کون ہے جو محفل میں آیا 11

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عمر سیف

محفلین
"کون ہے جو محفل میں آیا 10" کی شاندار کامیابی کے بعد اب پیشِ خدمت ہے

"کون ہے جو محفل میں آیا 11"​

اب حسن کو دعوت ہے ۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
لگتا ھے اس دھاگے کو کسی کرموں والے پیر صاحب کی دعا لگی ھے جو اتنا پھل پھول رہا ھے;)

یہ دھاگہ ڈاکٹر افتخار راجہ نے شروع کیا تھا۔ اس کے بعد وہ خود تو کہیں مصروف ہو گئے کہ ادھر آتے ہی نہیں، لیکن ان کا لگایا ہوا پودا خوب پھل پھول رہا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ آج سارہ، حجاب، عیشل، زینب، فاتح، ساجد، وارث، ڈاکٹر عباس یہ سب کے سب کہاں ہیں؟
 

ساجد

محفلین
و علیکم السلام

بہت دیر سے آئے آپ۔ لگتا ہے کہیں مصروف ہو گئے ہیں۔
نہیں ، شمشاد بھائی ، ایسی کوئی خاص مصروفیت نہیں ہے۔
آپ تو جانتے ہیں کہ رش کے دنوں میں عمرہ کرنے کے بعد نزلہ ، زکام اور بخار تو یقینی ہوتا ہے سو یہی کچھ ہوا ہے۔ پرسوں سے صاحبِ فراش ہوں۔
پچھلا جمعہ تو شاید اس رمضان کا جمعۃالوداع تھا اس لئیے بے حد رش تھا ۔ قریب 25 لاکھ لوگ نمازِ جمعہ میں شریک تھے۔ اتنا رش تو حج کے دنوں میں بھی نہیں ہوتا۔
آفرین ہے سعودیہ کی حکومت کے انتظام پر کہ اتنے بڑے مجمع کو بہ طریق احسن کنٹرول کرتے ہیں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
صحیح کہہ رہے ہیں آپ۔

اور امید ہے کہ ابھی ایک جمعہ اور ملے گا رمضان میں۔ گزشتہ دنوں میں نے اخبار میں دیکھا تھا کہ عید کی زیادہ امید 13 تاریخ کو ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
مجھے بلایا تو نہیں شمشاد تم نے، مگر میں برا مانے بغیر خود ہی آ جاتا ہوں، آخر اپنا ہی گھر ہے!!!!
اور اب تم کو ہی مدعو کرتا ہوں۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی آپ کی اپنی محفل ہے۔ ہم سب تو آپ کے زیر سایہ ہیں۔

اس وقت تو آپ دفتر جانے کی تیاری میں ہوں گے۔
 

سارہ خان

محفلین
بی بی کے آنے پر اتنی خوشی ۔۔:confused:

یہ شمشاد بھائی کہاں ہوتے ہیں اس وقت آجکل ۔۔

فاتح بھائی آپ ہی آجائیں اب اس دھاگے کو رونق بخشنے ۔۔۔:cat:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top