کھیوڑہ نمک کی کان کی سیر

کھیوڑہ نمک کی کان
کل اچانک سے پروگرام بنا کہ کھیوڑہ نمک کی کان دیکھی جائے پاکستان تو آئی ہوئی ہوں تو کیوں نہ تھوڑی بہت سیر ہی کی جائے گرمی ہے تو کیا ہوا کویت سے تو کم ہی گرمی ہے پاکستان میں
ہم لاہور سے ناشتہ وغیرہ کر کہ کھیوڑہ جانے کے لیے نکل پڑے براستہ موٹر وے پاکستان کی سڑکوں پر زندگی میں پہلی دفعہ ڈرائیونگ کی تھی کویت کی نسبت پاکستان میں ڈرائیونگ کرنا واقعتاً مشکل ہے

IMG_20160605_113024_zpsl8mtmruk.jpg

IMG_20160605_114412_zpsbozunpzz.jpg

کان میں دخل ہونے کی ٹکٹ 200 روپے فی کس ہے اگر آپ کان کے اندر ٹرین سے جانا چاہتے ہیں تو آپ کو ایک سو روپے زیادہ ادا کرنے ہوں گے
تاریخ
کھیوڑہ میں موجود نمک کی یہ کان جنوبی ایشیا میں قدیم ترین ہے اور دنیا میں دوسرا بڑا خوردنی نمک کا ذخیرہ ہے۔ اس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ جب سکندر اعظم 322 ق م میں اس علاقے میں آیا تو اس کے گھوڑے یہاں کے پتھر چاٹتے ہوئے دیکھے گئے۔ ایک فوجی نے پتھر کو چاٹ کر دیکھا تو اسے نمکین پایا۔ یوں اس علاقے میں نمک کی کان دیافت ہوئی۔
IMG_20160605_114242_zpsehvczprj.jpg

IMG_20160605_114242_zpsehvczprj.jpg

کان کا اندرونی منظر
IMG_20160605_120734_zpsafmkjalq.jpg

IMG_20160605_121339_zpszoheqx45.jpg

IMG_20160605_121617_zpsvunoknhv.jpg

کان کے اندر نمک سے تیار کردہ شاہی مسجد
IMG_20160605_121948_zpsd3bpldkt.jpg

کان میں موجود نمک سے تیار کردہ ہسپتال
IMG_20160605_122138_zpsqwhroaek.jpg

کہا جاتا ہے کان کی اندرونی فضا دمے یا سانس کے مریضوں کے لیے بہت بہترین ہے

کان کی چھت کا منظر
IMG_20160605_122158_zpsphghuyxm.jpg

IMG_20160605_122203_zpsccazpxbi.jpg

کان میں نمک سے تیار کردہ چاغی پہاڑ کا ماڈل
IMG_20160605_122510_zps8bz5ylhx.jpg

IMG_20160605_122523_zps1cju71ch.jpg

نمک سے تیار کردہ خوبصورت مینارِ پاکستان کا ماڈل
IMG_20160605_122634_zpsz0qj2lp7.jpg

IMG_20160605_122647_zpsofxpaavn.jpg

نمک سے تیار کردہ فوارہ چوک
IMG_20160605_123453_zpsc2zukphz.jpg

IMG_20160605_123500_zps387snsaq.jpg
 
زبر دست
میں پہلی اور آخری دفعہ 1998 میں گیا تھا، سکول ٹرپ پر۔
اس وقت صرف مسجد تھی، مینارِ پاکستان اور فوارہ چوک بعد میں بنائے گئے ہیں
 
ہم جب گئے تو ایک صاحب نمک کی سلائیاں بیچ رہے تھے کہ آنکھوں کا درد ٹھیک ہو گا۔ ہمارے منع کرنے کے باوجود ایک دوست نے خرید لی۔
اگلے دن آیا تو آنکھیں سوجھی ہوئی تھیں۔ اور ہمیں وجہ پوچھنے کی ضرورت نہیں تھی۔
 

شہزاد وحید

محفلین
ہائے لوگ سردیوں میں جانے والی جگہوں پر گرمیوں میں کیوں جاتے ہیں۔ :LOL: یہاں تک گئی تھیں آپ تو ساتھ ہی کچھ دور کٹاس راج مندر پڑتا ہے چکوال کے راستے میں، وہ اس سے کئی گناہ بہتر سیر گاہ ہے۔ وہاں سے ہو لینا تھا۔
 
اچھی سیر کرائی حمیرا۔
کان کنی بھی جاری ہے یا بس اب سیر وتفریح کی جگہ ہی رہ گئی ؟
گائیڈ کے کہنے کے مطابق یہ کان زیر زمین 110 مربع کلومیٹر رقبہ پر پھیلی ہوئی ہے۔ اس میں ۱۹ منزلیں بنائی گئی ہیں جن میں سے 11 منزلیں زیر زمین ہیں۔ نمک نکالتے وقت صرف 50 فی صد نمک نکالا جاتا ہے جبکہ باقی 50 فی صد بطور ستون اور دیوار کان میں باقی رکھا جاتا ہے۔ کان دھانے سے 750 میٹر دور تک پہاڑ میں چلی گئی ہے اور اس کے تمام حصوں کی مجموعی لمبائی 40 کیلومیٹر ہے۔ اس کان میں سے روزانہ 1500 ٹن نمک حاصل کیا جاتا ہے
 
ہائے لوگ سردیوں میں جانے والی جگہوں پر گرمیوں میں کیوں جاتے ہیں۔ :LOL: یہاں تک گئی تھیں آپ تو ساتھ ہی کچھ دور کٹاس راج مندر پڑتا ہے چکوال کے راستے میں، وہ اس سے کئی گناہ بہتر سیر گاہ ہے۔ وہاں سے ہو لینا تھا۔
اس کان کا گرمیوں میں اندرونی ٹمپریچر 18 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اندر اور فضا بہت خوشگوار ہے
کٹاس راج مندر کی سیر بھی کی تھی جلد ہی تصاویر شئر کروں گی
 

شہزاد وحید

محفلین
اس کان کا گرمیوں میں اندرونی ٹمپریچر 18 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اندر اور فضا بہت خوشگوار ہے
کٹاس راج مندر کی سیر بھی کی تھی جلد ہی تصاویر شئر کروں گی
اپنی برانچ سٹاف کا ٹور لیکر میں 23 مارچ والے دن گیا تھا ان ساری جگہوں پر تو گرم موسم تھا اچھا خاصا آپ نے تو کمال کیا ہے جون میں جا کر۔
 
اپنی برانچ سٹاف کا ٹور لیکر میں 23 مارچ والے دن گیا تھا ان ساری جگہوں پر تو گرم موسم تھا اچھا خاصا آپ نے تو کمال کیا ہے جون میں جا کر۔
اندرونی ماحول کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے بعد ہی پروگرام بنایا تھا اور بیرونی ماحول کی ٹینشن نہیں تھی اللہ کا شکر ہے اپنی سواری بھی اے سی شدہ ہی تھی:D:D
 
Top