کیا پہنیں؟ -مشورے تقریبات کے لیے

ہمارا ذہن نا رسا ان پارچہ ہائے متعددہ کے ما بین "ما بہ الفرق" کو پہچاننے سے بالکل قاصر ہے۔ :)
(بھئی کوئی سمجھا ہی دے:))
مراسلہ پڑھ کر پھر ریٹرن سکرولنگ کی، نام دیکھا، پھر دوبارہ، سہ بارہ دیکھا۔ اکھیوں کو ملا، پھر سے غور کر کے پورے سولہ طبق روشن کر کے دیکھا۔۔۔ یقین نا آتا تھا آخر لانا ہی پڑا۔

محمد امین صدیق
 
یہی دن تھے پچھلے سال جب خاندان میں ایک عدد شادی تھی کہ لڑکا اور لڑکی دونوں ہمارے ہی خاندان کے تھے۔ سو دونوں طرف سب نے جانا تھا۔ کم از کم تین لباس چاہییں تھے۔
محمد اور ایمی کے لباس میں نے شروع سے ڈیزائن کیے ہیں۔ سب کو بہت پسند آتے ہیں۔ اس بار بھی محمد کے دو لباس میرے ذہن میں تھے۔ "من" کے ڈنر کے لیے محمد کا ایک پینٹ کوٹ/سوٹ تیار شدہ لیا ہوا تھا سو ایک لباس تو اُس کاتیار تھا۔
جو لباس میرے ذہن میں تھا تو اس کے لیے پہلے نیلی جینز کی واسکٹ کے لیے ہم بہت گھومے ۔جس طرح کی مجھے چاہیے تھی پینٹ کے ساتھ وہ نہیں ملی۔ پھر جین کے کپڑے کے لیے گھومے تو وہ بھی نہیں ملا۔ پھر درزی سے مشورہ کیا تو اس نے پٹھانوں کے پاس ماڈل ٹاؤن بی میں جانے کو کہا۔وہاں سے ملا۔ درزی کو دکھانے کے لیے واسکٹ کا ڈیزائن نیٹ سے کنگھالا۔نیلی جین کی پینٹ اور واسکٹ کےساتھ سفید چکن کی شارٹ شرٹ درزی سے سلوائی۔یعنی تینوں چیزیں ہی درزی سے سلوائی تھیں تاکہ پینٹ اور شرٹ ایک ہی شیڈ کی ہو۔اس کے ساتھ جے ڈاٹ سے بہت پیارا سا نیلا مفلر مل گیا۔ یہ ایک بہت ہی خوبصورت لباس بنا۔ پہنا ہوا بہت ہی پیارا لگا۔
تیسرا لباس میں نے جیسا سوچا وہ بھی ویسا ہی بن گیا۔ کھاڈی سے میرے دل پسند رنگ جو مجھے محمد پہ پہنا بہت پسند ہے۔یعنی سبز ۔۔۔مونگیا سا ۔۔۔اس رنگ کی شرٹ مل گئی۔ نیلی جینز کی پینٹ لے لی۔کھِلتے ہوئے مونگیا رنگ کی شرٹ۔اس کے ساتھ ایک سندھی اجرک جو گھر میں موجود تھی۔ ہمارے ہاں تین عدد دو پلے جوڑ کے بنائی ہوئی سندھی اجرکیں ہیں۔تو اس لباس کے ساتھ سندھی اجرک بہت زبردست لگی۔ یہ بھی بہت خوبصورت لباس تھا اور محمد کو بہت جچا۔ سب نے ان تینوں لباس کو بہت پسند کیا۔ خود محمد کو بھی بہت اچھے لگے۔ اور مجھے اطمینان ہوا کہ جیسا جیسا میں نے سوچا تھا ویسا ہی لباس بن گیا۔

گڈ ہو گیا۔
قسمے اینج لگدا پیا جیویں خواتین ڈائجسٹ دا کوئی ناول پیا پڑھنا۔

وہ جو اکمل پائین کو مشورہ دینا سی۔۔۔۔ او کتھے آ؟
 
فہد اشرف

محفلین
فہد اشرف صاحب کچھ انڈیا کا احوال بھی لکھیں وہاں تقریبات میں مرد حضرات اور خواتین کا کیا رجحان ہے
کچھ زیادہ علم نہیں اس بارے میں۔ میرا پہناوا جینز اور شرٹ ہے، شادی و دیگر تقریبات میں بھی یہی پہنتا ہوں اپنے بھائی کی شادی میں بھی یہی پہنا تھا۔
 
ہر ایک انسان کی جسامت پر مختلف چیز سوٹ کرتی ہے کسی پر سوٹ، کسی پر کرتا پاجامہ، کوئی دھوتی کرتے میں بھی روبدار نظر آرہا ہوتا ہے کوئ جینز میں جیمز بانڈ لگ رہا ہوتا ہے تو کوئ لونگی میں لونگی ڈانس کر رہا ہوتا ہے۔
یہ تو بات ہوگی مردوں کی اب کچھ بات مستورات کی بھی ہو جائے۔

ویسے تو لڑکیوں پر ہر رنگ اور ہر طرح کا لباس سوٹ نہیں کرتا مگر کیا کسی نے خوب کہا ہے۔
جب آنکھ مجنوں ہو تو
چاۓ بھی لیلیٰ لگتی ہے

کچھ لڑکیوں کو شلوار قمیض کافی سوٹ کرتی ہے تو کچھ کو ساڑھی کچھ کو ٹایز، کچھ کو سوٹ ، کچھ کو ٹراؤزر، کچھ کو لہنگا جو ہوتا ہے کافی مہنگا کچھ اسکارف میں کچھ دوپٹے کچھ شال میں کچھ عبایا پہنے اچھی لگتی ہیں۔

آج بات صرف مردوں کے پہناوے پر ہو گی ۔

لمبے۔۔۔۔۔مرد حضرات پر شلوار قمیض کافی سوٹ کرتا مگر بغیر واسکٹ کے اس کے علاؤہ عربی جبہ بھی کافی سوٹ کرتا ہے اگر کوئی اچھا درزی مل جائے تو بال اگر سر پر بعداز شادی رہ گئے ہوں تو کچھ حد تک لمبے اور گھنے اچھے لگتے ہیں ہاتھ پر آرمی سٹائل رسٹ واچ اچھی لگتی ہے چشمہ نا ہو تو بہتر البتہ درمیانے سائز میں لگا بھی سکتے ہیں۔ جوتے گرمی میں سینڈل اور سردی میں پشاوری کھڑی بہتر رہے گی رنگ موسم اور مزاج کے مطابق جو مناسب لگے۔

درمیانے قد۔۔۔۔۔۔ کے مرد حضرات شیروانی میں ، اور کرتے میں اچھے لگتے ہیں بال سایڈ سے مانگ ہو اور بال درمیانے ہوں ہاتھ میں رسٹ واچ جو بھی آپ کی کلائی پر اچھی لگے میرا مشورہ چھوٹی اور چکور ہے چشمہ اگر منہ گول ہے تو چھوٹا اور اگر منہ چکور ہے تو رہنے دیں اگر چین نہیں آرہا تو گول مگر چھوٹا سا لگا لیں۔ جوتے گرمی میں کھسہ، سینڈل اور سردی میں بند جوتے جو بھی آپ کو پسند ہوں۔ رنگ موسم،مزاج اور اپنی رنگت کو مدنظر رکھتے ہوئے جو اچھا لگے۔

چھوٹے قد۔۔۔۔۔۔۔۔ کے مرد حضرات شلوار قمیض بمعہ واسکٹ، سوٹ، اور جینز میں اچھے لگتے ہیں بال کچھ گھنے ہوں مگر زیادہ لمبے نا ہوں ہاتھ پر رسٹ واچ گول اور درمیانی ہو ڈائل والی۔ چشمہ درمیانہ مگر چکور کبھی بھی نہیں ۔جوتے گرمی میں پشاوری چپل کچھ اونچی ہو سردیوں میں جوگر اور بند جوتے ۔ رنگ موسم،مزاج اور حلات کو مدنظر رکھتے ہوئے خریدیں۔
 
واہ جی واہ۔
تسی تے چھا گئے او۔:)

ویسے جیمز بانڈ نے جینز کب پہنی تھی ؟:question:
 
ابن توقیر

محفلین
بارات کی تقریبات کے لیے کچھ اس طرح کے ملبوسات زیب تن کیے جا سکتے ہیں ۔
sfgg.jpg

1512387254098.jpg

463571_6846905_magazine.jpg

15211723_2250993485126224_859993797_n.jpg

15218763_2250993415126231_1766638163_n.jpg

84e6083d23241584e5dc41e9c75cb648.jpg

Velvet-Lined-Salwar-Kameez-ME764-9-247x329.jpg

ہمارا ذہن نا رسا ان پارچہ ہائے متعددہ کے ما بین "ما بہ الفرق" کو پہچاننے سے بالکل قاصر ہے۔ :)
(بھئی کوئی سمجھا ہی دے:))

میں تو پوچھنے والا تھا کہ کمیشن کتنا طے ہوا ہے۔
اور میں سوچ رہا تھا کہ "سلامیاں" کون وصول کرے گا اکمل بھیا یا بے چارہ دولہا میاں۔
 
اکمل زیدی

محفلین
اپنا مزاج بھی محترم محمد وارث جیسا ہی ہے۔ عام طور پر تقریبات پر جاتا ہی نہیں۔ اگر جانا پڑے تو کچھ خاص اہتمام نہیں کرتا۔ اس لیے اپنے مزاج کے حوالے سے سفید کپڑا ہی زیادہ پسند کرتا ہوں۔ لیکن کبھی کبھار بیگم صاحبہ اور بچوں کی ضد کی وجہ سے پینٹ شرٹ بھی پہن لیتا ہوں جس کے لیے (بڑھے ہوئے پیٹ کی وجہ سے) کافی تردد کرنا پڑتا ہے، پیٹ پر بیلٹ باندھ لیتا ہوں تاکہ اسمارٹ لگوں اور بیگم اور بچوں کا بھرم رہ جائے۔ بیگم صاحبہ کبھی کبھار کہہ دیتی ہے کہ پینٹ کوٹ پہنا کیجیے لیکن پینٹ کوٹ ۔۔۔ شاید پوری زندگی میں 2 یا 3 مرتبہ پہنا ہوگا وہ بھی یاد نہیں صحیح طرح۔

ہم سے تو تفصیل پوچھ لی آپ نے۔ لیکن اپنی تفصیل ابھی تک مخفی رکھی ہے۔ آپ بھی کچھ فرمائیے۔
ہم بھی اسی قلدرانہ مزاج کے ہیں لیکن چونکہ سسرال کافی بڑی ہے ماشاءاللہ اور آٹھ سالوں کی اکلوتی بہن کا خاوند ہونے کا شرف حا صل ہے اکلوتی بہن کے لیے مناسب بر کی زور شور سے کسی تلاش ہم پر ختم ہوئ تھی اور اُنہیں بھی اس بات کا احساس رہتا ہے تو قدر دانی کا احساس ویسے ہی گھیرا رہتا ہے مجھے مگر جب کھانا کُھلتا ہے شادی میں تو پتہ نہیں وہ قدردانی کہاں جاتی ہے ۔۔بلکے بڑے سالے تو کہتے ہیں یار وہ ڈائٹ والی کولڈ ڈرنگ ڈھونڈ کر لانا میں سامنے نظر ڈالتا ہوں تو گاجر کے حلوے کی پلیٹ بھری ہوئ ہوتی ہے ۔خیر تو مُختصر یہ کہ ہم پر زیادہ نظریں مرکوز رہتی ہیں تو بیگم بھی چاہتی ہیں میں ذرا اپ ڈیٹ نظر آؤں۔۔:whistle:
 
اکمل زیدی

محفلین

فلسفی

بہت اچھی بات ہے زیدی صاحب۔
بیگم صاحبہ کی دل جوئی کے لیے اپنے مزاج سے ہٹ کر بھی کرنا پڑے (بشرطیکہ دائرہ شریعت میں ہو) تو ثواب کی نیت سے ضرور کرنا چاہیے۔ لوگ اس کو نہ جانے کیا رنگ دیتے ہیں لیکن ایک بہت بڑے عالم کے حوالے سے پڑھا کہ ان کی اہلیہ نے ایک شوخ رنگ کی شیروانی ان کے لیے عید کے خاص موقع کے لیے اپنے ہاتھ سے تیار کی۔ مولانا کو عید کے خطبے کے لیے جانا تھا اہلیہ نے شیروانی پیش کی مولانا نے پہن لی اور اسی طرح عید کی نماز پڑھانے چلے گئے۔ لوگوں کو عجیب معلوم ہوا۔ ایک قریبی ساتھی نے نماز کے بعد پوچھ ہی لیا کہ حضرت یہ کیا؟

مولانا نے فرمایا کہ جس بیچاری نے اتنی محنت کر کے اسے تیار کیا ہے کیا اس کا دل توڑ دیتا۔ پھر دوبارہ شاید وہ شیروانی نہیں پہنی۔

مختصرا یہ کہ ہمارے معاشرے میں اور بہت سی بیماریوں کے ساتھ ایک یہ بیماری بھی ہے کہ شوہر اگر بیوی کی بات مان لے تو اس کو "رن مرید" کہہ دیا جاتا ہے۔ میرے خیال میں بہت سے لوگ چاہ کر بھی ایسا کر نہیں پاتے۔

خیر بات کہیں سے کہیں نکل گئی۔ قصہ مختصر لباس سادہ مگر صاف ستھرا اور نفیس ہو تو ہمارے جیسی عجیب مخلوق بھی بھلی معلوم ہوتی ہے۔
 
فلسفی

محفلین
ہم تو جو بھی پہن لیں واہ واہ ہی ہو جاتی ہے!!!
:cool::cool::cool:
سید صاحب ایک لطیفہ یاد آ گیا اگر برا نہ مانیں تو۔۔

ایک پروفیسر صاحب اپنے گھر میں نہا رہے تھے۔ ان سے ملنے کے لیے ان کے دوست تشریف لائے اور دروازے پر گھنٹی بجائی۔ پروفیسر صاحب جلدی میں ایسے ہی باہر چلے گئے۔ آنے والے دوست نے کہا کہ جناب کچھ تو حیا کریں کچھ پہن کر آئیں۔ پروفیسر جھینپ گئے اور گھر کے اندر جا کر "چپل" پہن آئے۔
 
Top