کیا شادی ضروری ہے؟

توقیر

محفلین
زکریا نے کہا:
پیار کرو گی: آپ کے سوال سے مزید دو سوال اٹھتے ہیں۔

1۔ شادی کیا ہے؟
2۔ “کیا شادی ضروری ہے؟“ کے سوال کو ہم انفرادی سطح پر دیکھیں یا معاشرتی سطح پر؟
.
زکریا ۔ اس گفتگو کو شروع کرنےکا شکریہ۔

میرے خیال میں شادی ، دو جنسوں کا جسمانی اور روحانی ملاپ ہے ان کے ملنے سے ایک ادارہ بنتا ہے جو مذہبی، تعلیمی، انفرادی اور معاشرتی قدروں کو پورا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

میرے سوال:
کیا آپ اس سے اتفاق کرتے ہیں؟
اگر ہاں تو کیوں؟ اور نہیں تو کیوں نہیں؟
اگر آپ اس کے کچھ حصوں سے اتفاق ہے تو وہ کونسے حصے ہیں اور آپ ان سے کیوں اتفاق کرتے ہیں؟
اُپ کے خیال میں شادی کیا ہے؟ اور کیا شادی ضروری ہے؟ اگر ضروری ہے تو کیوں اور نہیں تو کیوں؟
.
 
زیک

مسافر
payaarkerogi نے کہا:
میرے خیال میں شادی ، دو جنسوں کا جسمانی اور روحانی ملاپ ہے ان کے ملنے سے ایک ادارہ بنتا ہے جو مذہبی، تعلیمی، انفرادی اور معاشرتی قدروں کو پورا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

مجھے آپ کی اس تعریف سے اتفاق ہے۔ باقی پہلے آپ کچھ تفصیل بتائیں پھر بات آگے چلے گی۔
 
شادی

شوہر کی ذمہ داریاں

شوہر، مالی طور پر بیوی اور اپنی فیملی کے اخراجات کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ جس میں رہنے کی جگہ، کپڑے، کھانا اور دوسری عام مگراہم ضروریات جیسے دوا دارو، ہسپتال کا علاج ، بچوں کی پڑھائ وغیرہ شامل ہیں۔ اسکا رول رہنمائی اور وہ بیوی کی حفاظت کا ضمانی ہوتا ہے تاکہ بیوی اپنا رول آسانی سے ادا کرسکے۔عورت کو براری کا درجہ دینا اور اس کے احساست کا خیال رکھنا اور محبت و شفقت سے پیش آنا شوہر کی ذمداریاں ہیں۔

بیوی کی ذمہ داریاں

شادی کی کامیابی اور خوشی میں حصہ لے اور شوہر آرام اورخیر صلاح پرتوجہ دے۔ وفادار، بھروسہ کے قابل اور سچی ہو۔شوہر ہی صرف اسکی جنسی قربت کا حقدار ہے وہ ایسے کام نہ کرے جن سے شوہر کو شک و شبہ یا حسد پیدا ہو۔ بیوی اپنے شوہر کی جنسی خواہشات کو پورا کرے۔ وہ ان خواہشات کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے ۔ کیونکہ شوہر کا درجہ شادی میں رہنمائ کا ہوتا ہے اسلیے عورت کا فرض تعمیل حکم اور اطاعت اور فرمابردای ہے۔ یہ تعمیل حکم اور اطاعت اور فرمابردای صرف ان کاموں کےلیے ہے جو کہ اوپر لکھے ہوئے فرائض ہیں۔اور اندھی بے سمجھی سوچی تعمیل حکم اور اطاعت اور فرمابردای نہیں۔

کیا آپ کوان باتوں سےاتفاق ہے؟ اگر ہے تو کیوں ؟
وہ باتیں جن سے آپ کو نہ اتفاقی ہے وہ کیا ہیں اورآپ کوان باتوں سےکیوں نااتفاقی ہے؟
اگر آپ کے خیال شادی کی وضاحت کسی اور طریقہ سے ہوسکتی ہے تو وہ طریقہ مفصل طور پر بیان کیا ہے؟

.
 
قیصرانی

لائبریرین
راجہ صاحب، بات چل نکلی ہے تو اب اسے آرام سے پڑھیں اور سمجھیں، کیونکہ ہر بات وہ نہیں‌ ہوتی جو دکھائی دیتی ہے :) (یہ میرا مشور ہے، ناراض مت ہونا)
 
توقیر

محفلین
ماوراء نے کہا:
باجو، سوال تو میرے ذہن میں ایک ہی ہے۔ مجھے اسی کا تسلی بخش جواب چاہیے۔جو کہیں سے نہیں ملتا۔ آپ نے بھی گول کر دیا تھا۔ اب میں نہ پوچھوں کیا؟

مجھ سے پوچھنے میں کوئ حرج نہیں۔ اگر آپ کو ادھے چہرے اتنا ڈر ہے تو سوال مجھ ذپ کردیں :lol:
 
توقیر

محفلین
.
اماں ہماری بات مانو تو چھوڑو شادی وادی کو۔(دوست)​

ارے یہ کیا کہا۔ میں تو آپ سے دوستی چاہ رہا تھا۔ آپ تو رشتہ (اماں) جوڑ نے کے چکر میں ہیں - شکریہ عزت افزائ کا بیٹا :p
 
توقیر

محفلین
قیصرانی نے کہا:
راجہ صاحب، بات چل نکلی ہے تو اب اسے آرام سے پڑھیں اور سمجھیں، کیونکہ ہر بات وہ نہیں‌ ہوتی جو دکھائی دیتی ہے :) (یہ میرا مشور ہے، ناراض مت ہونا)

بات نکلی تو اس بات پہ رونا آیا کہ آپ سیر و تفریع کےلیے ہیں۔ اور آپ کا قیام لندن میں بھی ہوگا۔ اللہ آپ کی آپ کی ہر جگہ حفاظت کرے۔ خاص طو ر میں لندن میں۔ سناہے اچھی جگہ ہے - اگر ایک ادھا چہرہ اِیفل میں نظر آے تو اس کی الٹی طرف کی تصویر لیے لیں۔ :lol:
 
توقیر

محفلین
جو جیسا ہوتا ہے اُسے اسی جیسا ملتا ہے ۔ (بوچھی)​

یہ تو آپ نے بجا فرمایا ہے۔ سب نصیب کی بات ہے۔ جلدی عمر میں شادی ہونا۔ تین بچوں کو پالنا۔ اور پھر اتنی عمر میں رات رات بھر پڑھائ کرنا۔ :lol:
 
توقیر

محفلین
ہاں ذرا ایسے ایسے سوال پوچھے سب ملکر کہ پیار کروگی کو پیار کرنا ہی بھول جائے -(بوچھی)​

صرف ایک ہی سوال ایسا ہے کہ مجھے پیار کرنا بھلا دے “ مجھ سے شادی کروگے“

:lol:
 
توقیر

محفلین
شمشاد نے کہا:
چھوڑیں اس بحث کو، یہ صاحب دماغی مریض ہیں، انہیں چاہیے کہ کسی اچھے ڈاکٹر سے علاج کروا کے کچھ دینی علم بھی حاصل کر لیں۔

کیا سعودی عرب میں ایسا ممکن ہے۔ مجھے نہیں پتہ تھا۔ ڈاکٹر سے علاج کروا کے دینی علم حاصل دی جاتی ہے - کچھ پروگریس ہوئ - کیسی طبیعت ہے۔“ :lol:
 
Top