کون ہے جو محفل میں آیا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ظفری

لائبریرین
آہا ۔۔۔۔ آج تو محب بھی نظر آرہا ہے ۔۔ لگتا ہے محفل پر آنے کی خصوصی اجازت ملی ہے ۔۔۔ دیکھیئے ؟ ان کے پاس کب تک ٹہرنے کا اجازت نامہ ہے ۔ :D
 

ماوراء

محفلین
آجکل محب پر بہت نازک وقت آیا ہوا ہے۔ اسے بالکل تنگ نہ کرنا۔ دیکھا نہیں آجکل محفل پر صرف پل بھر کے لیے آتا ہے تو دوسرے ہی پل غائب۔ مطلب کہ چوری چھپے آنا جانے کے لیے اتنا ہی ٹائم ملتا ہے۔ :lol:
میں تو سوچ میں ہوں کہ میرا علی پور کا ایلی کا کیا بنے گا۔ اگر یہی صورتِ حال رہی تو۔۔ :? :roll:


اب وہی آ جائے جو یہاں نہیں آنا چاہتا۔
 

ظفری

لائبریرین
میں واقعی آنا نہیں چاہ رہا تھا مگر جواب دینا ضروری سمجھا ۔ :lol:

‌‌
میں تو سوچ میں ہوں کہ میرا علی پور کا ایلی کا کیا بنے گا۔ اگر یہی صورتِ حال رہی تو۔۔

آپ تو علی پور کا ایلی کے بارے میں سوچ رہی ہیں ۔۔ میں تو سوچ رہا ہوں کہ محب کا کیا بنے گا ۔۔ ؟؟؟ :wink:


اب وہ آجائے جو واقعی آنا چاہتا ہے ۔
 

ماوراء

محفلین
آپ تو سوچ رہے ہیں نا کہ محب کا کیا بنے گا۔۔۔میں سوچ رہی ہوں کہ محب کا اب تک کیا بن چکا ہو گا۔۔۔؟ :roll: آجکل اس حرکات بھی کچھ مشکوک سی ہی لگ رہی ہیں۔

اب وہی جو۔۔۔کچھ نہیں کہنا چاہتا۔
 

ماوراء

محفلین

تیشہ

محفلین
:laugh:

ماورہ ۔ سنو ،
اک اندھے نے پولیس کی نوکری کے لئیے اپلائی کیا ۔
انٹرویو پر اسے بلایا گیا ۔ پو چھا کہ آپ تو اندھے ہیں ؟ پولیس کی ملاذمت کیسے کرو گے ۔ ؟
کیا کرو گے ؟

اندھے نے جواب دیا ۔ :D اندھا دھند فائرنگ ۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج ظفری سے میری ملاقات ہی نہیں ہوئی،

ماوراء تمہاری ہوئی تھی ملاقات ظفری سے کیا؟
 

ظفری

لائبریرین
میں پہلے کچھ دیر کے لیے آیا تھا شمشاد بھائی ۔۔۔ اب پھر آیا ہوں‌مگر لگتا ہے کہ اب آپ آج جلدی چلے گئے ہیں ۔
 

ماہ وش

محفلین
تمہارا کیا خیال ہے عشاء پڑھ کر بیٹھیں‌ شمشاد بھائی اور فجر کے بعد اٹھیں یہاں‌سے ،، اللہ کو مانو رسول کو پہچانو ظفری
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top