کون ہے جو محفل میں آیا----------43

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زین

لائبریرین
فہیم صاحب !
خاموشی سے شکریے کے بٹن ہی دباتے جائیں گے یا کچھ ارشاد بھی فرمائیں گے :tongue:
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
کوئٹہ میں آج فرقہ وارانہ ٹارگٹ‌کلنگ کے ایک واقعہ میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے 3 افراد کو قتل اور تین کو زخمی کردیا گیا۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کوئٹہ اور صوبے کے دوسرے شہروں میں لسانی و مذہبی بنیادوں پر ٹارگٹ کلنگ و بم دھماکوں‌ کے واقعات میں 20 سے زائد لوگوں‌کو قتل کیا جاچکا ہے ۔
اب آپ اندازہ لگائیں شہر اور صوبے کے حالات کیسےہیں


ڈاکٹر صاحب ، گلا خراب ہے جس کی وجہ سے طبیعت ٹھیک نہیں :(

آپ کیسے ہیں ؟‌ بھابھی کی طبیعت اب کیسی ہے ؟‌

السلام علیکم۔زیادہ ٹھنڈے گرم سے پرہیز کرواور پایڈین کے غرارے کرو:grin:
آپ کی بھابی اب بہت بہتر ہیں۔
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
جب ہم خاموشی توڑیں گے ۔ اسمبلی میں قاتلوں کے لئے فاتحہ خوانی ہوتی ہے افسوس اس بات کا گزشتہ روز اسمبلی میں ایک اور قاتل کے لئے فاتحہ خوانی ہوئی اور وہ شخص‌ (وزیر تعیلم) بھی خاموش بیٹھا تھا جس کے بھائی کو اس قاتل کے بھائی نے قتل کیا تھا

بقول عدم
ظالموں کو دعاءیں دے دے کر
ظلم کا احتساب کرتے ہیں​
 

شمشاد

لائبریرین
الحمد للہ ڈاکٹر صاحب، اللہ کے فضل و کرم سے سب ٹھیک ہے۔

جیہ تو ابھی تک دکھائی نہیں دی۔
 

زین

لائبریرین
السلام علیکم۔زیادہ ٹھنڈے گرم سے پرہیز کرواور پایڈین کے غرارے کرو:grin:
آپ کی بھابی اب بہت بہتر ہیں۔

وعلیکم السلام
ڈاکٹر صاحب ، آج تو گلہ بالکل بند ہے مشکل سے ہی آواز نکل رہی ہے :( اب ڈاکٹر کے پاس ہی جانا ہوگا ۔
 

شمشاد

لائبریرین
ارے بھئی ڈاکٹر کے پاس جانے کی کیا ضرورت ہے۔ جیسے سر درد ہو تو سر دباتے ہیں، ایسے ہی کسی کو کہنا تھا کہ گلا دبا دے۔
 

شمشاد

لائبریرین
انشاء اللہ وہ بھی جلد ہی ٹھیک ہو جائے گا۔

چلیں اسی بہانے آپ گھرداری کر کے بھابھی صاحبہ کی خدمت کر لیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top