کیا محفل کا صفحہ فیسبک پر ہونا چاہیے ؟

شکیب

محفلین
جی مقصد مختلف ہی ہوتا ہے، مقصد پوچھنے کا یہی تھا کہ ان میں سے کچھ بھی ہو تو کیوں ہو۔ تشہیر ہی ایک وجہ سامنے آئی ہے۔
لیکن میرا گمان یہ ہے کہ پیج کی تشہیر سے بھی فیس بک کی زیادہ تر عوام پیج تک ہی آئے گی۔ ویب سائٹ پر آنے والے شاذ ہی ہوں گے۔
غیر متفق۔ :)
 
زیک

مسافر
پلیز محفل کا نیا صفحہ نہ بنائیں۔ ایک ہی چیز کے کئی صفحے اچھے نہیں لگتے۔ اگر چاہتے ہیں تو موجودہ صفحے ہی کو فعال کریں۔
 
زیک

مسافر
لیکن میرا گمان یہ ہے کہ پیج کی تشہیر سے بھی فیس بک کی زیادہ تر عوام پیج تک ہی آئے گی۔ ویب سائٹ پر آنے والے شاذ ہی ہوں گے۔
بالکل کلک تھرو ریٹ کافی کم ہی ہو گا مگر پھر بھی ممکن ہے کچھ لوگوں تک محفل کا ذکر پہنچ جائے جنہیں ابھی تک علم نہ ہو۔
 
نایاب

لائبریرین
ٹھیک ہے میں کرتا ہوں کچھ
کچھ انتظار بہتر ہوگا
پلیز محفل کا نیا صفحہ نہ بنائیں۔ ایک ہی چیز کے کئی صفحے اچھے نہیں لگتے۔ اگر چاہتے ہیں تو موجودہ صفحے ہی کو فعال کریں۔
محترم زیک بھائی کی بات درست ہے ۔
اک پوسٹ کی ہے پیج پر ۔ دیکھیں کب اپروو ہوتی ہے ۔
بہت دعائیں
 
زیک

مسافر
صفحے کے علاوہ یا بجائے آپ اپنی فیورٹ لڑی کا لنک اپنے فیسبک پر بھی شیئر کر سکتے ہیں۔
 
حسیب

محفلین
جی مقصد مختلف ہی ہوتا ہے، مقصد پوچھنے کا یہی تھا کہ ان میں سے کچھ بھی ہو تو کیوں ہو۔ تشہیر ہی ایک وجہ سامنے آئی ہے۔
لیکن میرا گمان یہ ہے کہ پیج کی تشہیر سے بھی فیس بک کی زیادہ تر عوام پیج تک ہی آئے گی۔ ویب سائٹ پر آنے والے شاذ ہی ہوں گے۔
متفق
ہمیں اس کا تجربہ پاکستانی پوائنٹ پہ ہو چکا ہے۔ اس کا پیج کافی عرصے سے فعال ہے لیکن فورم پہ کوئی فرق نہیں پڑا
 
ابن سعید یہ اس لنک کے ٹیکسٹ کو کیا ہوا؟
در اصل محفل میں ایک سہولت فعال کی گئی ہے جس کے تحت اگر کوئی ربط شامل کیا جائے اور ساتھ اینکر ٹیکسٹ شامل نہ کیا جائے تو اس صفحہ کو سرور سائڈ پر ڈاؤن لوڈ کر کے اس کا ٹائٹل حاصل کر کئے بطور اینکر ٹیکسٹ شامل کر دیا جاتا ہے۔ اتفاق سے فیس بک کے روابط اگر براؤزر کے علاوہ کسی سرور سائڈ اسکرپٹ یا ایچ ٹی ٹی پی لائبریری کی مدد ے حاصل کیے جائیں تو فیس بک یہ بتانے کی کوشش کرتا ہے کہ ہم فلاں فلاں یوزر ایجنٹ (براؤزر ) کو سپورٹ کرتے ہیں۔ سرور کے جیو آئی پی کی مدد سے غالباً وہ کسی زبان کا انتخاب کرتے ہیں۔ :) :) :)
 
اس کا ترجمہ
گوگل ٹرانسلیٹ کے مطابق یہ ہے:

Require secure authentication

مگر یہ سمجھ نہیں آیا کہ یہ چینی زبان میں کیوں ہے جبکہ اردوویب سرور امریکہ میں ہے اور جیو آئی پی بھی اسے صحیح شہر میں دکھاتا ہے۔
 
ربیع م

محفلین
میرے خیال میں تو اردو محفل کی فیس بک پر تشہیر کی ضرورت نہیں ، میرا ذاتی تجربہ یہ ہے کہ گوگل میں آپ اردو میں کوئی بھی چیز سرچ کریں ، اردو محفل کا لنک پہلے نمبر پر یا پہلے دو تین نتائج میں لازمی شامل ہوتا ہے ۔
 
arifkarim

معطل
نارویجن وزیر اعظم کی تو پوسٹ بھی حذف ہو جاتی ہے۔
After hearing from our community, we looked again at how our Community Standards were applied in this case. An image of a naked child would normally be presumed to violate our Community Standards, and in some countries might even qualify as child pornography. In this case, we recognize the history and global importance of this image in documenting a particular moment in time. Because of its status as an iconic image of historical importance, the value of permitting sharing outweighs the value of protecting the community by removal, so we have decided to reinstate the image on Facebook where we are aware it has been removed. We will also adjust our review mechanisms to permit sharing of the image going forward. It will take some time to adjust these systems but the photo should be available for sharing in the coming days. We are always looking to improve our policies to make sure they both promote free expression and keep our community safe, and we will be engaging with publishers and other members of our global community on these important questions going forward.
0382dc78d522c179700d90388a4359c7.png
 
روبی عابدی

محفلین
السلام علیکم
آپ سب کی باتیں پڑھ رہے تھے اس محفل میں بہت دنوں سے ہیں مگر تحریر کرنے آج ہی بیٹھے ہیں ۔۔ محفل کا اپنا ہی ایک مزا ہے فیس بک پہ اس کی وہ خوبصورتی متاثر ہوجائے گی جو یہاں کے ممبرز کی ہے وہاں پھر بھانت بھانت کے لوگ جمع ہوں گے اور یہ چاسنی جو ایک فیملی کی یہاں نظر آتی ہے کڑواہٹ میں بدل جائے گی
یہ ہمارا اپنا خیال ہے ویسے صاحبِ اختیار کی اپنی مرضی ہے
 
عثمان

محفل میں خوش آمدید!
محفل میں اپنا تعارفی دھاگہ ضرور کھولیے۔ :)
 
Top