کیا آپ نے کبھی کسی کو چھیڑا

تیشہ

محفلین
کیوں سچ ہے؟ جب لڑکا لڑکی کو چھیڑے تو اس کو بھی شرارت ہی سمجھنا چاہیے ناں۔

نہیں لڑکے جب چھیڑخانیاں کرتے ہیں انکو بدمعاشیاں ہی نام دیا جاتا ہے بلکل ٹھیک ، کیونکہ انکی فطرت سے سبھی واقف ، مگر لڑکیاں صرف شرارت کرتی ہیں ، انکی نیت بری نہیں ہوتی صرف شرارت :grin:
اب آپ مانے یا نا مانے ، مگر یہی سچ ہے ،
 
یہ کس نے کہہ دیا؟؟؟ لڑکوں نیت بھی کبھی صرف شرارت ہی کی ہوتی ہے اور کبھی لڑکیوں کی نیت بھی شرارت سے ہٹ کر ہوتی ہے۔۔۔ پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں۔
 
محسن حجازی

محفلین
کیا پتے کا بات کہی ہے شمشاد بھائی نے۔۔۔ اسی لیے تو میں نے کبھی ایسی غنڈہ گردی کبھی کی نہیں۔ ویسے کرنی بھی نہیں چاہئے۔;)
 
فرخ منظور

لائبریرین
منٹو(سعادت حسن) کا ایک مضمون ہے "چھیڑ خوباں سے چلی جائے اسد" اگر کبھی فرصت ملی تو وہ ضرور پوسٹ کروں گا - اس میں منٹو لڑکے لڑکیوں کے تاثرات قلمبند کرتا ہے کہ آخر لڑکے، لڑکیوں کو کیوں‌ چھیڑتے ہیں - اس میں منٹو ایک لڑکی سے پوچھتا ہے تو وہ کہتی ہے کہ اگر لڑکے لڑکیوں کو نہ چھیڑیں تو کیا گائے بھینس کو چھیڑیں - :)
 
محسن حجازی

محفلین
لیکن ایک سنجیدہ بات کہنا چاہوں گا۔
اور وہ یہ کہ اس قسم کی چھیڑ خانی قطعی طور پر ہرگز ہرگز مناسب نہیں کیوں کہ اس سے گھروں سے نکلنے والی خواتین اور ایسی خواتین جو ملازمت کرتی ہیں، عدم تحفظ کا شکار ہو سکتی بلکہ ہوتی ہیں اور یوں اس میں حوصلہ شکنی کا پہلو ہے۔
یہ میرا ذاتی نکتہ نظر ہے آپ کا متفق ہونا ضروری نہیں۔
 
یہ بالکل ٹھیک کہا محسن - یہ تو sexual harassment کے زمرے میں‌ آتا ہے جسکی ہر سطح پر مذمت ہونی چاہئے -
 
damsel

معطل
منٹو(سعادت حسن) کا ایک مضمون ہے "چھیڑ خوباں سے چلی جائے اسد" اگر کبھی فرصت ملی تو وہ ضرور پوسٹ کروں گا - اس میں منٹو لڑکے لڑکیوں کے تاثرات قلمبند کرتا ہے کہ آخر لڑکے، لڑکیوں کو کیوں‌ چھیڑتے ہیں - اس میں منٹو ایک لڑکی سے پوچھتا ہے تو وہ کہتی ہے کہ اگر لڑکے لڑکیوں کو نہ چھیڑیں تو کیا گائے بھینس کو چھیڑیں - :)

بھینس سے یاد آیا بچپن میں جب ہم گاوں جاتے تھے تو میں ایک بھینس کو چھیڑتی تھی :p
وہ اصل میں بہت غصے والی ہوتی تھی خطرناک سی ٹکریں مارنے والی۔ میں یہ کنفرم کرنے کے بعد کے وہ بندھی ہوئی ہے ، گڑھے کے دوسری طرف کھڑے ہو کر اس کو چھوٹے سے پتھر مارتی تھی یا خوفناک آوازین نکالتی تھی جس پر اس کو بہت غصہ آتا تھا۔لیکن میں تو گڑھے کے دوسری طرف کھڑی ہوتی تھی ہمیشہ ورنہ آج یہاں پوسٹس نہ کر رہی ہوتی :lol:
 
کاش وہ بھینس بندھی ہوئی نہ ہوتی ۔۔۔۔ :)
 
damsel

معطل
یہ ڈاکٹر صاحب کو بھینس سے اتنی ہمدردی کیوں ہے؟:eek:

بس یہاں دو لوگ ہیں ایک کو بھینس اچھی نہیں لگتی اور ایک کو بہت اچھی لگتی ہے ۔ ۔ ۔ ۔میں تو نیوٹرل پارٹی ہوں مین نے تو اس کو بے زبان سمجھ کر اس کا وقت اچھا گزارنے کو اس کے ساتھ کھیلا بھی۔ وہ بھی کئی بار
 
شمشاد

لائبریرین
نہیں یہ بات نہیں وہ میں اس لیے پوچھ رہا تھا کہ ڈاکٹر ہیں ناں، تو کہیں انہی کے ڈاکٹر نہ ہوں، نہیں وہ کیا ہے کہ ذرا سا شک پڑا تھا۔
 
damsel

معطل
نہیں یہ بات نہیں وہ میں اس لیے پوچھ رہا تھا کہ ڈاکٹر ہیں ناں، تو کہیں انہی کے ڈاکٹر نہ ہوں، نہیں وہ کیا ہے کہ ذرا سا شک پڑا تھا۔
شمشاد بھای ڈرنے کی کیا بات ہے آپ وہاں عربوں کے رحم و کرم پہ میں یہاں فلپینیوں کے ۔ ان کی پہنچ سے بہت دورررررر اب چاہے وہ بھینسوں کے ڈاکٹر ہوں یا بھینسیں ان کی ڈاکٹر "سانو کی"
 
شمشاد

لائبریرین
ڈرنے کی بات نہیں، وہ اصل میں میں اپنی معلومات میں اضافے کے لیے پوچھ رہا تھا۔ کل کلاں کو مجھے ان کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ کہ میں خود اپنے آپ کو ان کی خدمت میں علاج معالجے کے لیے پیش کروں یا اپنے لیلے کو ان کے پاس لے جاؤں۔
 
ظفری

لائبریرین
اس کو کہتے ہیں عقابی نظر اس صورتحال میں بھی آپ نے مجرموں کو پہچان لیا۔ واہ بھئی واہ

یا پھر یہ کہیں گے کہ
بلا کی افراتفری ہے ہماری ذات میں لیکن ہم بے دھیانی میں تیرے دھیان رکھتے ہیں:grin:

اجی ۔۔۔۔ ہم کو کہاں اتنا دھیان تھا ۔۔۔ ویسے بھی کراچی میں بہت سے گرلز کالج کے یونیفارم بہت یکساں ہیں ۔ ہمیں تو بہت قریب سے بس ایک " ظالم " کے یونیفارم کے پہلو میں بنا ہوا گورنمٹ ویمنز کالج کا مونو گرام نظر آگیا تھا کہ ہم پیٹتے پیٹتے ان کے پہلو سے جا لگے تھے ۔ ;)
 
یہاں تو بہت کچھ قابل غور ہے
کراچی میں بہت سے گرلز کالج کے یونیفارم بہت یکساں ہیں اس کو کہتے ہیں معلوماتِ عامہ:cool:

ہم پیٹتے پیٹتے ان کے پہلو سے جا لگے تھے یہ بھی وسیے ایک کمال ہے کہ پہلو ڈھونڈا بھی تو کس کا؟؟ اس کا کیوں نہیں جس کے کان کھینچ کھینچ کر اس کو چپیٹ رسید کیئے جا رہے تھے۔

لیکن بھلا مار پیٹ اور دھکم پیل میں کہاں کسی چیز کا ہوش رہتا ہے:rolleyes:
 
Top