کیوں تجھے اپنے ستم یاد آئے - ضامن جعفری

کاشفی

محفلین
غزل
کیوں تجھے اپنے ستم یاد آئے
کس نے دل توڑا جو ہم یاد آئے

جھک گئی کیوں یہ نظر ملتے ہی
کیا کوئی قول و قسم یاد آئے

کچھ نہ کچھ ہے تو، اُداسی کا سبب
مان بھی جاؤ کہ ہم یاد آئے

بت کدہ چھوڑ کے جانے والو
کیا کرو گے جو صنم یاد آئے

جب بھی پامالئی اقدار ہوئی
وقت کو اہلِ قلم یاد آئے

کیا ہوا راہِ جنوں کو ضامن
کیوں مرے نقشِ قدم یاد آئے

(ضامن جعفری)
 
فرخ منظور

لائبریرین
خوبصورت غزل ہے ۔ شکریہ کاشف صاحب! ایک گزارش ہے کہ اگر ہوسکے تو غزل پوسٹ کرنے کے ساتھ اس شاعر کا تھوڑا بہت تعارف بھی کروا دیا کریں کم از کم یہی پتہ چل جائے کہ یہ ہندوستان کے شاعر ہیں یا پاکستان کے۔
 
الف عین

لائبریرین
اور ساتھ ہی حوالہ بھی دے دینا تھا، اگر کاپی پیسٹ کی ہے تو اس کا ربط، اور خود ٹائپ کیا ہو تو اپنے نام کے ساتھ!!
کم از کم auc کا حوالہ دے دینا تھا
 
کاشفی

محفلین
السلام علیکم سخنور صاحب۔۔۔ پوری کوشش کرونگا۔۔۔۔تعارف کروا دیا کروں شاعر کا۔۔۔

السلام علیکم الف عین صاحب۔۔۔۔ میں نے یہ غزل کاپی پیسٹ نہیں کی ہے۔۔۔۔ خود ٹائپ کی ہے۔۔۔۔ اپنا نام لکھنا میں ضروری نہیں سمجھتا ۔۔۔۔ علیگڑھ کا حوالہ دینا بھی ضروری نہیں سمجھتا ۔۔۔شاعر کا نام تو ساتھ ساتھ ہی لکھتا ہوں۔۔ کوئی غلط تو نہیں کررہا ہوں۔۔۔۔

---------------------------------------------------------------------------------------

اس فورم کی انتظامیہ یا یہاں پر موجود سینئر ارکان کو میرا یہاں لکھنا بُرا محسوس ہورہا ہے تو کھُل کر بتائیں۔۔۔۔تکلف کی کیا ضرورت ہے۔۔میں نہیں لکھونگا کوئی غزل ادھر ۔۔۔ ۔۔چُپ کر کے پڑھنے پر اکتفا کرلونگا۔۔۔۔۔۔۔بڑوں کی بات ماننا ہمارا فرض ہے۔۔۔ کوئی برا نہیں‌ مناؤنگا۔۔۔۔۔۔۔انشاء اللہ۔۔۔۔۔ ویسے میری کوشش ہوتی ہے کہ جو غزل جس کی ہے اسی کے نام کے ساتھ شائع کروں۔۔اور جو غزل یہاں‌پر شائع ہو چکی ہے اس فورم پر اس کو دوباہ نہیں لکھوں۔۔۔۔۔خیر۔۔
سب اپنا دھیان رکھیں اور خوش رہیں۔۔۔
اللہ حافظ
 
جہاں تک میں کہہ سکتا ہوں کہ یہ کینیڈا کے ایک معروف ترین شاعر ہیں، دلاور فگار کے بھتیجے ہیں، اور مزاحیہ شاعری میں انکا جواب نہیں، اکثر ٹورونٹو کے مشاعروں میں‌انکے ساتھ بیٹھک رہتی ہے، لاجواب انسان ہیں۔ کوشش کروں گا کہ انکی مشہور نظمیں آپ کے ساتھ شئیر کر سکوں۔ گیارہ جولائی کو ٹورونٹو میں نسیم سید صاحبہ ایک روائیتی مشاعرہ کروا رہی ہیں وہیں ان سے کچھ کلام کی درخواست کروں گا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اس فورم کی انتظامیہ یا یہاں پر موجود سینئر ارکان کو میرا یہاں لکھنا بُرا محسوس ہورہا ہے تو کھُل کر بتائیں۔۔۔۔تکلف کی کیا ضرورت ہے۔۔میں نہیں لکھونگا کوئی غزل ادھر ۔۔۔ ۔۔چُپ کر کے پڑھنے پر اکتفا کرلونگا۔۔۔۔۔۔۔بڑوں کی بات ماننا ہمارا فرض ہے۔۔۔ کوئی برا نہیں‌ مناؤنگا۔۔۔۔۔۔۔انشاء اللہ۔۔۔۔۔ ویسے میری کوشش ہوتی ہے کہ جو غزل جس کی ہے اسی کے نام کے ساتھ شائع کروں۔۔اور جو غزل یہاں‌پر شائع ہو چکی ہے اس فورم پر اس کو دوباہ نہیں لکھوں۔۔۔۔۔خیر۔۔
سب اپنا دھیان رکھیں اور خوش رہیں۔۔۔
اللہ حافظ

اس نتیجے پر نہ جانے کیسے آپ نے چھلانگ لگا لی کاشفی صاحب، اعجاز صاحب نے فقط اتنا کہنا چاہ رہے تھے کہ 'حق بحقدار رسید' یعنی حوالہ دے دیا جائے یا خود ٹائپ کی ہے تو لکھ دیا جائے، اور یہ بھی اعجاز صاحب کی اپنی رائے ہے نہ کہ یہاں کی انتظامیہ کی۔

محفل کی پالیسی کے مطابق، یہاں وہ کلام یکجا کر دیا جاتا ہے جو اس سے پہلے محفل پر موجود ہو یعنی مکرر تھریڈز کی اجازت نہیں ہے!
 
الف عین

لائبریرین
یہ میں اکثر پسندیدہ کلام کے زمرے میں لکھتا رہتا ہوں۔ میں کسی کی شاعری کی ای بک کمپائل کرتا ہوں تو سمجھ میں نہیں آتا کہ کمپوزنگ/ٹائپنگ کا کریڈٹ کس کو دوں۔ ایک غزل کی املا کی اغلاط دویوں فورمس میں ملتی ہیں، اب یہ تو حساب لگانا مشکل ہے کہ کس نے پہلے ٹائپنگ کی۔ اس لئے کہتا ہوں کہ یہاں جو بھی پوسٹ کریں، یہ ضرور لکھ دیا کریں کہ آپ نے خود ٹائپنگ کی ہے یا کہیں سے کاپی پیسٹ کی ہے۔
علی گڑھ کلب میں ضامن جعفری تو اب تک یونی کوڈ میں میل کرنےا سیکھنے کے باوجود اپنی تخلیقات کے سلسلے میں یونی کوڈ میں نہیں آ سکے ہیں، اس کا مجھے علم ہے۔ کہ میں ان کے اٹیچ مینٹ دیکھتا ہی نہیں!!
 
السلام علیکم۔۔۔میں نے جو کچھ کہا اُن باتوں کے لیئے شرمندہ ہوں۔۔۔درگزر کرنے کی درخواست قبول کریں۔۔۔۔ آپ کے لئے میرے دل میں ‌بے پناہ عزت و وقار ہے۔۔۔م م مغل بھائی آپ کو باباجانی کہتے ہیں۔۔اس سے میرے دل میں آپ کی عزت اور زیادہ بڑھ چکی ہے۔۔۔۔اُمید ہے آپ معاف فرمائیں گے چھوٹا بچہ سمجھ کر۔۔۔:)۔۔۔۔
 
کاشفی

محفلین
اس نتیجے پر نہ جانے کیسے آپ نے چھلانگ لگا لی کاشفی صاحب، اعجاز صاحب نے فقط اتنا کہنا چاہ رہے تھے کہ 'حق بحقدار رسید' یعنی حوالہ دے دیا جائے یا خود ٹائپ کی ہے تو لکھ دیا جائے، اور یہ بھی اعجاز صاحب کی اپنی رائے ہے نہ کہ یہاں کی انتظامیہ کی۔

محفل کی پالیسی کے مطابق، یہاں وہ کلام یکجا کر دیا جاتا ہے جو اس سے پہلے محفل پر موجود ہو یعنی مکرر تھریڈز کی اجازت نہیں ہے!

السلام علیکم۔۔۔۔اس نتیجہ پر نہیں پہنچا جناب۔۔۔معذرت۔۔معافی کا طلبگار۔۔۔
کاشفی
 
الف عین

لائبریرین
معذرت کی کیا بات ہے کاشفی۔۔ بزرگی کا کچھ نا جائز فائدہ اٹھا لیتا ہوں اور سب کو کچھ کہہ دیتا ہوں۔۔ (اپنی پسند کا مسکھڑا لگا لو(
 
محمداحمد

لائبریرین
بت کدہ چھوڑ کے جانے والو
کیا کرو گے جو صنم یاد آئے

جب بھی پامالیء اقدار ہوئی
وقت کو اہلِ قلم یاد آئے

کیا ہوا راہِ جنوں کو ضامن
کیوں مرے نقشِ قدم یاد آئے

بہت خوب کاشفی بھائی،

بہت اچھا انتخاب ہے، ماشاءاللہ آپ کا ذوق بہت اچھا ہے اور آپ کا انتخاب ہمیشہ پسند آتا ہے۔

خوش رہیے۔
 
کاشفی

محفلین
بہت شکریہ محمد احمد بھائی۔۔

آپ کی اور م م مغل بھائی کی شاعری پڑھتے پڑھتے میں ایسا ہوگیا ہوں۔۔۔:grin:
 
شاہ حسین

محفلین
ایک شعر یاد آگیا سوچا عرض کرتا چلوں ۔

جو اعلیٰ ظرف ہوتے ہیں ہمیشہ جھک کر ملتے ہیں
صراحی سرنگوں ہوکر بھرا کرتی ہے پیمانہ
 
Top