کون ہے جو محفل میں آیا (18)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فہیم

لائبریرین
ہممممممممممممممممممممم

میں نے تبصرہ ہی پڑھا تھا
اب جاکر پوسٹ پڑھی تو واقعی وہاں پر صرف آپ کا نام لکھا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
سبکو وعلیکم السلام

زونی امتحان کی تیاری کہاں تک پہنچی؟ کیا آپ کے امتحانوں میں بھی بوٹی وغیرہ چلتی ہے؟
 
سعود بھائی آپ کے بھائی سعودی عرب میں کہاں ہوتے ہیں؟ پہلے بتاتے کہ ان کے ہاتھ آپ کے لیے کوئی چھوٹا موٹا تحفہ ہی بھجوا دیتے۔

سلام مسنون شمشاد بھائی!

بھائی ریاض میں ہوتے ہیں۔ فی الحال ایک ماہ کے لئے گھر آنا ہوا ہے۔ میں در اصل اپنے امتحانات کے چلتے یہ بتانا بھول گیا تھا۔ ویسے بھی مجھے لگتا ہے کہ آپ کو تحفے بھیجنے کے لئے کسی اور میڈیم کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کہ یہ بات ہی کسی تحفے سے کم نہیں۔

جزاک اللہ و بارک اللہ!

:) :) :)
 
مردانہ بوٹ ہوتے ہیں ناں تو شاید زنانہ بوٹی جیسی کوئی چیز ہوتی ہو اب امتحانات سے اس کا کیا تعلق یہ قابل غور ہے۔ :)
 
ہاں اگر بغیر بوٹ کے بوٹی کی تلاش میں نکل کھڑے ہوں تو خارش کا شکار ہوکر مزید بوٹیوں کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
جناب عالی یہ کاغذ کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ہوتے ہیں جن پر نالائق طالبعلم کمرہ امتحان میں نقل کرنے کے لیے مواد لکھ کر لے جاتے ہیں۔ کسی نے بوٹوں میں چھپایا ہوتا ہے اور کسی نے جرابوں میں۔ اس کا ہمارے ہاں عام فہم نام بوٹی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
سلام مسنون شمشاد بھائی!

بھائی ریاض میں ہوتے ہیں۔ فی الحال ایک ماہ کے لئے گھر آنا ہوا ہے۔ میں در اصل اپنے امتحانات کے چلتے یہ بتانا بھول گیا تھا۔ ویسے بھی مجھے لگتا ہے کہ آپ کو تحفے بھیجنے کے لئے کسی اور میڈیم کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کہ یہ بات ہی کسی تحفے سے کم نہیں۔

جزاک اللہ و بارک اللہ!

:) :) :)

و علیکم السلام سعود بھائی

یہ تو بہت زیادتی کی کہ پہلے نہیں بتایا۔ اور کچھ نہیں تو کلو دو کلو کھجور ہی بھیج دیتا۔ واپس آتے ہیں تو رابطہ نمبر دیجیئے گا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top