نیرنگ خیال

لائبریرین
سیر سپاٹے پر جاتے ہوئے ہمارا ایک مین پلان ہوتا ہے لیکن ساتھ ساتھ ہم دیکھتے جاتے ہیں اور اگر کوئی راستہ یا جگہ دلچسپ لگے تو اس کا رخ کر لیتے ہیں۔ ماؤنٹ ہڈ کے راستے میں ایک جھیل کا سائن دیکھا تو گاڑی ادھر موڑ لی۔ وہاں اکثر لوگ مچھلیاں پکڑنے آئے ہوئے تھے لیکن ہم جھیل اور پہاڑ کو اکٹھا دیکھنا چاہتے تھے۔

اتی سندر
 

زیک

مسافر
میکنزی ہائیوے کا اونچا ترین پوائنٹ میکنزی پاس یعنی درہ ہے، وہاں رکے اور آتش فشاں ماؤنٹ واشنگٹن کو دیکھا۔

 

زیک

مسافر
آبزرویٹری کے گرد کوئی ایک میل چل کر احساس ہوا کہ ٹانگیں ایک ہائیک سہار سکتی ہیں اور سبز جھیلوں کی ہائیک سے زیادہ نہیں تھکیں۔ لہذا قریب ہی پیسیفک کریسٹ ٹریل کا رخ کیا۔ یہ امریکا کے لمبے ٹریلز میں سے ہے لیکن ہمارا ارادہ صرف ایک کریٹر تک جانے کا تھا۔

ٹریل کا آغاز جنگلات میں تھا۔

 
Top