کیا ہورہا ہے

خواجہ طلحہ

محفلین
بھئی کچھ پتہ چلے گا کہ فورم کے اعداد شمار والے حصہ "کیا ہورہا ہے" میں آج کل کیا ہورہا ہے۔
کچھ تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔
اسی طرح کی ایک تبدیلی اگر ہر تھریڈ کے آخرمیں بھی کردی جائے ،کہ کسی تھریڈ کو کس کس ممبر نے وزٹ کیا ہے۔یعنی وزٹ کرنے والے ممبرز کے نام ۔
اور ساتھ ہی روابط دیکھنے کے لیے وزیٹر کا لاگ ان ہونا لازمی کردینا چاہیے۔
 
اسد

محفلین
چند دن پہلے میں نے یہاں اس بارے میں درخواست کی تھی۔ غالباً اسی کا نتیجہ ہے۔

میں نے کافی عرصہ پہلے مختلف فورمز کے اعداد و شمار سے کچھ بنیادی نتیجہ اخذ کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن یہ کام بعض طالبعلموں کے ایک پروجیکٹ کے لئے کیا تھا اور انہوں نے بعد میں مزید شماریات کے ساتھ کچھ نتیجے اخذ کیے تھے، لیکن وہ ویب پر نہیں ڈالے گئے کیونکہ اس میں بہت سی معلومات confidential تھیں۔ بہت سے معاملات میں فیصلے کرنے کے لئے اعداد و شمار کی ضرورت پڑتی ہے۔ آپ نے روابط دیکھنے کے لئے لاگ ان ہونے کی جو شرط تجویز کی ہے، ان طالبعلموں کے مطابق عام طور پر اس سے ممبران کی تعداد تو بڑھتی ہے، لیکن ان میں سے کافی بڑی تعداد کبھی کچھ پوسٹ نہیں کرتے اور ان کی ایک بڑی تعداد ایک یا دو پوسٹس سے آگے نہیں بڑھتے اور جو لوگ پوسٹ کرتے ہیں ان میں سے بہت سے سپیمرز ہوتے ہیں۔ اگر تمام معلومات بغیر لاگ ان ہوئے دیکھی جا سکیں تو غیرضروری ممبرشپ سے بچا جا سکتا ہے۔

اگر آپ دیکھیں تو
اردو محفل فورم اعداد و شمار
موضوعات: 27,867 پیغامات: 661,319 اراکین: 3,889 فعال اراکين: 289
7.4 فیصد ممبر فعال ہیں اور فی موضوع 23.73 پیغامات ہیں۔ یہ دونوں شماریات، بہت سے دوسرے فورمز سے، کافی اچھی ہیں۔

ممبرشپ بڑھانے کے بہت سے فوائد ہوتے ہیں لیکن لوگوں کو اس کے لئے مجبور کرنا شاید کچھ مناسب نہ ہو۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
بھئی کچھ پتہ چلے گا کہ فورم کے اعداد شمار والے حصہ "کیا ہورہا ہے" میں آج کل کیا ہورہا ہے۔
کچھ تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔
اسی طرح کی ایک تبدیلی اگر ہر تھریڈ کے آخرمیں بھی کردی جائے ،کہ کسی تھریڈ کو کس کس ممبر نے وزٹ کیا ہے۔یعنی وزٹ کرنے والے ممبرز کے نام ۔
اور ساتھ ہی روابط دیکھنے کے لیے وزیٹر کا لاگ ان ہونا لازمی کردینا چاہیے۔

مجھے تھریڈ دیکھنے والوں کے نام دیکھنا بوجوہ پسند نہیں ہے لیکن آپ کے کہنے پر میں یہ موڈ شامل کر رہا ہوں۔
 
خوشی

محفلین
تھریڈ دیکھنے والوں کے نام نہ شامل کرنے کی ایک وجہ جو مجھے مناسب لگتی ھے کہ کئی بار ہمارے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا اس تھریڈ میں لکھنے کو ، مگر ہو سکتا ھے لکھنے والا اس کا غلط تاثر لے لے
 
خواجہ طلحہ

محفلین
مجھے تھریڈ دیکھنے والوں کے نام دیکھنا بوجوہ پسند نہیں ہے لیکن آپ کے کہنے پر میں یہ موڈ شامل کر رہا ہوں۔
شکریہ نبیل بھائی،یہ تومیری طرف سے صرف آراء تھیں۔ اگر ایسا کرنے میں ہرج ہو تو وجوہات کی بناء پررائے رد کردینے میں کوئی مسئلہ نہیں۔ جیسا کہ اسد بھائی اور خوشی اپیا نے ذکر کیا ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
آج مجھے فورم کی رفتار سست نظر آ رہی تھی اس لیے میں نے اعداوشمار کے اضافی نظام فی الحال غیر فعال کر دیے ہیں۔ اگر ان کی بہتر آپٹمائزیشن ممکن ہوئی تو انہیں دوبارہ فعال کر دوں گا۔
 
arifkarim

معطل
آج مجھے فورم کی رفتار سست نظر آ رہی تھی اس لیے میں نے اعداوشمار کے اضافی نظام فی الحال غیر فعال کر دیے ہیں۔ اگر ان کی بہتر آپٹمائزیشن ممکن ہوئی تو انہیں دوبارہ فعال کر دوں گا۔

بہتر۔ رفتار کو ہی پرائرٹی دینی چاہئے۔
 
محفل نہ صرف سست بلکہ کچھ دیر قبل یہاں داؤن تھی۔ اور کئی بار سرور ری اسٹارٹ کرنے کی نوبت آئی ہے۔
 
خوشی

محفلین
محفل بہت سلووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووو ھے
 
خوشی

محفلین
آج بھی سلوووووووووووووووووووووووو ھے ، میں تو تنگ آ جاتی ہوں اس کی سست روی سے
 
Top