زیک

مسافر
اگلے دن علی الصبح ہم نے کریٹر جھیل کا رخ کیا۔ یہ جھیل ایک آتش فشاں کے collapse ہونے سے بنی تھی۔ یہ اونچائی پر ہے اور چند دن پہلے تک جھیل کے گرد سڑک مکمل بند تھی۔ شکر ہے کہ آدھ سے زائد ہمارے آنے تک کھل چکی تھی۔

جھیل کا پہلا نظارہ۔ قریب میں زمین پر آپ برف دیکھ سکتے ہیں۔

 

زیک

مسافر
ایک ٹریل نیچے جھیل تک جاتا تھا۔ ہم بھی اور لوگوں کے ساتھ اس پر ہو لئے۔ راستے میں یہ درخت اچھا لگا۔

 

زیک

مسافر
جھیل کے کنارے سے ہم پھر ٹریل پر واپس اوپر گئے اور ڈرائیو کرنے لگے۔ اگلے سٹاپ پر یہ تصویر لی۔

 

لاریب مرزا

محفلین
گرمی کافی تھی۔ آئس کریم کے بعد سوچا کہ گرمی سے بچنے کے لئے زیر زمین چلیں۔ بینڈ شہر سے کچھ دور لاوا سے بنی غاریں ہیں۔ اکثر غار پانی کے بہاؤ سے بنتے ہیں لیکن یہ لاوا کے گزرنے سے بنے۔ ان گاروں میں درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ رہتا ہے۔ اشد گرمی میں ہم نے جیکٹ پہنی اور غار میں چلے۔

غار کی لمبائی کیا تھی؟ جتنا نظر آ رہا ہے بس اتنا؟
 
Top