کون ہے جو محفل میں آیا 3

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
آصف بھائی پھر بہت دیر سے آنلائن ہیں۔

اور تو اور آج جیہ بھی آئی تھی، اس کے کچھ پیغام تو میں نے دیکھے ہیں۔

اس کا مطلب ہے کہ چوری چوری وہ اردو محفل میں موجود رہتی ہے۔

جیہ اتنا آسان نہیں اس محفل سے رشتہ توڑنا۔
 
صبح بخیر ساتھیو!
یہاں دن کے آغاز ہی میں درجہ حرارت 38 ڈگری پر پہنچا ہوا ہے۔ آج کل کراچی میں درجہ حرارت اکثر 40 ڈگری کے ہندسہ سے معانقہ کرتا رہتا ہے۔۔۔ اوپر سے یہ روز روز بجلی کا غائب ہونا، تین چار گھنٹے کے لئے تو لازمی بن گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔ ایسی حالت میں ہمارے ہاں مزاج گرامی، بدل کر مزاج گرمی ہوگئے ہیں۔۔۔۔ :wink:
فہیم کی خبر میں نے “گمشدہ اراکین محفل“ کے زمرہ میں بھی لکھ دی ہے۔۔۔ یہاں بھی تحریر کررہا ہوں کہ بجلی والوں کی مہربانی کے سبب ان کے گھر کا کمپیوٹر پہلے ہی ٹاٹا بائے بائے کرگیا تھا اور اب دفتر کا کمپیوٹر بھی جواب دے گیا۔ آج کل میں کمپیوٹر صحیح کروائیں گے تو ان شاء اللہ حاضری دیں گے۔۔۔۔
 
لیجئے ڈاکٹر صاحب۔ ہم تو چلےآئے حاضری دینے۔۔۔۔ اب ہمارے بعد کون آئے گا۔۔۔ علمدار تو چلے گئے ہیں۔۔۔ فہیم بھی حاضری دے چکے ہیں۔ شاید قیصرانی بھائی چلے آئیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top