کیا محفل کا صفحہ فیسبک پر ہونا چاہیے ؟

دونوں کا مقصد کافی مختلف ہوتا ہے۔ گروپ تو یقیناً صحیح نہیں ہو گا۔ صفحہ البتہ تشہیر کے لئے استعمال ہو سکتا ہے
جی مقصد مختلف ہی ہوتا ہے، مقصد پوچھنے کا یہی تھا کہ ان میں سے کچھ بھی ہو تو کیوں ہو۔ تشہیر ہی ایک وجہ سامنے آئی ہے۔
لیکن میرا گمان یہ ہے کہ پیج کی تشہیر سے بھی فیس بک کی زیادہ تر عوام پیج تک ہی آئے گی۔ ویب سائٹ پر آنے والے شاذ ہی ہوں گے۔
 
ہادیہ

محفلین
بے وجہ مجھ سے ہی ایسی الٹی حرکت ھوتی آپ بتا دیں میں ھٹا دیتا ہوں بدعا نہ دیں پہلے بہت دکھ ہیں
سوری۔میں نے مذاق کیا تھا۔ اس ریٹنگ سے کچھ نہیں ہوتا بس ہنسی مذاق چلتا ہے۔ آپ نے تو مجھ سے زیادہ "دل" پر لے لیا۔ معذرت۔
 
توقیر عالم

محفلین
اردو محفل کا صفحہ موجود ہے ۔۔ یہاں ۔۔
اس پر ہی تشہیر کرنا بہتر ہوگا ۔
سب اراکین لائک کریں اور اپنے اپنے دھاگوں کا ربط یہاں دے دیا کریں ۔
بہت دعائیں
جی پر اس کو کچھ استعمال بھی تو کریں جو صاحب بھی چلا رہے ھیں

جی نہیں مذاق تھا بددعا میں نہیں دیتی کسی کو بھی:)۔

چلیں جی فیر تاں سئی آ
 
نایاب

لائبریرین
جی پر اس کو کچھ استعمال بھی تو کریں جو صاحب بھی چلا رہے ھیں
جنہوں نے بنایا تھا شاید وہ مصروفیت کے باعث توجہ نہیں دے پارہے ۔
اگر وقت اجازت دیتا ہے تو آپ خود ہی بنا لیں ۔ صفحہ بنانا آسان ہے مگر اس پر توجہ رکھتے اسے رواں رکھنا مشکل ۔
بہت دعائیں
 
توقیر عالم

محفلین
جنہوں نے بنایا تھا شاید وہ مصروفیت کے باعث توجہ نہیں دے پارہے ۔
اگر وقت اجازت دیتا ہے تو آپ خود ہی بنا لیں ۔ صفحہ بنانا آسان ہے مگر اس پر توجہ رکھتے اسے رواں رکھنا مشکل ۔
بہت دعائیں

میں اکیلا نہیں کر سکتا ھاں چند دوست مل کر تشھیر کا ہفتہ منا لیں اس ہفتہ میں خوب تشھیر کریں یہ تو ممکن ہے ناں
 
نایاب

لائبریرین
میں اکیلا نہیں کر سکتا ھاں چند دوست مل کر تشھیر کا ہفتہ منا لیں اس ہفتہ میں خوب تشھیر کریں یہ تو ممکن ہے ناں
صفحہ تو کوئی اک ہی بنا سکتا ہے ۔
آپ بنا لیں ۔ مجھے جب جب وقت اجازت دے گا ۔ میں شامل رہوں گا ۔
بہت دعائیں
 
Top