کون ہے جو محفل میں آیا 3

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

دھنک

معطل

سارہ خان

محفلین
کیوں نہیں آنا ۔۔ میرے آنے پر پابندی ہے کیا ۔۔۔ :)
آپ کھانے کے وقفے میں ادھر آتے ہیں تو کھانا کب کھاتے ہیں ۔۔ :roll:
 
ہمممم۔۔۔۔۔ مجھے ذرا سی دیر ہوگئی یہاں آنے میں۔۔۔ سو سارہ خان بازی لے گئیں۔ عین موقع پر جب میں نے یہ دھاگہ کھولا تھا تو میرے نیٹ کو غشی آگئی تھی۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیوں نہیں آنا ۔۔ میرے آنے پر پابندی ہے کیا ۔۔۔
پابندی تو کسی پر بھی نہیں لیکن شک سا تھا اس لیے لکھا۔


آپ کھانے کے وقفے میں ادھر آتے ہیں تو کھانا کب کھاتے ہیں؟

ظاہر ہے کھانے کے وقفے میں ہی کھاتا ہوں :lol:
 
ارے! آج اتنا جلدی روانگی؟ خیریت؟
اور شمشاد بھائی! آپ سنائیں۔ کیا حال چال ہیں؟ کیا ہورہا ہے؟
میں تو کام کے ساتھ ساتھ اس وقت عدنان سمیع خاں کی پڑھی ہوئی حمد سن رہا ہوں۔۔۔
“اے خدا اے خدا
جس نے کی جستجو
مل گیا اس کو تو
سب کا تو رہنما“
بہت اچھی لکھی ہے مظفر وارثی صاحب نے، اور اس کو پڑھا بھی اچھا ہے عدنان سمیع نے۔
 

سارہ خان

محفلین
اس عمر میں جہاں جانا چاہئے وہیں چلی ۔۔۔ :p یعنی کچن کی طرف ۔۔۔ میرے پاپا کو بھی آپ کی طرح چائے کا بہت شوق ہے ۔۔ آج جمعہ ہے جلدی آئے ہیں ۔۔ اور چائے کے بغیر ان کو آرام نہیں۔۔۔۔ :( :)
 
چائے کا بھی اپنا ہی ایک لطف ہے۔ میں نے بھی ابھی منگوائی ہے چائے۔۔۔۔۔ دوپہر کے کھانے کے بعد تو اب عادت پڑ کر رہ گئی ہے چائے کی۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
سارہ خان نے کہا:
اس عمر میں جہاں جانا چاہئے وہیں چلی ۔۔۔ :p یعنی کچن کی طرف ۔۔۔ میرے پاپا کو بھی آپ کی طرح چائے کا بہت شوق ہے ۔۔ آج جمعہ ہے جلدی آئے ہیں ۔۔ اور چائے کے بغیر ان کو آرام نہیں۔۔۔۔ :( :)

ہا ہا ہا، اچھا چلیں جب بنا ہی رہی ہیں تو ایک پیالی میرے لیئے بھی۔ اور ہاں آج جمعہ ہے ناں تو میری تو چھٹی ہے، میں تو گیا ہی نہیں کہیں :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
راہبر نے کہا:
ارے! آج اتنا جلدی روانگی؟ خیریت؟
اور شمشاد بھائی! آپ سنائیں۔ کیا حال چال ہیں؟ کیا ہورہا ہے؟۔۔۔۔۔۔۔

ابھی آ جاتی ہیں چائے بنانے گئی ہیں۔ اور ہاں اچھی چائے بنانے کا طریقہ کچن کارنر میں پڑھ لیں۔ اگر نہ ملے تو میں لکھ دوں گا۔
:wink:
 
میں چائے بنا لیتا ہوں اچھی خاصی۔۔۔۔۔ لیکن یہاں دفتر میں اگر چائے بنانا شروع کردی نا تو کمپیوٹر پر کام چھوڑ کر بس باورچی خانے کا ہوکر رہ جاؤں گا۔۔۔۔ :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
راہبر نے کہا:
میں چائے بنا لیتا ہوں اچھی خاصی۔۔۔۔۔ لیکن یہاں دفتر میں اگر چائے بنانا شروع کردی نا تو کمپیوٹر پر کام چھوڑ کر بس باورچی خانے کا ہوکر رہ جاؤں گا۔۔۔۔ :wink:

اگر اچھی چائے بنانی آ جائے تو سمجھ لیں کہ آپ ایک سگھڑ خاوند ہیں اور باورچی خانے کا کام بخوبی سنمبھال سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بعض خواتین اچھی چائے بنانے سے پرہیز کرتی ہیں یا جان بوجھ کر بدذائقہ چائے بناتی ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top