کہہ مکرنیاں

محمد خلیل الرحمٰن نے 'آپ کی طنزیہ و مزاحیہ تحریریں' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ستمبر 16, 2018

  1. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    6,535
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    کہہ مکرنیاں:

    (1)​


    اپنی والدہ سے ان کی محبت ضرب المثال ہے۔ ابتدائی تعلیم مقامی مشنری اسکولوں میں حاصل کرنے کے بعد ولایت سدھارے اور آکسفورڈ سے اعلیٰ تعلیم کی ڈگری حاصل کی۔

    بظاہر احمق لیکن بباطن نہایت ذہین اور کائیاں۔ اپنے ساتھیوں سے حد درجہ وفاداری کا تقاضا لیکن خود اپنے نصب العین سے وفاداری۔

    جو ادارہ ان کے سپرد کیا گیا اس میں بظاہر اپنی ٹیم کے ساتھ ٹیم ممبر کی طرح رہتے لیکن اصل مکمل کنٹرول ان کا ہی ہوتا۔

    اعلیٰ عسکری اداروں سے اُن کی گہری یاداللہ ہے۔

    انہیں ہمہ وقت حسین لڑکیاں گھیرے رہتی ہیں، تین خواتین نے بہت قریب سے ان کا مطالعہ کیا، لیکن اس کے باوجود صنفِ نازک کے لیے ایک پہیلی کی طرح ہیں ۔

    اے سکھی ساجن؟ نا سکھی علی عمران ایم ایس سی ڈی ایس سی آکسن!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 8
  2. نور سعدیہ شیخ

    نور سعدیہ شیخ مدیر

    مراسلے:
    5,059
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Asleep
    تحریر اچھی ہے...طنز کی کاٹ بھی نمایاں ہے:) بات کچھ سچ بھی ہے مگر پھر بھی اچھی امید رکھی جاسکتی ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    5,910
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    واہ! کیا خوب لکھا ہے۔ سارے گن مل رہے ہیں بس وہ حماقت مجھے نہیں دکھ رہی
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. ہادیہ

    ہادیہ محفلین

    مراسلے:
    4,729
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    کہہ مکرنیاں کیا ہوتا ہے؟
     
  5. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    6,535
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    کہہ مکرنیاں وہ پہیلیاں ہوتی ہیں جن میں سجنی سارے گُن پیا کے گنوارہی ہے لیکن جب سہیلیاں ساجن کا نام بوجھ لیتی ہیں تو وہ خوب صورت انداز میں بہانا بنا دیتی ہے کہ میں تو فلاں چیز کو پوچھ رہی تھی۔ مثال کے طور پر مندرجہ ذیل دھاگے میں خسرو کی کئی خوب صورت کہہ مکرنیاں موجود ہیں۔

    امیر خسرو ہندی میں
     
    آخری تدوین: ‏ستمبر 17, 2018
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  6. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    6,535
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    ان گنت یو ٹرنز کو ہم نے حماقتوں میں شمار کیا ہے۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  7. ظہیراحمدظہیر

    ظہیراحمدظہیر محفلین

    مراسلے:
    2,136
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    ہا ہاہاہاہا! کیا بات ہے خلیل بھائی !
    اردو کی پہلی نثری کہہ مکرنی کا سہرا بھی آپ کے سر بندھتا ہے ۔ :):):)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  8. ظہیراحمدظہیر

    ظہیراحمدظہیر محفلین

    مراسلے:
    2,136
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    محمد خلیل الرحمٰن بھائی ! آپ کی اس کہہ مکرنی سے متاثر ہوکر ایک کہہ مکرنی فی البدیہہ خاکسار کی طرف سے آپ کی نذر! (بابا خسرو سے معذرت کے ساتھ)

    دن بھر مورے ہاتھ میں کھیلے
    میں چھُولوں تو رنگ دکھائے
    رات مورے تکیے پہ آکے
    انگ انگ ماں بجلی بھروائے
    اٹھ اٹھ کے میں وا کو دیکھوں
    اُس بِن چین مجھے دے گا کون؟

    اے سکھی ساجن؟ نہ سکھی سیل فون

    :):):)
     
    آخری تدوین: ‏ستمبر 17, 2018
    • زبردست زبردست × 3
  9. محمد شاہد علی

    محمد شاہد علی محفلین

    مراسلے:
    15
    یہ تو وہ کام ہیں جو عمران خان الاعلان کرتا ہے، کہ مکرنیاں تو کچھ ایسی ہونی چاہییں ، جیسے میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائداد نہیں ہے، اور پھر جائداد کا نکل آنا، جیسے حضور یہ ہیں وہ ذرا یع جہاں سے دولت کمائی گئی ہے اور پھر قطری خط کا غلط ثابت ہو جانا
     

اس صفحے کی تشہیر