کچن کے کاکروچ کا خاتمہ۔

Hashir Mirza

محفلین
اسلام و علیکم۔
2012 میں کچن کاکروچ ختم کرنے کا طریقہ اردو محفل فورم سے دیکھا تھا اور استعمال کیا تو حیرت انگیز نتیجہ نکلا۔لکھاتھا کہ چھے مہینے کیلئے چھٹکارا ھوگا۔لیکن سات آٹھ سال بعد دوبارہ کاکروچ کی بھرمار ہو گئی ھے۔اب میں نے وہی فارمولا آزمایا ھے۔لیکن کوئی فائدہ نہیں ھوا۔کاکروچ اس کو سونگھ کر بھاگ جاتے ہیں کھاتے نہیں۔
دوست رہنمائی فرمائیں
 
شمشاد خان

محفلین
سوکھا دودھ، ہم وزن چینی اور ہم وزن بورک پوڈر ملا لیں، گوند لیں اور گولیاں بنا لیں۔ اور گھر کے کونے کھدروں میں ڈال دیں۔ ایک دن کے بعد ہی تمام کیڑے مکوڑے، کاکروچ وغیرہ سب ختم ہو جانے شروع ہو جائیں گے۔
بچوں والے گھر میں یہ احتیاط رکھیں کہ یہ گولیاں کہیں ایسی جگہ نہ ڈالیں جہاں سے بچہ اٹھا کر منہ میں ڈال لے۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
کوپیکس پاؤڈر کو پانی میں حل کر کے اس کا سارے کچن میں سپرے کریں۔ امید ہے افاقہ ہو گا۔ بس یہ احتیاط کیجیے گا کہ اس سپرے کے بعد کوئی بھی برتن استعمال سے پہلے چاہے صرف پانی سے کھنگال لیں۔
 
بورک پاؤڈر بہت ہی آسانی سے مل جاتا ہے۔ گھر کے ان کونوں میں جہاں کسی کی رسائی نا ہو، تھوڑآ تھوڑا بورک پاؤڈر ڈال دیجئے۔ چھڑکنا نہیں ہیں بلکہ بہت ہی چھوٹی سی ڈھیری ہو۔ ٓکاکروچ ، بہت ہی شوق سے اسے کھاتے ہیں ، ہضم نہیں کرپاتے اور مر جاتے ہیں ۔۔ آزمودہ ہے۔
 
رانا

محفلین
سوکھا دودھ، ہم وزن چینی اور ہم وزن بورک پوڈر ملا لیں، گوند لیں اور گولیاں بنا لیں۔ اور گھر کے کونے کھدروں میں ڈال دیں۔ ایک دن کے بعد ہی تمام کیڑے مکوڑے، کاکروچ وغیرہ سب ختم ہو جانے شروع ہو جائیں گے۔
بچوں والے گھر میں یہ احتیاط رکھیں کہ یہ گولیاں کہیں ایسی جگہ نہ ڈالیں جہاں سے بچہ اٹھا کر منہ میں ڈال لے۔
بورک پاؤڈر کیا عام پرچون کی دکان سے مل جاتا ہے؟ اور کیا پیک ہوتا ہے یا کھلا؟ مجھے ایسے نسخوں میں اکثر یہی سمجھ نہیں آتی کہ چیزیں ملیں گی کہاں سے۔ یہ نسخہ آسان لگ رہا ہے صرف بورک پاؤڈر کے بارے میں بتادیں۔
 
کیا یہ وہی نہیں جو کیرم بورڈ پر ڈالتے ہیں؟
 
شمشاد خان

محفلین
بورک پاؤڈر کیا عام پرچون کی دکان سے مل جاتا ہے؟ اور کیا پیک ہوتا ہے یا کھلا؟ مجھے ایسے نسخوں میں اکثر یہی سمجھ نہیں آتی کہ چیزیں ملیں گی کہاں سے۔ یہ نسخہ آسان لگ رہا ہے صرف بورک پاؤڈر کے بارے میں بتادیں۔
بورک پوڈر آپ کو بہت سی دکانوں سے مل جانا چاہیے۔ یہ آنکھیں دھونے کے کام بھی آتا ہے، اس لیے فارمیسی (میڈیکل سٹور) سے با آسانی مل جانا چاہیے۔
 
جاسم محمد

محفلین
لیکن سات آٹھ سال بعد دوبارہ کاکروچ کی بھرمار ہو گئی ھے۔اب میں نے وہی فارمولا آزمایا ھے۔لیکن کوئی فائدہ نہیں ھوا۔کاکروچ اس کو سونگھ کر بھاگ جاتے ہیں کھاتے نہیں۔
محمد سعد معلوم نہیں تھا کہ کاکروچوں میں ارتقا اتنا تیز ہو سکتا ہے۔
 
بورک پاؤڈر کیا عام پرچون کی دکان سے مل جاتا ہے؟ اور کیا پیک ہوتا ہے یا کھلا؟ مجھے ایسے نسخوں میں اکثر یہی سمجھ نہیں آتی کہ چیزیں ملیں گی کہاں سے۔ یہ نسخہ آسان لگ رہا ہے صرف بورک پاؤڈر کے بارے میں بتادیں۔
کسی بھی کیمسٹ کی دکان سے مل جاتا ہے۔ کیرم بورڈ پر ڈالتے ہیں ۔ یہ کاکروچ کو ہضم نہیں ہوتا، زہریلا نہیں ہوتا لیکن کھائیں نا۔ اور ایسے کونوں میں ڈآلیں جہاں بچے نا جاسکیں، آپ کے فارمولے میں بھی بورک پاؤڈر تھا
 
آخری تدوین:

محمد سعد

محفلین
محمد سعد معلوم نہیں تھا کہ کاکروچوں میں ارتقا اتنا تیز ہو سکتا ہے۔
او مائی گاڈ!

imgbin-cockroach-earth-terra-formars-insect-anime-spree-killer-anime-7M2ERZJ2g7msUhCQYcsunrbQf.jpg
 
سید رافع

محفلین
اسلام و علیکم۔
2012 میں کچن کاکروچ ختم کرنے کا طریقہ اردو محفل فورم سے دیکھا تھا اور استعمال کیا تو حیرت انگیز نتیجہ نکلا۔لکھاتھا کہ چھے مہینے کیلئے چھٹکارا ھوگا۔لیکن سات آٹھ سال بعد دوبارہ کاکروچ کی بھرمار ہو گئی ھے۔اب میں نے وہی فارمولا آزمایا ھے۔لیکن کوئی فائدہ نہیں ھوا۔کاکروچ اس کو سونگھ کر بھاگ جاتے ہیں کھاتے نہیں۔
دوست رہنمائی فرمائیں
کراچی میں Eagle Dusting Powder تین سو روپے کا پاوڈر ملتا ہے۔ اس کو ایک دفعہ ڈالنے پر ٣ ماہ کی چھٹی۔
 
لاريب اخلاص

لائبریرین
کیا اس لڑی کا نام بدلنا ممکن ہے؟
معذرت! اس نام "کاکروچ" پہ نظر پڑتے ہی اردو محفل سے بھاگ جانے کو دل کرتا ہے شدید شدید شدید کوفت ہوتی ہے۔
 
محمداحمد

محفل میں تو ایسے بے تحاشا دھاگے موجود ہیں کہ جنہیں دیکھ کر شدید کوفت ہوتی ہے۔

آپ ایسا کیجے کہ اس لڑی کو نظر کر دیں۔
 
Top