کون ہے جو محفل میں آیا 3

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
اب میں۔۔۔
میرے علاوہ تو یہاں صرف جناب محسن حجازی صاحب ہیں۔۔۔ دیکھتے ہیں ان کا اس طرف آنا ہوتا ہے کہ نہیں۔۔۔۔
 
ایسی بھی بے رخی کیا۔۔۔۔۔
ہمیں ہی دعوت دیدی ہوتی۔۔۔۔۔ :p
اب کون آئے گا؟ ویسے تو یہاں آنے کے لئے نصیر حیدر بھی موجود ہیں لیکن امکان غالب یہ ہے کہ سارہ پھر سے آئیں گی۔۔۔۔
 
سارہ خان

محفلین
آپ تو بنا دعوت ہی حاضر ہوجاتے ہیں تو پھر کی کیا ضرورت ہے ۔۔ :roll: :)
آپ کا امکان درست ثابت ہوا ۔۔اور اب آپ ہی پھر سے بنا دعوت کے ۔۔۔۔ :p
 
اگر دعوت دیدی جائے تو اہمیت ذرا بڑھ جاتی ہے۔۔۔
اب دیکھیں نا۔۔۔۔۔۔۔ کہ۔۔۔ چلیں چھوڑیں۔۔۔ اتنی طویل مثال ذہن میں ہے کہ آپ بور ہوجائیں گی۔۔۔۔۔ :wink:
شمشاد بھائی کی تھکن نہیں اتری اب تک شاید۔۔۔
“انتظار“ کے نام سے کوئی موجود ہے محفل پر۔۔۔ ممکن ہے کہ وہ آجائیں۔
 
سارہ خان

محفلین
ہاہاہا ۔۔ اہمیت ہوتی ہے تو بڑھتی ہے نہ ۔۔۔ :wink: :p
آپ نے بھی جواباً ہمیں دعوت دینے کی زحمت نہیں کی ۔۔ کوئی بات نہیں ۔۔ :)
راہبر آپ کے پاس کونسے سبجیکٹس ہیں انٹر میں ؟؟ انٹر کے سٹوڈنٹ ہونے کے لحاظ سے آپ کی اردو کافی اچھی ہے اس لئے پوچھ رہی ہوں ۔۔
 
آہ ہ ہ ہ ہ!!! اس انٹرمیڈیٹ کی کہانی بڑی افسوسناک ہے۔۔۔ کیا یاد دلادیا آپ نے۔۔۔۔۔۔۔ :cry:
بہرحال! اردو جو اچھی ہے وہ صرف اس لئے اچھی ہے کہ میرے ابو ذرا علمی ذوق رکھتے ہیں اور ان کا یہ شوق مجھ میں بھی سرایت کرگیا۔۔۔ سو بچپن سے اتنی کتابیں پڑھتا آرہا ہوں کہ اب اردو تو بہتر ہونی ہے۔۔۔
ویسے انٹرمیڈیٹ میں میرے مضامین یہ ہیں:
لازمی: اردو، انگریزی، تعلیمات اسلامی
اختیاری: جغرافیہ، مدنیات (شہریت)، اسلامک اسٹڈیز
اچھا۔۔۔ اب میں دے رہا ہوں آپ کو دعوت۔۔۔ تاکہ آپ شکوہ نہ کریں۔۔۔ بہرحال! آنا نہ آنا آپ کی مرضی پر ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ لیں میں آ گیا ہوں۔

ذرا ادھر ادھر چہل قلمی کر رہا تھا

اب دھنک کو دعوت ہے کہ آ کر رنگ بکھیریں۔
 
شمشاد

لائبریرین
جب آپ اور میں محفل میں موجود ہیں تو محفل بھلا کیسے سونی ہو سکتی ہے۔

ویسے یہ ضبط کہاں ہیں؟
 
شمشاد

لائبریرین
آپ کے خیال میں کیا ضبط کر رہے ہوں گے۔

ویسے تو باجو بھی کئی دنوں سے نہیں آ رہیں، کیا وجہ ہو سکتی ہے؟
 
شمشاد

لائبریرین
لگتا ہے کچھ زیادہ ہی امتحان آ گئے ہیں ان کے، اللہ سے کامیابی کی دعا ہے۔

ابھی ماوراء آنلائن تھی، پتہ نہیں اب بھی ہے کہ نہیں۔
 
سارہ خان

محفلین
راہبر نے کہا:
آہ ہ ہ ہ ہ!!! اس انٹرمیڈیٹ کی کہانی بڑی افسوسناک ہے۔۔۔ کیا یاد دلادیا آپ نے۔۔۔۔۔۔۔ :cry:
بہرحال! اردو جو اچھی ہے وہ صرف اس لئے اچھی ہے کہ میرے ابو ذرا علمی ذوق رکھتے ہیں اور ان کا یہ شوق مجھ میں بھی سرایت کرگیا۔۔۔ سو بچپن سے اتنی کتابیں پڑھتا آرہا ہوں کہ اب اردو تو بہتر ہونی ہے۔۔۔
ویسے انٹرمیڈیٹ میں میرے مضامین یہ ہیں:
لازمی: اردو، انگریزی، تعلیمات اسلامی
اختیاری: جغرافیہ، مدنیات (شہریت)، اسلامک اسٹڈیز
اچھا۔۔۔ اب میں دے رہا ہوں آپ کو دعوت۔۔۔ تاکہ آپ شکوہ نہ کریں۔۔۔ بہرحال! آنا نہ آنا آپ کی مرضی پر ہے۔
اتنے آسان مضامین ہیں اور پھر بھی کہانی افسوسناک ہے ۔۔ :roll: :?
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top