلچسپ اور معلوماتی ہے اس کیے سکون اور دھیان سے پڑھ رہا ہوں ویسے بھی گل یاسمیں لائبریری کی انتہائی فعال رکن ہیں، اس لیے کسی قسم کی غلطی کی گنجائش نشتہ :)۔
 
ٹھیک ہے۔۔۔ آپ اطمینان سے پڑھئیے باقی کے صفحات بھی۔ کیا معلوم کہ جو سوال آپ نے سوچے ہیں۔ ان کا جواب مل جائے آپ کو۔
ورنہ کر لیجئیے گا سوال۔ جب دل چاہے۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
جی ریاضی اور اردو۔۔۔
لیکن ہم بالکل بھی کوئی سکول ٹیچر نہیں بننا چاہتے۔ کیونکہ ہمارا بنیادی مقصد ایجوکیشنل لیڈر شپ اور مینیجمنٹ سے متعلق سیکھنا تھا۔ اوور سیز کے لئے کچھ کورسز بند کر دئیے گئے ہیں۔
ہمارا اصل مقصد یہاں پر پاکستانی بچوں کو اردو سکھانے کا ہے بطور جاب ہر گز نہیں۔ اس میں ہمیں حکومت کی طرف سے اجازت مل گئی تھی 2020 میں۔ کلاس روم کی سہولت کے ساتھ۔ مگر عملی قدم کورونا کی پابندیوں کی نظر ہو گیا۔ پہلے کبھی پاکستانیوں کو مادری تعلیم حاصل کرنے کی سہولت مہیا کی جاتی تھی لیکن پھر ختم کر دی گئی۔ ہم اپنے طور پر کچھ کرنے کے خواہشمند ہیں ۔ دیکھئیے محنت کیا رنگ لاتی ہے۔
ہاں الحمد للہ ہنر تو اللہ پاک نے کافی دے رکھا ہے ۔۔ کچھ کو ہم ایکٹیویٹی سینٹر میں استعمال کرتے ہیں۔ اور اپنی بنائی چیزیں یہاں بھی شئیر کرتے رہتے ہیں اکثر۔
اس سب کو پراپر طریقے سے مینیج کر کے بزنس بنایا جا سکتا ہے لیکن پھر ہم رضآکارانہ طور پر شاید ان مستحق لوگوں کو زیادہ ٹائم نہ دے پائیں۔ اس وجہ سے اس خیال کو ادھورا ہی چھوڑے ہوئے ہیں۔
ایک اور کام جو ہم بخوبی کرتے ہیں وہ ہے بیکنگ کا۔۔۔ مختلف مواقع کے لئے مختلف قسم کی بیکنگ۔۔۔ یہ ہے تو بس شوقیہ مگر اچھی خاصی آمدنی کا ذریعہ ہے۔ ہمیں زیادہ وہ کام کرنا پسند ہے جس میں باہر نہ جانا پڑے اور گھر میں باقی کاموں کے ساتھ ساتھ ہو جائے۔ لیکن مشکل یہ ہے کہ ہم نے ایک ہی وقت میں بہت کچھ پھیلا رکھا ہے اپنے گرد۔۔۔
آپ نے بزنس کی بات کی ہے ۔۔ تو آپ کے خیال میں کیا بزنس کرنا چاہئیے۔۔۔
بیکری کا کیسا رہے گا؟
دیکھئیے کچھ نمونے۔۔۔
5.jpg

4-2.jpg

3-2.jpg

2-2.jpg

1-2.jpg
بہت زبردست گل، ماشا اللہ ۔ ۔ یہی مطلب تھا کہ ہنر کو کاروبار میں تبدیل کیوں نہیں کرتیں ۔ بیکری شروع کی تو ہٹ رہے گی ۔ ان شاءاللہ
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بہت زبردست گل، ماشا اللہ ۔ ۔ یہی مطلب تھا کہ ہنر کو کاروبار میں تبدیل کیوں نہیں کرتیں ۔ بیکری شروع کی تو ہٹ رہے گی ۔ ان شاءاللہ
جی ان شاء اللہ صابرہ آپا۔
رہے گا تو زبردست۔۔۔ بس تھوڑا انتظار ہے ابھی۔ کرونا کی حالات بھی مزید بہتر ہو جائیں ۔
بیکری کو فُل ٹائم دینا پڑے گا جبکہ ابھی تو جب موڈ ہو ، کچھ کر لیا ۔ پھر تو پابندی ہو جائے گی نا۔۔ اور ہم ٹہرے فقیرانہ مزاج والے۔۔۔ جس کام کی طرف دل و دماغ مائل ہو، اسی کی طرف زیادہ دھیان دیا۔ 2022 کی پلاننگ میں شامل تو ہے یہ کام۔۔ دیکھئیے کیا ہوتا ہے ارادے تو بنتے بھی ٹوٹنے کے لئے ہیں نا اگر رضائے الہیٰ شامل نہ ہو۔
دعا کیجئیے گا کہ اللہ پاک ہمت عطا فرمائیں۔ آمین۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
گل یاسمین کو آرام سے ریٹائرمنٹ انجوائے کرنے دیں۔ کیوں اس جھنجٹ میں ڈالتی ہیں

:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:

ابھی تو کئی دہائیا ں پڑیں ہماری ریٹائرمنٹ میں زیک بھائی۔۔۔
ان شاء اللہ اگر تب تک زندگی رہی تو سارا ٹائم لکھنے میں گزاریں گے اور اپنا "حقیقتوں کا سفر " مکمل کریں گے ۔۔۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
البتہ لگا ہو تو بس آواز کی حد تک۔

کس کی آواز پسند ہے؟

ٹی وی پہ ڈرامہ تو بس چلتا جاتا ہے۔۔۔ ڈائیلاگ سنائی دیتے ہیں ، آواز پہ کبھی دھیان نہیں دیا اس لئے کچھ کہہ نہیں سکتے۔

ہاں مگر اپنی آواز پسند ہے۔۔۔ :D

الف اللہ چنبے دی بوٹی میرے مُرشد مَن وچ لائی ھُو "پڑھتے ہوئے۔۔۔

مَیں لج پالاں دے لَڑھ لگی آں، میرے توں غم پرے رہندے" پڑھتے ہوئے

مذاق سمجھ رہی ہیں نا؟ حالانکہ یہ ہر گز مذاق نہیں ہے۔ بس کبھی کبھی ایسی کیفیت ہو جاتی ہے کہ اچھا لگتا ہے پنجابی کلام پڑھنا۔ وہ بھی خوب اونچی آواز میں۔
گھر والے بھی بتاتے ہیں اور ہلکا ہلکا سا ہمیں بھی یاد ہے کہ جب ہمارے دادا جان سیف الملوک یا کوئی بھی پنجابی کلام پڑھتے تھے تو ہم پاس بیٹھے سر ہلانے( سر دھننا) لگتے تھے۔شاید وہی لمحات ذہن میں اترتے ہیں ۔ کچھ فطرت بھی تھوڑی جنونی اور تخیلاتی پائی ہے تو سب مکس ہو جاتا ہے۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
جی ان شاء اللہ صابرہ آپا۔
رہے گا تو زبردست۔۔۔ بس تھوڑا انتظار ہے ابھی۔ کرونا کی حالات بھی مزید بہتر ہو جائیں ۔
بیکری کو فُل ٹائم دینا پڑے گا جبکہ ابھی تو جب موڈ ہو ، کچھ کر لیا ۔ پھر تو پابندی ہو جائے گی نا۔۔ اور ہم ٹہرے فقیرانہ مزاج والے۔۔۔ جس کام کی طرف دل و دماغ مائل ہو، اسی کی طرف زیادہ دھیان دیا۔ 2022 کی پلاننگ میں شامل تو ہے یہ کام۔۔ دیکھئیے کیا ہوتا ہے ارادے تو بنتے بھی ٹوٹنے کے لئے ہیں نا اگر رضائے الہیٰ شامل نہ ہو۔
دعا کیجئیے گا کہ اللہ پاک ہمت عطا فرمائیں۔ آمین۔
آپ کو تو ڈاکٹر صاحب نے ریٹائرڈ قرار دے دیا ۔ مراسلات سے ہی نبض شناسی کر ڈالی ۔ :D

2022 کون سا دور ہے بھئی ۔ اور وہ کہتے ہیں نا کہ جہاں چاہ وہاں راہ ۔ اللہ نے انسان کو بااختیار پیدا کیا ہے۔ ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔

ابھی آپ سے ایک سوال کرنا تھا تو وہ بھی یہیں کرلیتے ہیں کہ اوپن یونیورسٹی میں بھی لیسنز(Lessons) ڈلیور کرنے تو پاکستان آنا ہی پڑے گا، تو کیا محفلین میں سے کسی سے ملاقات کرنا چاہیں گی، اگر ہاں تو کس سے؟
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
تعویذ دھاگے بھی لوگ کراتے رہتے ہیں یا عمل وغیرہ دوسروں کو نقصان پہنچانے کے لئے۔ لیکن ان واہموں کو پالنے کا اتفاق نہیں ہوا۔
یہ تو اچھا ہوا
مگر کیا تعویز پر یقین ہے؟
سنا ہے ڈنمارک میں کوئ تعویز نہیں، نہ وہاں "جن " ہوتے
غلط سنا ہے۔۔۔ ڈنمارک میں "جن " بھی ہیں اور "تعویز" بھی ۔۔۔ اور یہاں بھی کافی لوگ ایسے ہیں جو ان باتوں پر یقین رکھتے ہیں۔ جلانے کے لئے بھی تعویز دئیے جاتے ہیں اور گھول کر پینے کے لئے بھی۔
ہمیں صرف " دعا " پر یقین ہے ۔ دعا کرنے اور دعا کروانے کی حاجت ہوتی ہے۔
ہاں یہ تعویز ہو تو کیا ہی بات۔۔۔
کوئی ایسا جادو ٹونہ کر
مرے عشق میں وہ دیوانہ ہو
یوں الٹ پلٹ کر گردش کی
میں شمع، وہ پروانہ ہو

ذرا دیکھ کے چال ستاروں کی
کوئی زائچہ کھینچ قلندر سا
کوئی ایسا جنتر منتر پڑھ
جو کر دے بخت سکندر سا

کوئی چلہ ایسا کاٹ کہ پھر
کوئی اسکی کاٹ نہ کر پائے
کوئی ایسا دے تعویز مجھے
وہ مجھ پر عاشق ہو جائے

کوئی فال نکال کرشمہ گر
مری راہ میں پھول گلاب آئیں
کوئی پانی پھونک کے دے ایسا
وہ پئے تو میرے خواب آئیں

کوئی ایسا کالا جادو کر
جو جگمگ کر دے میرے دن
وہ کہے مبارک جلدی آ
اب جیا نہ جائے تیرے بن

کوئی ایسی رہ پہ ڈال مجھے
جس رہ سے وہ دلدار ملے
کوئی تسبیح دم درود بتا
جسے پڑھوں تو میرا یار ملے

کوئی قابو کر بے قابو جن
کوئی سانپ نکال پٹاری سے
کوئی دھاگہ کھینچ پراندے کا
کوئی منکا اکشا دھاری سے

کوئی ایسا بول سکھا دے نا
وہ سمجھے خوش گفتار ہوں میں
کوئی ایسا عمل کرا مجھ سے
وہ جانے ، جان نثار ہوں میں

کوئی ڈھونڈھ کے وہ کستوری لا
اسے لگے میں چاند کے جیسا ہوں
جو مرضی میرے یار کی ہے
اسے لگے میں بالکل ویسا ہوں

کوئی ایسا اسم اعظم پڑھ
جو اشک بہا دے سجدوں میں
اور جیسے تیرا دعوی ہے
محبوب ہو میرے قدموں میں

پر عامل رک، اک بات کہوں
یہ قدموں والی بات ہے کیا ؟
محبوب تو ہے سر آنکھوں پر
مجھ پتھر کی اوقات ہے کیا

اور عامل سن یہ کام بدل
یہ کام بہت نقصان کا ہے
سب دھاگے اس کے ہاتھ میں ہیں
جو مالک کل جہان کا ہے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ کو تو ڈاکٹر صاحب نے ریٹائرڈ قرار دے دیا ۔ مراسلات سے ہی نبض شناسی کر ڈالی ۔ :D
جی بالکل۔۔۔ ذہنی ریٹائرڈ تو ہم عرصہ دراز سے ہوئے پڑے ہیں جب سے خود سے ملاقات ہو گئی۔
2022 کون سا دور ہے بھئی ۔ اور وہ کہتے ہیں نا کہ جہاں چاہ وہاں راہ ۔ للہ نے انسان کو بااختیار پیدا کیا ہے۔ ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
بہت شکریہ آپا۔۔۔ ان شاء اللہ جو منظور اللہ پاک کو۔
ابھی آپ سے ایک سوال کرنا تھا تو وہ بھی یہیں کرلیتے ہیں کہ اوپن یونیورسٹی میں بھی لیسنز(Lessons) ڈلیور کرنے تو پاکستان آنا ہی پڑے گا، تو کیا محفلین میں سے کسی سے ملاقات کرنا چاہیں گی، اگر ہاں تو کس سے؟
اگر ہم نے بتا دیا تو سب کو اپنے ضروری کام یاد آ جانے ہیں۔ اس لئے ہم راز میں رکھیں گے ابھی :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
صابرہ امین

لائبریرین
جی بالکل۔۔۔ ذہنی ریٹائرڈ تو ہم عرصہ دراز سے ہوئے پڑے ہیں جب سے خود سے ملاقات ہو گئی۔

بہت شکریہ آپا۔۔۔ ان شاء اللہ جو منظور اللہ پاک کو۔

اگر ہم نے بتا دیا تو سب کو اپنے ضروری کام یاد آ جانے ہیں۔ اس لئے ہم راز میں رکھیں گے ابھی :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
ہائیں! ایسے کون ہیں بھئی ۔ یہاں تو آئے دن ملاقات نامہ چلتا ہے ۔ کئی لوگ تو دور دور سے آ کر ملتے ہیں۔ آپ سے مل کر سب ہی خوش ہوں گے ۔
 
Top