جاسمن

لائبریرین
امی جی بتاتی ہیں کہ ان کے دور میں دوپٹوں کے لئے جو کپڑے تھے۔ان کے نام یہ تھے۔
1۔تہتر تیس کے دوپٹے
2۔چار موم کے دوپٹے
ابھی ہم میری نند کے بیٹے کی شادی پہ رہنے کے لئے گئے تو انہوں نے ہمیں رضائیاں دیں۔ چمکیلے کپڑے کا نام تھا۔
3۔شادی مبارک
اس کے علاوہ بھی بہت سے نام تھے کپڑوں کے
4۔ تیری میری مرضی
آپ کو کسی نام کا پتہ ہو تو بتائیں۔
 
شیفون
مرینہ
جامہ ور

وغیرہ وغیرہ :)
 
میرے خیال میں جاسمن آپی اس موضوع پرکسی اور حوالے سے تبادلہ خیال چاہ رہی ہیں ،مثلا جیسے کپڑے کے اصل نام یا پہچان سے ہٹ کر اس کی دوسرے نام سے پہچان کی جاتی ہو۔
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین

فرقان احمد

محفلین
میرے خیال میں جاسمن آپی اس موضوع پرکسی اور حوالے سے تبادلہ خیال چاہ رہی ہیں ،مثلا جیسے کپڑے کے اصل نام یا پہچان سے ہٹ کر اس کی دوسرے نام سے پہچان کی جاتی ہو۔
کم خاب
ریشم اور زری سے دیسی کھڈی پر تیار کیا جاتا تھا ۔پرانے دور میں امراء زیب تن کرتے تھے ۔
ہماری 'اصلاح' کرنے کے بعد آپ بھی ہماری 'لائن' پر آ گئے! :) خوش آمدید! :)
 
فہد اشرف

محفلین
ململ بھی ہوتا ہے۔
بالی ووڈ کا ایک گانا ہے
جب میری چُنریا ململ کی پھر کیوں نہ پھروں جھلکی جھلکی :p
آشا جی اور کشور دا نے گایا ہے
 
میرے خیال میں جاسمن آپی اس موضوع پرکسی اور حوالے سے تبادلہ خیال چاہ رہی ہیں ،مثلا جیسے کپڑے کے اصل نام یا پہچان سے ہٹ کر اس کی دوسرے نام سے پہچان کی جاتی ہو۔
یہ تو پھر خواتین بتا سکتی ہیں۔ مرد حضرات تو انہی کپڑوں کے نام بتا سکتے ہیں، جو انھیں خریداری کے دوران سننے کو ملتے ہیں۔ :)
 
جاسمن

لائبریرین
ضروری نہیں کہ کپڑوں کے وہ نام جو لوگوں نے اپنی آسانی کے لئے انھیں دیے ہوتے ہیں۔ان کے اصل نام بھی بتائے جا سکتے ہیں۔
اور یہ میں نے اصل نام ہی بتائے ہیں۔آج امی جی سے اور نام بھی پتہ کروں گی۔
 
جاسمن

لائبریرین
جارجٹ اگر پہلے ہوتی تھی تومجھے نہیں معلوم لیکن ابھی بھی ہوتی ہے۔
جارجٹ بھی کچھ اقسام کی ہے ۔بہت اچھی قسم کی بھی اور بالکل رف سی بھی ہے۔
اچھی جارجٹ پہ کڑھائی اور موتی ستاروں اور گوٹے کا کام بہت اچھا ہوتا ہے۔ریشمی کپڑوں میں یہ کپڑا کڑھائیوں کے لئے بہت اچھا ہے اور شیفون کی نسبت پائیدار بھی ہے۔لیکن شیفون میں جو نزاکت ہے وہ جارجٹ میں نہیں ہے۔اس لئے ساڑھی کے لئے جارجٹ کی نسبت شیفون کی ساڑھی اچھی رہتی ہے۔جارجٹ ذرا کھڑی کھڑی رہتی ہے۔شیفون کی فال بہت اچھی ہوتی ہے۔
 
Top