کون ہے جو محفل میں آیا 32 ویں لڑی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
شاہ جی بات تو آپ کی ٹھیک ہے لیکن آج کچھ گڑبڑ لگ رہی ہے۔ کسی طوفان کا پیش خیمہ نہ ہو۔ اللہ خیر کرے۔
 

شمشاد

لائبریرین
تمام اراکین کی خدمت میں بہت ہی مودبانہ سا سلام۔ امید ھے سب ہی خیریت سے ہونگے۔

و علیکم السلام

فرصت مل گئی آپ کو خالہ کے گھر سے جو آج محفل میں تشریف لائے۔

ارے بھئی بندہ اپنی خیر خیریت کی اطلاع ہی دیتا رہتا ہے۔
 

تیلے شاہ

محفلین
شاہ جی بات تو آپ کی ٹھیک ہے لیکن آج کچھ گڑبڑ لگ رہی ہے۔ کسی طوفان کا پیش خیمہ نہ ہو۔ اللہ خیر کرے۔
اللہ خیر کرے
وہ سرائیکی میں کہتے ہیں "کیندا ناگ تے پیر آیا ہے"
یعنی کے کس کی شامت آئی ہے جو شیش ناگ پر اپنا پیر رکھ دیا
 

حسن علوی

محفلین
و علیکم السلام

فرصت مل گئی آپ کو خالہ کے گھر سے جو آج محفل میں تشریف لائے۔

ارے بھئی بندہ اپنی خیر خیریت کی اطلاع ہی دیتا رہتا ہے۔

فرصت کیا ملنی ھے شمشاد بھائی یہ آپ دوستوں کی محبت ھے جو کھینچے چلے آتے ہیں۔ آپ کہیئے کیسے ہیں اور محفل میں سب خیریت ھے نا؟
 

زینب

محفلین
تو کیا ایک ہفتے بعد امتحان ختم ہو جانے ہیں، میٹرک کے بعد فرسٹ ایئر، پھر سیکنڈ ایئر، یہ تو جون تک چلیں گے۔

مجھے صبح پانچ بجے جانا پڑتا ہے امتحان کی وجہ سے۔

ہایئں آپ کویں۔۔۔۔۔آپ امتحان دے رہے ہیں کہ لے رہے ہیں :grin:

شمشاد بھائی آپ اور ہم ٹہرے نوکر پیشہ بندے زینب ٹھہری نوابن
اب خود کو اس کے ساتھ تو نہ ملائیں ناں :devil:

ہائے تیلے بھائی مجھے آج آپ پے بہت پیار آرہا ہے :rollingonthefloor:
 

زینب

محفلین
کھڑکیاں دروازے بند کرنے سے بھی کبھی طوفان کا راستہ رکا ہے۔خاص کر جب طوفان کا نام زینب ہو تب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
السلام علیکم۔۔۔۔
کیا حال چال ہیں؟
شمشاد بھائی جان، زین، فہیم، مغل بھائی اور وہ سب جنہوں نے مجھے یاد رکھا، ان کا بہت شکریہ۔ :)
 
شمشاد بھائی جان! کیا بتاؤں۔۔۔ چند لمحے فرصت کے نکالنا مشکل ہوجاتا ہے۔ صبح یونیورسٹی جاتا ہوں، دوپہر میں یونیورسٹی سے سیدھا دفتر۔۔۔ پھر رات گئے دفتر سے گھر واپسی۔۔۔ ایسے میں کیا کوئی دوسرا کام کروں گا۔ :(

آپ سنائیں، کیسے مزاج ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
اچھی بات ہے عمار۔ آپ کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں، لیکن ایسا بھی کیا کہ محفل کے لیے چند منٹ بھی نہ نکال سکیں۔
 
چند منٹ کی تو ساری کہانی ہے۔۔۔ :) میری کوشش رہے گی کہ محفل پر گاہے گاہے حاضری دیتا رہوں۔۔۔ انٹرنیٹ سے رابطہ اب برائے نام ہی رہ گیا ہے۔
 

زین

لائبریرین
کہاں ہیں‌آپ عمار بھیا؟

کیسی گزر رہی ہے زندگانی ؟

-----

شگفتہ بہن ۔ آپ بھی بہت عرصے سے غائب ہیں‌
اب آپ کی صحت کیسی ہے ؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top