جاسمن

لائبریرین
شیفون
مرینہ
جامہ ور

وغیرہ وغیرہ :)
شیفون بہت نازک کپڑا اب بھی بہت چلتا ہے ریشمی کپڑوں میں۔
اگر آپ کو بازار میں دکاندار کہے کہ pure ہے یا pure پہ کام ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اصلی شیفون ہے اور یہ بہت نرم و نازک ہوتی ہے۔اس پہ بھی بہت کام ہوتا ہے۔یہاں بہاولپور میں شیفون پہ گوٹے کاکام،تارکشی،چنری،مکیش اور دیگرکڑھائیاں بہت ہوتی ہیں۔بہت خوبصووووووورت۔ساڑھیوں پہ بھی بہت نفیس کام ہوتا ہے۔
جامہ ور۔کی بھی کئی اقسام ہیں۔شادیوں کی تقریبات پہ ذرا چم چم کرتے کپڑے پہننے ہوں تو بہترین ہے۔اسے جارجٹ یا شیفون کے ساتھ ملا جلا کے کئی اقسام کے کپڑے بہت کم داموں میں تیار کئے جازکتے ہیں۔
مرینہ سوتی کپڑے کا نام ہے اور بنیادی طور پہ سردیوں کے موسم میں گرم کپڑے کے طور پہ کام آتا ہے۔
میرا خیال ہے کہ جارجٹ،شیفون،جامہ ور اور مرینہ سب بنیادی طور پہ خواتین کے کپڑوں کے نام ہیں۔لیکن اب کہیں کہیں شیروانی یا کلھا (کیا میں نے صحیح املا لکھی ہے کلھا کی؟)کے لئے لڑکے بھی جامہ ور کا استعمال کر رہے ہیں۔
 

انجانا

محفلین
پچپن میں ایک قسم کا مردانہ کپڑے کا لباس سلوایا تھا جس کا نام تھا مرچ مالگہ یعنی نمک مرچ :)
بڑا مشہور ہوا تھا
 

جاسمن

لائبریرین
مخمل جسے انگریزی میں ویلوٹ کہتے ہیں۔
مخمل بھی بہت اچھا کپڑا ہے سردیوں میں پہننے کے لئے۔یہ پہلے دور میں بھی تھا اور اب بھی ہے۔
کیا شنیل مخمل کو کہتے ہیں؟
پہلے والا مخمل نرم ہوتا تھا اور اب دونوں طرح کے دستیاب ہیں۔رضائیوں کے لئے،مختلف ستاروں وغیرہ کے کام کے لئے بھی اچھا ہے۔یہ بھی خواتین کے لئے ہے۔ویسٹ کوٹ یا شیروانی البتہ مرد حضرات پہنتے ہیں ۔
 
مخمل بھی بہت اچھا کپڑا ہے سردیوں میں پہننے کے لئے۔یہ پہلے دور میں بھی تھا اور اب بھی ہے۔
کیا شنیل مخمل کو کہتے ہیں؟
پہلے والا مخمل نرم ہوتا تھا اور اب دونوں طرح کے دستیاب ہیں۔رضائیوں کے لئے،مختلف ستاروں وغیرہ لے کام کے لئے بھی اچھا ہے۔
شنیل مخمل کی ہی ایک قسم ہے، مخمل دراصل عربی لفظ ہے عرب سے برصغیر میں آیا ہوگا۔ یا ہو سکتا ہے کہیں اور سے عرب اور برصغیر میں آیا ہو۔
 
Top