سیما علی

لائبریرین
کیا ہوا ہے؟
ابھی ابھی آمد ہوئی تو محفل میں طوالت طوالت ہورہا ہے، ہم نے پورے کیفیت نامے چھان مارے سوائے ایک حسینہ ماہ جبین کی تصویر والے کیفیت نامےکے کے علاوہ کوئی مراسلہ طوالت کا شکار نظر نہ آیا
روزے دار کو حسینہ ماہ جبین کی تصویر سے کیا واسطہ ۔۔🤓🤓🤓🤓
 

عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
موسمِ بہار اور نیکیوں کا موسمِ بہار۔۔۔ دونوں کا میل۔

گستاخی کرنا تو نہ چاہتے تھے مگر قینچی کا ذکر آتے ہی رہا نہ گیا۔

مختصر طور پر رمضان کی بہار بھی لکھا جا سکتا تھا نا ۔۔۔ بہار تو ویسے ہی گلوں کے کھلنے کا موسم ہے اور رمضان نیکیوں کا۔ تو دخل اندازی کے لئے کیا سزا تجویز فرمائیں گی جاسمن آپا۔ 🥰
قینچی کی طرح چلنے والی لڑیاں بھی کاٹی جائیں گی کیا؟
 

جاسمن

لائبریرین
جاسمن کا کیفیت نامہ
"شکر ہے آج اتوار ہے۔"
نناوے فیصد ممالک میں اتوار کو چھٹی ہوتی ہو گی۔ اور چھٹی کے دن سب شریف لوگ شکر کی کیفیت میں مبتلا ہوتے ہیں۔
سو بس "اتوار" لکھ دینا کافی ہے۔ لیکن اتوار کے دن سب کو ہی پتہ ہے کہ اتوار ہے پھر لکھنا تو بے وقوفی ہوئی۔ سو بس کیفیت نامہ خالی چھوڑیں۔ بس اتوار کا الف لکھ دیں سب سمجھ جائیں گے کہ اتوار ہے اور شکر کی کیفیت ہے۔
 

اکمل زیدی

محفلین
اگر 'اتوار' کے 'ا' کی بجائے چھوٹا سا کھڑا زبر ٰ کھینچ دیا جائے ، تو تخفیف کی اور بھی گنجائش نکل آتی ہے۔
اسی لیے ہم نے ایک نقطے پر اکتفا کیا ہوا ہے کہ بات شروع ہی ڈاٹ سے ہوتی ہے ۔ ۔ حالانکہ ہمیں ابھی بھی سب شہادتیں اور ولادتیں یاد ہے ۔۔۔ہمیں کسی نے شاباشی نہیں دی ۔ ۔ :rolleyes:
 

محمداحمد

لائبریرین
میں نے یہ لڑی آج دیکھی۔

پہلے محفل کے کیفیت نامے کی سمائی غالباً ٹوئیٹر کی ٹوئیٹ کی طرح 140 حرف تھی۔ پھر جب ٹوئیٹر نے اسے دوگنا کر دیا تو غالباً یہاں بھی یہ گنجائش بڑھ گئی۔ کسی زمانے میں غالباً محفل کی کیفیت ٹوئیٹس کے ساتھ انٹیگریٹ بھی کی گئی تھی (اب نہ جانے ایسا ہے کہ نہیں) ۔

بہرکیف 140یا 280 حروف دونوں ہی ٹھیک ہیں۔ البتہ تصویر یا Rich Text کی کیفیت نامے میں کوئی خاص ضرورت نہیں ہوتی۔

ہم تو زیادہ تر اشعار ہی لکھتے ہیں سو 140حرف بھی ہمارے لیے عموماً کافی رہتے ہیں۔

پچاس فیصد امکان ہے کہ کیفیت نامے کو محدود رکھنے کی وجہ سے اراکین اپنے مطمحِ نظر کو بیان کرنے کے لئے نئی لڑی کا آغاز کریں گے۔

پچاس فیصد کیوں؟ :)

وہ اس لیے کہ کچھ محفلین وقت کی کمی کے باعث، اور کچھ سستی کاہلی کے باعث لڑی نہ کھولنے کا فیصلہ کریں گے۔ اور کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں کہ جو چاہتے ہیں کہ اپنی کیفیات یا معاملات پر ساری دنیا کو دعوتِ گفتگو نہ دیں۔ :) :) :)
 

محمداحمد

لائبریرین
اسی لیے ہم نے ایک نقطے پر اکتفا کیا ہوا ہے کہ بات شروع ہی ڈاٹ سے ہوتی ہے ۔ ۔ حالانکہ ہمیں ابھی بھی سب شہادتیں اور ولادتیں یاد ہے ۔۔۔ہمیں کسی نے شاباشی نہیں دی ۔ ۔ :rolleyes:
یہ نقطوں اور ڈیش والے کیفیت نامے میں نے دیکھے تھے لیکن سمجھ نہیں آیا تھا کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔ :)

آج یہ لڑی دیکھی تو اندازہ ہوا۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے ابھی چیک کیا ہے اور اس وقت پروفائل پوسٹ کے لیے 420 حروف کی حد مقرر ہے۔ اسے کم کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ پروفائل پوسٹ کو مخصوص یوزر گروپس تک بھی محدود کیا جا سکتا ہے۔
 
Top