کیا شادی ضروری ہے؟

تیلے شاہ

محفلین
payaarkerogi نے کہا:
تیلے شاہ نے کہا:
باجو بالکل صحیح کہا ہے
جیسی روح ویسے فرشتے

اسی لیے کہتا تھا کہ پڑھ لکھ لو ۔مستقبل میں فائدہ ہوگا (تیلے شاہ -امام مسجد۔ اردو محفل) :lol:
بھائی صاب دل خوش کردیا امام مسجد بنا کر
اور وہ بھی اردو محفل کا
:p
 

دوست

محفلین
payaarkerogi نے کہا:
.
اماں ہماری بات مانو تو چھوڑو شادی وادی کو۔(دوست)​

ارے یہ کیا کہا۔ میں تو آپ سے دوستی چاہ رہا تھا۔ آپ تو رشتہ (اماں) جوڑ نے کے چکر میں ہیں - شکریہ عزت افزائ کا بیٹا :p
عزیزی یہ اماں وہ والی اماں نہیں یہ محاورتًا کہا گیا تھا۔
اگر دوستی کے چکر میں ہو تو بسم اللہ سائیں۔
دوسرے یہ فورم اتنا سا ہی نہیں۔ یہاں اور بھی بہت کچھ ہوتا ہے کبھی پھر پھرا کر دیکھو۔ اور کہیں اور موجودگی کا ثبوت دو اگر پھر پھرا کر دیکھ چکے ہوتو۔
 

ماوراء

محفلین
payaarkerogi نے کہا:
ماوراء نے کہا:
پیار کرو گی تو چلے ہی گئے۔ ورنہ میں نے بھی اتنی باتیں کرنی تھیں۔ :?
:D

ماروا ۔ پلیز ، پلیز کریں نا :oops:

پیار کرو گی (کیا عجیب نک رکھا ہے بلاتے ہوئے بھی عجیب سا لگتا ہے) آپ کا کیا خیال ہے آپ کے سارے جوابات پڑھ کر میں آپ سے کچھ پوچھ سکوں گی۔ ماوراء بے چاری تو پہلے ہی آپ سے ڈری ہوئی تھی۔ اب تو ڈر سے کانپنا بھی شروع ہو گئی ہے۔ اگر مجھے ایسے جوابات ملے تو میں پھر تو بے چاری گئی۔ :lol:

ویسے اگر تھوڑی نرمی سے رپلے کریں تو شاید بات چیت اچھے ماحول میں بھی ہو سکے۔ ( اب مجھے کچھ نہ کہیے گا)
 

تیشہ

محفلین
:lol: پیار کرو گی نے نا آؤ دیکھا ، نا تاؤ دیکھا اب کے کلئیر ہے کہ برداشت نہیں ہوا باتیں ہضم نہیں ہورہی اسی لئے تو لے کر پھچلی کثریں بھی نکالیں ۔ کہ بول لب آذاد ہیں تیرے۔ :lol: :p


بچے میں نے اپنے ہی پالنے ہیں نا ؟ کسی ہمسائے کے تو اب لے کر پالنے پوسنے سے رہی ۔ :p اور ماں کا مقام کیا ہوتا ہے سبھی کو معلوم ہے ۔
دوسری بات ، مجھے نہایت ہی زہر آلود لگتی ہیں ایسی بیویاں یا ایسی عورتیں جو ساری زندگی کسی کی محتاج بنی رہتی ہیں چاہے وہ شوہر ہی کیوں نہ ہو ۔ آج کل وہ زمانہ بھی نہیں کہ بچے پالو ، اور گھر میں پڑے کٹ ُ کھاؤ ، اور شوہر باہر کسی دوسری کے ساتھ منہ مارے ۔ جیسا کہ ہوتا ہے ۔ جنکو حرام ہلال کا فرق نہ پتا نہ ہو ۔ انکے لئے کچھ بھی جائز ہوتا ہے ۔ شادی جیسا عظیم رشتہ بھی انکو خراب ہی نظر آئے گا اس لئے کہ وہ اتنے مگن اور غرق ہوچکے ہوتے ہیں کہ حرام ، ہلال ،
گناہ ، ثواب ، شادی ، رشتے ان سب کا انکو کچھ نہ تو نظر آتا ہے نہ ہی سمجھ ، اور جب سمجھ آتی ہے تب سوائے پھچتانے کے اور کچھ نہی بچتا تب وہ کچھ ایسے ہی انت شنت بولتے ہیں جو یہاں پر آپ لکھ رہے :lol:
اور رہی آج کی عورت کی بات تو وہ کوئی لونڈی غلام نہیں جس کو جب دل چاہے بھینس کی طرح باندھ دیا جائے ۔
اپنا بہترین فیوچر بنانا ، بچوں کو پالنے کے ساتھ ساتھ خود بھی اپنا مقام بنانا ہی اک کامیاب عورت کی کامیابی ہے ۔
وہ عورتیں بھی ہیں جو :lol: تجربے کرنے میں آپ جیسوں کا ساتھ نبھاتی ہوں ۔ اس لئے کہ جو شادی نہ کرے وہ مرد کیا کرے آخر ؟ کدھر کو جائے ؟ سو ، اسکے لئے اسی کے جیسی بھی ہوتی ہیں ۔ :p :lol:
 

تیشہ

محفلین
:p نہیں جناب ، جو ساری زندگی تجربے کرتے کاٹتے ہیں انکو آرام پھر بھی نہیں ملتا ، جن کو یہ لت پڑ جائے انکا ضمیر مر جاتا ہے ۔
ان کے لئے حرام ہی ہلال ہوجاتا ہے ۔
شادی اس لئے بھی ضروری ہوتی ہے حرام سے بچا جائے ،
ذلت کے راہ پر مرد نہ نکلے ۔ مگر ہائے ری فطرت ، :?


اینی وے ، حرام ، گناہ جتنا بھی کر لیں چین آرام تب بھی نہیں ملنے والا ، سو ، یہ اندر کی آواز ہے کہ ‘ پیار کروں گی ‘ اسی سے دیکھ لے تجربے کرنے کے باوجود ابھی تک کوئی ایسی نہیں ملی جو پیار کر لیتی تو شاید آج یہ نوبت نہ آتی ۔
 

تیشہ

محفلین
سوری ، اگر کسی کو میری کوئی بات بری لگے تو ۔ مگر سچ کڑوا ہی ہوتا ہے ۔ اور میں تو صاف صاف سنا دینے والوں میں سے ہوں ۔
 

توقیر

محفلین
ماوراء نے کہا:
payaarkerogi نے کہا:
ماوراء نے کہا:
پیار کرو گی تو چلے ہی گئے۔ ورنہ میں نے بھی اتنی باتیں کرنی تھیں۔ :?
:D

ماروا ۔ پلیز ، پلیز کریں نا :oops:

پیار کرو گی (کیا عجیب نک رکھا ہے بلاتے ہوئے بھی عجیب سا لگتا ہے) آپ کا کیا خیال ہے آپ کے سارے جوابات پڑھ کر میں آپ سے کچھ پوچھ سکوں گی۔ ماوراء بے چاری تو پہلے ہی آپ سے ڈری ہوئی تھی۔ اب تو ڈر سے کانپنا بھی شروع ہو گئی ہے۔ اگر مجھے ایسے جوابات ملے تو میں پھر تو بے چاری گئی۔ :lol:

ویسے اگر تھوڑی نرمی سے رپلے کریں تو شاید بات چیت اچھے ماحول میں بھی ہو سکے۔ ( اب مجھے کچھ نہ کہیے گا)

مارواء
مجھے پتہ ہے کہ میں نے آپ کو “ نیٹ دوست“ کہنا کا حق ابھی تک جیتا نہیں ہے۔لیکن امید ہے کہ آپ مجھے اس کا موقع دیں گی۔دراصل آپ کے ارکان محفل نےشروع ہی سے“ آ بیل مجھے مار“ والی چیزیں کیں ۔لیکن آپ نے ایسا نہیں کیا - آپ کہیں گی “ممم ۔۔ مسکہ لگا رہا ہے:lol: “۔ ایسی بھی کوئ بات نہیں ۔آپ خود ہی اپنی پوسٹنگ پڑھ لیں۔ اور پھر شمشاد اور بوچھی صاحبہ کی پوسٹنگ بھی پڑھ لیں -اور ان کو compare کریں۔
جہاں تک نرمی یا گرمی کا سوال ہے وہ میرا مزاج ہے۔اگر کوئ مجھے بُرا کہے میں اسے اسکی بُرائ بتاتا ہوں۔اپنی طرف سے نہیں گھڑلیتا ۔ اگر کوئ شخص مجھ سےاچھی طرح پیش آتا ہے تومیں اس کی عزت اور احترام کرتا ہوں۔
کیوں کہ آپ نے اب تک مجھے عزت احترام دیا ہے۔ اس لئےمیں آپ کو اُس سے زیادہ عزت اور احترام دوں گا۔
آپ نے کہا تھا ۔ “اب مجھے کچھ نہ کہیے گا“ ۔ ارے میں نے تو بہت کچھ کہہ دیا۔

پیار کروگئ
 

شمشاد

لائبریرین
ماوراء باجو صحیح کہہ رہی ہیں۔ گند میں پتھر پھینکنے سے اپنے ہی کپڑے گندے ہونے کا ڈر ہوتا ہے۔
 

توقیر

محفلین
.
Continuation

پیار کروگی - زکریا ۔ اس گفتگو کو شروع کرنےکا شکریہ۔

پیار کروگی۔ میرے خیال میں شادی ، دو جنسوں کا جسمانی اور روحانی ملاپ ہے ان کے ملنے سے ایک ادارہ بنتا ہے جو مذہبی، تعلیمی، انفرادی اور معاشرتی قدروں کو پورا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

کیا آپ اس سے اتفاق کرتے ہیں؟
اگر ہاں تو کیوں؟ اور نہیں تو کیوں نہیں؟
اگر آپ اس کے کچھ حصوں سے اتفاق ہے تو وہ کونسے حصے ہیں اور آپ ان سے کیوں اتفاق کرتے ہیں؟
اُپ کے خیال میں شادی کیا ہے؟ اور کیا شادی ضروری ہے؟ اگر ضروری ہے تو کیوں اور نہیں تو کیوں؟

زکریہ - مجھے آپ کی اس تعریف سے اتفاق ہے۔ باقی پہلے آپ کچھ تفصیل بتائیں پھر بات آگے چلے گی۔

پیار کروگی۔ میرے خیال میں شادی ، دو جنسوں کا جسمانی اور روحانی ملاپ ہے ان کے ملنے سے ایک ادارہ بنتا ہے جو مذہبی، تعلیمی، انفرادی اور معاشرتی قدروں کو پورا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

شادی

شوہر کی ذمہ داریاں
شوہر، مالی طور پر بیوی اور اپنی فیملی کے اخراجات کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ جس میں رہنے کی جگہ، کپڑے، کھانا اور دوسری عام مگراہم ضروریات جیسے دوا دارو، ہسپتال کا علاج ، بچوں کی پڑھائ وغیرہ شامل ہیں۔ اسکا رول رہنمائی اور وہ بیوی کی حفاظت کا ضمانی ہوتا ہے تاکہ بیوی اپنا رول آسانی سے ادا کرسکے۔عورت کو براری کا درجہ دینا اور اس کے احساست کا خیال رکھنا اور محبت و شفقت سے پیش آنا شوہر کی ذمداریاں ہیں۔

بیوی کی ذمہ داریاں
شادی کی کامیابی اور خوشی میں حصہ لے اور شوہر آرام اورخیر صلاح پرتوجہ دے۔ وفادار، بھروسہ کے قابل اور سچی ہو۔شوہر ہی صرف اسکی جنسی قربت کا حقدار ہے وہ ایسے کام نہ کرے جن سے شوہر کو شک و شبہ یا حسد پیدا ہو۔ بیوی اپنے شوہر کی جنسی خواہشات کو پورا کرے۔ وہ ان خواہشات کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے ۔ کیونکہ شوہر کا درجہ شادی میں رہنمائ کا ہوتا ہے اسلیے عورت کا فرض تعمیل حکم اور اطاعت اور فرمابردای ہے۔ یہ تعمیل حکم اور اطاعت اور فرمابردای صرف ان کاموں کےلیے ہے جو کہ اوپر لکھے ہوئے فرائض ہیں۔اور اندھی بے سمجھی سوچی تعمیل حکم اور اطاعت اور فرمابردای نہیں۔

کیا آپ کوان باتوں سےاتفاق ہے؟ اگر ہے تو کیوں ؟
وہ باتیں جن سے آپ کو نہ اتفاقی ہے وہ کیا ہیں اورآپ کوان باتوں سےکیوں نااتفاقی ہے؟
اگر آپ کے خیال شادی کی وضاحت کسی اور طریقہ سے ہوسکتی ہے تو وہ طریقہ مفصل طور پر بیان کیا ہے؟

جسمانی ملاپ

ملاپ ایک فطری جذبہ ہے اس جذبہ کے اظہار وجوہات توالُد و تناسُل، فوقیت و فصلیت ، محبت کا اظہار اور انبساط اور لذت جسمانی حاصل کرنا ہیں۔ جسمانی ملاپ ، انسان کی بنیادی خواہشات میں شامل ہے۔
اس بنیادی خواہش کا اظہارانسانوں میں دو سےایک بنے کی خواہش سےشروع ہوتا ہے۔ ہر کلچراور سوسائٹی میں اس کے لئے مختلف طریقے موجود ہیں ۔ مغرب میں کورٹ شپ اس کی شروعات کرتا ہے۔ کورٹ شپ کے دوران میلان ، میل، مطابقت، موافقت اور ذاتی مالی اور جسمانی حیثت کو پرکھاجاتا ہے۔ میراخیال ہے کہ شاید پاکستان اور انڈیا کے کلچرمیں یہ جوڑا ملانےسےشروع ہوتی ہے اور شادی کے بعد اسکی ابتدا ہے۔
.
 

قیصرانی

لائبریرین
بوچھی نے کہا:
ذلت کے راہ پر مرد نہ نکلے ۔ مگر ہائے ری فطرت
اس بار باجو جی، آپ نے غلطی کر ہی دی

یہاں‌شاید ہی کوئی آپ سے اتفاق کرے

فطرت کیا ہے؟ اس سلسلے میں صرف اتنا کہوں گا کہ اسلام دینٍ فطرت ہے

امید ہے کہ اپنے خیالات سے رجوع کریں گی

دوسرا ہر مرد کو ایک ہی جیسا سمجھنا ہے تو پھر پیغمبر بھی اسی درجہ بندی میں شمار ہوں گے؟ ولی اللہ بھی اور شہداء بھی۔ کیا خیال ہے؟
 
Top