سب سے پہلے تو تاخیر سے جواب دینے پر انتہائی معذرت اور پھر آپ کی نصیحت کے نام فیض کا ایک شعر (غور کیجیے گا کہ میں نے "آپ کے نام" نہیں بلکہ "آپ کی نصیحت کے نام" کیا ہے یہ شعر

)
ہے اب بھی وقت زاہد، ترمیم زہد کر لے
سوئے حرم چلا ہے انبوہِ بادہ خواراں
دوستی ختم کرنے کے لیے تو نہیں لگائی جاتی حضور۔۔۔ لیکن اس کے با وجود آپ نے فون پر جیسے ہی سگریٹ چھوڑنے کا حکم دیا میں نے اسی وقت چھوڑ دی تھی (اب آپ نے "مستقل" کا لفظ تو استعمال ہی نہیں کیا تھا اپنے ارشاد میں

)
ویسے میں خود بھی آج کل ترکِ تمباکو نوشی کے نقصانات پر غور کر رہا ہوں

(اگر معصومیت میں ایک آدھ لفظ کی کمی بیشی ہو گئی ہو جان کی امان چاہتا ہوں)۔
فاروق سرور خان صاحب!
افطاری مبارک ہو اور پیشگی عید مبارک بھی۔ کیسے مزاج ہیں؟