کیا آپ نے کبھی کسی کو چھیڑا

سکون

محفلین
سر میں نے کر دیا ہے آپ نے نہیں پڑھا تو اس میں میرا کیا قصور ہے:grin: اور باقی آئندہ شیئر کروں گا
 

فرخ منظور

لائبریرین
کالج کے دور کی بات ہے ۔ ہمارے ایک دوست کا فرسٹ ائیر میں ایڈمیشن ہوگیا تھا ۔ فیس جمع کروانی تھی ۔ مگر کیشئیر کی کھڑکی پر بہت رش تھا ۔ ہم چاروں دوستوں کا پروگرام بنا تھا کہ صبح والے شو میں کیپری میں انگلش فلم دیکھیں گے ۔ مگر آثار بتا رہے تھے کہ اتنی لمبی لائن میں اگر کھڑے ہوئے تو شو نکل جائیگا ۔ مجھ سمیت باقی تین دوست اسی کالج میں پڑھتے تھے اور ہم سب سیکنڈ ائیر میں پدھار چکے تھے ۔ مگر شاہد کا ایڈمیشن اس سال ہوا تھا ۔ سو اسی سلسلے میں آئے تھے ۔ چونکہ کالج کے ماحول سے واقفیت تھی تو مجھے ایک شیطانی خیال سوجھا ۔ میں نے شاہد کو لائن میں کھڑا ہونے کو کہا اور باقی ساتھیوں کے ساتھ ہاتھ میں پتلون کا بیلٹ لیکر لائن کے گرد گھومنے لگا ۔ اور کوئی لائن سے ذرا باہر نکلتا میں اسے زور سے بیلٹ لگاتا اور غصے سے کہتا " اگر اب تُو باہر نکلا تو سب سے پیچھے بھیج دونگا ۔ نئے لڑکوں میں خوف پیدا ہوگیا تھا اور شاہد کو میں تقربیاً کھڑکی سے کچھ دور تلک لے آیا تھا ۔ لائن میں ایک چھوٹے سے قد کا گنجا لڑکا بھی کھڑا ہوا تھا ۔ پتا نہیں اسے دیکھ کر مجھے کیوں مستی سوجھی تھی کہ میں ہر چکر میں اس کے سر پر چپت لگانے کے بعد اسے دونوں کانوں سے پکڑ کر زور زور سے پنڈولم کی طرح ہلاتا اور کہتا ۔۔۔ ابے تو یہاں کیوں آگیا تجھے تو ابھی پرائمری میں ہونا تھا ۔ :grin: ۔۔۔ اور میری ہر بار کی اس حرکت سے اسے اتنا غصہ آتا کہ اس کا بس چلتا تو مجھے کچا چبا جاتا ۔ ہماری بدمعاشی دیکھ کر کسی کی ہمت نہیں ہوئی کہ شاہد کو کھڑکی تک بغیر لائن کے جانے سے روکیں ۔ شاہد فیس جمع کروا کر فارغ ہوگیا تو میں دوبارہ اسی لڑکے کے پاس گیا اور اسے جیسے ہی دونوں کانوں پکڑا تو اس کا ضبط جواب دے گیا ۔ اور وہ مجھ سے گتھم گتھا ہوگیا اور پھر اسکو دیکھ کر لائن میں کھڑے سارے لڑکے بھی ہم چاروں پر پِل پڑے ۔

میرا خیال ہے کہ پھر بتانے کی یہ ضرورت نہیں کہ کیا ہوا ۔:grin: ۔۔۔ بس اس دفعہ صرف میں ہی نہیں ، بلکہ میرے دوست بھی پدھارنے کی خداداد صلاحیت کی علاوہ اور بھی‌صلاحیتوں سے کچھ دنوں کے لیئے محروم ہوگئے جیسے چلنا ، مڑنا ، لیٹنا وغیرہ ۔۔۔۔ :grin: ( ویسے اس کارِ خیر میں کچھ خواتین نے بھی حصہ لیا تھا جو اپنے " چھوٹے بھائیوں " کے ساتھ آئیں تھیں ۔ کالج کے یونیفارم کی مطابق وہ گورنمٹ ویمنز کالج برنس روڈ کی تھیں ۔ ;) )

میری تو ہنسی نہیں‌ رک رہی - :grin: :grin:
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
جی بس ایک بار چھیڑا تھا لیکن اس نے ہمارے گھر شکایت لگا دی۔:grin::dontbother:

ہا ہا ہا آپ کی بات سے مجھے بھی ایک بات یاد آ گی آپ کے گھر شکایت لگا دی تھی اس نے ہے نا ہا ہاہا اسی طرح کا ایک قصہ ہے

میرا ایک دوست ہے اس کا آگے سے ایک دوست ہے جب وہ سکول پڑھتا تھا اس وقت میری دوست کو ایک لڑکی پسند آئی اس نے اظہار کیا تو اس نے مس کو شکایات لگا دی اس کی خوب پٹائی ہوئی لیکن جو میرے دوست کا دوست تھا اس کو بہت غصہ آیا اصل میں وہ لڑکی میرے دوست کے دوست کو پسند کرتی تھی ایک دن اس نے میرے دوست کے دوست کو خط لگا کہ وہ اس کو پسند کرتی ہے پھر اس لڑکے نے پتہ ہے کیا کیا وہ خط لے کر اس لڑکی کے گھر چلا گیا اور اس کی امی کو کہا اپنی بیٹی کو سمجھاو یہ مجھے تنگ کرتی ہے :grin: جب ہم نے یہ بات سنی تو ہنس ہنس کر پاگل ہو گے میری خیال میں یہ پہلا واقعہ ہو گا کہ کسی لڑکے نے کسی لڑکی کی شکایت لگائی ہو گی ہا ہاہا
 
مجھے بھی ایک واقعہ یاد آیا۔۔۔ نویں جماعت کے امتحانات ہونے والے تھے۔ امتحان کے مقام کا اعلان ہوچکا تھا۔ کچھ ہم جماعتوں نے مل کر فیصلہ کیا کہ ایک دن سارے مل کر وہ اسکول دیکھنے چلیں جہان ہمارا امتحانی سینٹر پڑا ہے۔ سو، مقررہ دن ہم سب ایک دوست کے گھر جمع ہوئے۔ نکلنے سے پہلے ہمیں شرارت سوجھی، سوچا کسی کو فون لگاکر بے وقوف بناتے ہیں۔ ایک ہم جماعت جو کہ اس وقت ہمارے ساتھ نہیں تھا، اس کے گھر کا فون نمبر منتخب کیا۔ ان دنوں اسٹار پلس پر امیتابھ بچن کا پروگرام "کون بنے گا کروڑ پتی" بہت مشہور تھا۔ ایک دوست امتیابھ کی کافی نقل کرتا تھا لیکن میں چونکہ اس سے بہتر تھا اس لیے میں نے فیصلہ کیا کہ "کون بنے گا کروڑ پتی" کا کہہ کر ہی بے وقوف بناؤں گا اور میں ہی بات کروں گا۔ خیر، فون گھمایا۔ جب دوسری طرف سے فون اٹھایا گیا تو میں نے کہا:
"ہیلو۔۔۔ میں امیتابھ بچن کا چھوٹا بھائی امیتابھ ڈھکن بات کررہا ہوں کون بنے گا کروڑ پتی پروگرام سے۔۔۔۔" ;)

دوسری طرف کوئی لڑکی تھی۔۔۔ وہ شاید کنفیوژ ہوگئی۔۔۔ اس کے ہاتھوں سے کسی مرد نے فون لے لیا اور پوچھنے لگا، کون ہو؟ میں نے دہرایا:

"میں امیتابھ بچن کا چھوٹا بھائی امیتابھ ڈھکن بات کررہا ہوں کون بنے گا کروڑ پتی پروگرام سے۔۔۔۔ یہاں آپ کے ایک دوست بیٹھے ہیں جو ایک سوال پر آکر اٹک گئے ہیں اور آپ کی مدد چاہتے ہیں۔۔۔۔ کیا آپ تیار ہیں؟"

وہ بے چارہ اتنا بوکھلایا کہ اس نے کسی بات پر غور ہی نہیں کیا، یہاں تک کہ اس نے یہ بھی نہیں پوچھا کہ اس کا کون سا دوست کون بنے گا کروڑ پتی کے پروگرام میں بیٹھا ہے اور اسے انڈیا سے کس طرح فون آرہا ہے۔۔۔۔ کہنے لگا: "جی پوچھیں، کیا سوال ہے؟"

اب اس کی اس بات سے میں تھوڑا بوکھلا گیا کیونکہ ہم لوگوں نے بات کرنے کے لیے کچھ پلان تو کیا ہی نہیں تھا۔ ادھر میرے دوستوں کا ہنس ہنس کر برا حال تھا اور میں نے بہت مشکل سے اپنی ہنسی ضبط کی ہوئی تھی۔ میں نے جلدی جلدی اپنا ذہن کھنگالا کہ کوئی سوال پوچھوں اور پھر ایک فضول سا سوال داغ دیا۔ سوال تھا کہ:

"مشہور گلوکار سجاد علی کی پہلی البم کا کیا نام تھا؟"

یہ سوال کرتے ہوئے میں نے یہ بھی نہیں سوچا کہ انڈیا کے پروگرام میں پاکستانی گلوکار کا سوال کیسے پوچھا جاسکتا ہے۔۔۔ بہرحال! دوسری جانب سے سرگوشی سنائی دی، وہ شاید گھر کے دوسرے لوگوں کو بتارہا تھا:
"امیتابھ بچن کا فون ہے، کون بنے گا کروڑ پتی سے۔۔۔ سوال پوچھا ہے کہ سجاد علی کی پہلی البم کا کیا نام تھا۔۔۔۔؟"

دوسری طرف مشورے ہونے لگا اور ادھر مجھے ایک خیال پریشان کررہا تھا کہ اگر انہوں نے یہ پوچھ لیا کہ چار آپشنز بتائیں تو میں ان کو کیا بتاؤں گا کہ مجھے تو سجاد علی کی ایک البم کا نام بھی نہیں آتا۔۔۔۔۔ :lll: بہرحال! وہ لوگ شاید کچھ زیادہ ہی ہونق ہوئے تھے کہ ان کے ذہن میں ایسی کوئی بات ہی نہیں آئی۔۔۔ کچھ دیر کھسر پسر کی آوازیں آنے کے بعد بندہ کہنے لگا:
"وہ۔۔۔۔۔ اے خدا۔۔۔۔ تھا نا۔۔۔۔۔"

بے چارہ۔۔۔! اس کو کنفرم نہیں تھا۔ اور خود مجھے بھی پتا نہیں تھا :grin: میں نے پوچھا:

"آپ کہتے ہیں کہ پہلی البم کا نام اے خدا تھا؟"

تھوڑی دیر ہاں، نہیں کرنے کے بعد اس نے اس جواب کو فائنل کردیا۔ میں نے کہا کہ بہت شکریہ۔۔۔ صحیح جواب کیا ہے، یہ جاننے کے لیے پروگرام دیکھتے رہئے۔۔۔۔ اب وہ پوچھنے لگا کہ یہ والا پروگرام نشر کب ہوگا؟ میں پھر بوکھلا گیا۔۔۔ فروری کا مہینہ شروع ہوچکا تھا۔۔۔ اور میں نے اس کو بوکھلاہٹ میں کہہ دیا کہ 31 جنوری کو آئے گا یہ والا پروگرام۔ وہ پریشان ہوا، کہنے لگا: "جی۔۔۔ 31 جنوری؟؟؟؟"

میں نے بات سنبھالنے کے چکر میں بات مزید خراب کردی اور اس کو کہا کہ: "31 فروری کو آئے گا۔۔۔۔"

اب وہ بے چارہ پریشان۔۔۔ کہنے لگا: "جی 31 فروری تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔" میں نے یہ سنتے ہی کال کاٹ دی۔۔۔ مجھے پتا تھا کہ اگر میں کال نہیں بھی کاٹتا تو مجھے دوسری طرف سے یہی سننے کو ملتا کہ 31 فروری تو ہوتی ہی نہیں ہے۔۔۔۔۔!

:fun:
 

تعبیر

محفلین
ظفری کے انکل سے تو اپ سب مل چکے ہیں۔ مین بھی ایک ایسی ہی ایک آنٹی سے آپ کی ملاقات کراتی ہوں۔ جس طرح ظفری اپنے ان انکل کے فیورٹ ہیں ;) اسی طرح مین بھی اپنی آنٹی کی فیورٹ ہوں ;) اپنی محبت اور پسندگی کا ثبوت وہ اکثر ہماری شکایتیں لگاکر دیتی رہتی ہیں۔ایک دفعہ ہمارا آؤٹنگ کا پروگرام تھا ۔اچانک یہ آنٹی اور انکل اگئے۔ ایک گھنٹہ دو گھنٹہ پر دونوں اٹھنے کا نام ہی نہ لیں۔ انگل ڈرائنگ روم مین تھے بابا کے ساتھ اور آنٹی لاؤنچ میں۔ ہم نے تنگ اکر انکل کو کہا کہ آنٹی کہ رہی کہ گھر چلیں۔ آنٹی سے کہا کہ انکل کہ رہے ہیں کہ گھر چلیں۔آنٹی کا موڈ نہین تھاابھی بھی جانے کو پر یہ کہتے ہوئے اٹھ گئیں کہ تمھارے انکل کو بھی ہمیشہ بہت جلدی ہوتی ہے۔ شاید بعد میں دونوں کی آپس مین بات ہوئی ہو گی اس بارے میں جس سے ساری بات کھل گئی۔ گھر جاتے ساتھ ہی انہوں نے فون کھڑکایا اور سب کچھ بابا کو بتا دیا۔ اس کے بعد ہماری اسپیشل پروٹوکول کے ساتھ طلبی ہوئی۔
ظفری کی طرح ہمیں تمغے تو نہیں ملے البتہ ایک شاندار خراج تحسین ملا اور کچھ شاہی القاب سے بھی نوازا گیا :grin::grin::grin:
 

شمشاد

لائبریرین
میں شروع سے ہی شریف بچہ رہا ہوں۔ میں نے کبھی کسی کو نہیں چھیڑا۔ ہاں فون پر گالیاں بہت ملتی تھیں۔ :eek:
 

ظفری

لائبریرین
نویں جماعت کا دور تھا ۔ سوچیئے کیا عمر رہی ہوگی ۔ کوئی 14 ، 15 سال ۔ ایک دن شام کو کرکٹ کھیلنے کے بعد گراونڈ سے واپسی پر میں اپنے محلے کے دو اور دوستوں ساتھ گھر کی طرف جا رہا تھا کہ میں نے ان سے اچانک پوچھا کہ کسی لڑکی کوچھیڑتے کیسے ہیں ۔ ایک لمحے کے لیئے وہ ہکا بکا رہ گئے پھر بولے کہ کبھی اس طرح سوچنا بھی نہیں کہ وہ جوتے پڑیں گے کہ طبعیت صاف ہوجائے گی ۔ میں نے کہا پھر بھی کہ ہوتا کیا ہے ۔؟ کچھ تو معلوم ہو ۔ ضمیر جو مجھ سے عمر میں کافی بڑا تھا کہنے لگا اچھا دیکھ ۔۔۔ سامنے دو لڑکیاں آرہیں ہیں ۔ انکو چھیڑ دے ۔ معلوم ہوجائے گا کہ پھر کیا ہوتا ہے ۔ میں نے دیکھا کہ واقعی سامنے سے دو لڑکیاں آرہیں تھیں ۔ عمریں شاید 25 ، 26 کے درمیان رہیں ہونگیں ۔ میں نے تہیہ کرلیا کہ جیسے ہی وہ قریب آئیں گی تو میں ان پر کوئی فقرہ کسوں گا ۔ جیسے جیسے فاصلہ کم ہوتا رہا ۔۔۔ مجھ پر خجالت سی طاری ہونے لگی ۔ ہمت جواب دینے لگی اور ذہن تقریباً ماؤف ہوگیا ۔ جب وہ بلکل قریب پہنچ گئیں تو ضمیر نے مجھے زور سے کہنی ماری اور میرے منہ سے بے ساختہ نکلا " باجی ۔۔۔ السلام علیکم " یہ سنتے کے ساتھ ہی وہ دونوں لڑکیاں ہنس پڑیں اور کہا کہ " وعلیکم السلام بھیا " ۔ اور پھر سیکنڈوں میں ہم مخالف سمتوں میں چلتے ہوئے ایک دوسرے کے پاس سے گذر گئے ۔ مگر مجھے پیچھے سے بدستور ان دونوں لڑکیوں کی ہنسنے کی آواز ابھی تک آرہی تھی ۔
گلی کا موڑ آتے ہی ان دونوں دوستوں نے مجھے لاتوں اور گھونسوں سے دھن کر رکھ دیا اور ہنستے ہوئے کہنے لگے کہ ابے ۔۔۔ ایسے لڑکی کوچھیڑتے ہیں ۔ بعد میں یہ قصہ محلے کے اور دوستوں میں بھی مشہور ہوا اور بہت دنوں تک جب بھی میں ان دوستوں کے ساتھ کھڑا ہوتا اور کوئی لڑکی گذرتی تو دوست مجھے کہتے " جا ۔۔۔ ذرا اپنی باجی کو سلام تو کرکے آجا ۔ " :( ۔۔۔۔۔ :grin: ۔:grin: ۔ :grin:
 

زینب

محفلین
یہ آپ گول گول سے معصومانہ قصے نا سنایئں زرہ"وہ"والے قصے پے بھی روشی ڈالیں نہیں تو اس ٹاپک پے آپ کو بین کر دیا جائے گا۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
" وہ " والے کون سے ہوتے ہیں، کیا تم نے کسی کو " وہ " والا چھیڑا تھا، یا تمہیں کسی نے " وہ " والا چھیڑا تھا؟
 

damsel

معطل
بٹیا رانی آنکھ بند کرکے کسی کی حمایت سے گریز کیجئے۔ حالانکہ مجھے ایسے معاملات (اللہ نہ کرے) دیکھنے کا کبھی اتفاق نہیں ہوا پھر بھی اتنا ضرور کہوں گا کہ غلطی کسی کی بھی ہو سکتی ہے اور محض غلط فہمی بھی ہو سکتی ہے۔ لہٰذآ ایسے معاملات میں بہتر یہ ہے کہ رفع دفع کرانے کی کوشش کیجئے یا خاموش رہئے۔

ایک حدیث نبوی یاد آ رہی ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ جب کبھی کچھ برا ہوتے دیکھو تو اسے زور بازو سے روکو اگر اتنی استطاعت نہ ہو تو زبان سے اور اگر اتنی بھی استطاعت نہ ہو تو کم از کم دل میں برا ضرور تصور کرو۔

پر ان سب سے پہلے تحقیق بہت ضروری ہے ورنہ بیجا بدگمانی کی خطا سرزد ہو سکتی ہے۔
عمومآ غلطی حضرات کی ہی ہوتی ہے اور حدیث پر ہی تو عمل کرتی ہوں مظلوم عوام کا ساتھ دے کر:)
 

damsel

معطل
میرا خیال ہے کہ پھر بتانے کی یہ ضرورت نہیں کہ کیا ہوا ۔:grin: ۔۔۔ بس اس دفعہ صرف میں ہی نہیں ، بلکہ میرے دوست بھی پدھارنے کی خداداد صلاحیت کی علاوہ اور بھی‌صلاحیتوں سے کچھ دنوں کے لیئے محروم ہوگئے جیسے چلنا ، مڑنا ، لیٹنا وغیرہ ۔۔۔۔ :grin: ( ویسے اس کارِ خیر میں کچھ خواتین نے بھی حصہ لیا تھا جو اپنے " چھوٹے بھائیوں " کے ساتھ آئیں تھیں ۔ کالج کے یونیفارم کی مطابق وہ گورنمٹ ویمنز کالج برنس روڈ کی تھیں ۔ ;) )

اس کو کہتے ہیں عقابی نظر اس صورتحال میں بھی آپ نے مجرموں کو پہچان لیا۔ واہ بھئی واہ

یا پھر یہ کہیں گے کہ
بلا کی افراتفری ہے ہماری ذات میں لیکن ہم بے دھیانی میں تیرے دھیان رکھتے ہیں:grin:
 

damsel

معطل
" وہ " والے کون سے ہوتے ہیں، کیا تم نے کسی کو " وہ " والا چھیڑا تھا، یا تمہیں کسی نے " وہ " والا چھیڑا تھا؟

اب پتا نہین یہ "وہ" والا چھیڑنا ہے یا نہین بھرحال ہمارے گھر ایک حضرت فون کرتے تھے کہتے آپ کو دیکھا ہوا ہے، آپ بہت اچھی لگتی ہیں آپ کے والد یہاں کام کرتے ہیں،آپ لوگ یہاں رہتے ہیں۔جناب کو ہر بنیادی بات پتا تھی ہمارے بارے میں ۔ شاید کسی جاننے والے کے طفیل ہی نمبر ملا تھا پھر کہتے ہیں کہ آپ اچھی تو بہت لگتی ہیں لیکن آپ کے ابو کی لال لال آنکھوں اور بھاری آواز سے مجھے بہت ڈر لگتا ہے:grin:
کئی روز تک اس کے فون آتے رہے آخر میں میں نے امی سے ان کی بات کرادی۔ امی سے بات کرنے کے بعداس نے پھر کبھی فون نہین کیا:cool: شاید اب اس کو ابو کے ساتھ ساتھ امی سے بھی ڈر لگانا شروع ہوگیا تھا :grin:
 

قیصرانی

لائبریرین
جب نئی نئی ڈیجیٹل ایکس چینج ڈیرہ غازی خان میں لگی تو ایک رانگ نمبر آتا تھا۔ ایک فقرہ بولتا

ندیم صاحب ہیں؟

روز کئی بار، ہر بار یہی سوال، ہر بار رانگ نمبر کہنے پر معذرت اور پھر رابطہ ختم

جس دن فون پر آبزرویشن لگتی، اس دن کال نہ آتی

ایک دن فون آیا، میں‌ نے اٹھایا

ندیم صاحب ہیں؟

میں نے کہا:‌ جی

پہلے تو وہ حیران ہوا، پھر بولا، اچھا بات کرائیں

میں‌نے کہا:‌بول رہا ہوں

اب وہ پریشان ہوا، کہتا ہے کہ نہیں آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے شاید، آپ کیسے ہو سکتے ہیں؟

میں‌ نے جواب دیا‌: ندیم صاحب میں ہوں، کیا مجھے اپنے بارے زیادہ علم ہے یا آپ میرے بارے میں زیادہ جانتے ہیں؟

اس دن کے بعد دوبارہ کوئی فون نہیں آیا
 

شمشاد

لائبریرین
اب پتا نہین یہ "وہ" والا چھیڑنا ہے یا نہین بھرحال ہمارے گھر ایک حضرت فون کرتے تھے کہتے آپ کو دیکھا ہوا ہے، آپ بہت اچھی لگتی ہیں آپ کے والد یہاں کام کرتے ہیں،آپ لوگ یہاں رہتے ہیں۔جناب کو ہر بنیادی بات پتا تھی ہمارے بارے میں ۔ شاید کسی جاننے والے کے طفیل ہی نمبر ملا تھا پھر کہتے ہیں کہ آپ اچھی تو بہت لگتی ہیں لیکن آپ کے ابو کی لال لال آنکھوں اور بھاری آواز سے مجھے بہت ڈر لگتا ہے
کئی روز تک اس کے فون آتے رہے آخر میں میں نے امی سے ان کی بات کرادی۔ امی سے بات کرنے کے بعداس نے پھر کبھی فون نہین کیا شاید اب اس کو ابو کے ساتھ ساتھ امی سے بھی ڈر لگانا شروع ہوگیا تھا۔

خاصی پرااااااااااااانی بات لگتی ہے، کیونکہ کالر آئی ڈی کو بھی متعارف ہوئے اب تو خاصا عرصہ گزر چکا ہے۔ نہیں تو پہلی ہی کال پر پکڑے جاتے حضرت۔
 
Top