کون لوگ ہیں ہم بھی یار

امن ایمان

محفلین
دوست نے کہا:
کیا زندگی ہے یار ہماری۔
محفل پر چار لمحے سکون کے گزارنے آجاتے تھے۔
پتا نہیں کس کی نظر کھا گئی اسے۔ لوگ صحیح کہتے ہیں کہ نیٹ پر کوئی بھی اپنا نہیں ہوتا۔ بھلا مشین کے سامنے بیٹھ کر کوئی کسی کے جذبات کا کیسے خیال رکھ سکتا ہے؟
ایک بار ایک دوست نے کہا تھا تو میں ہنس دیا تھا اور وہ مجھ پر مسکرایا تھا جیسے بچے کو ضد کرتے دیکھ کر بڑے مسکراتے ہیں ۔
آج اس کی مسکراہٹ سمجھ آرہی ہے۔
ایک بندہ محفل پر آکر ہلچل مچا دیتا ہے ایک ناظم اس کی قابل اعتراض پوسٹوں کو الگ کردیتا ہے۔ اسی پر مسئلہ کھڑا ہوجاتا ہے۔
ناظم مستعفی ہوجاتا ہے، بالآخر محفل ہی چھوڑ جاتا ہے منتظمین الگ شکوٰی کرتے نظر آتے ہیں۔
اور میرے جیسے؟
بِٹ بِٹ تکتے ہیں یہ بن کیا رہا ہے۔
کبھی اس کی طرف دیکھتے ہیں کبھی اس کی طرف۔
ایک کو تسلی دیتے ہیں دوسرے کو منانے جاتے ہیں تو آگے سے اتنی عزت بھی نہیں کہ ہماری بات مان جائے۔
کون لوگ ہیں ہم بھی یار۔
دماغ خراب ہے ہمارا۔
ایویں ایک مجازی شےء کو دل سے لگا بیٹھے۔
کون لوگ ہیں ہم بھی یار۔
ہماری عزت اب بھی اتنی ہے کہ بڑے پیار سے ناں کردی جاتی ہے۔
کون لوگ ہیں ہم بھی یار۔
محفل جس کو اس کی پیدائش سے اب تک بچوں کی طرح چلاکر بڑا کیا انگلی پکڑ کر چلا چلا کر بڑا کیکر کیا آج اس پر ہی بچگانہ ذہن کے طعنے مل رہے ہیں۔
کون لوگ ہیں ہم بھی یار۔
پھر وہیں چپکے بیٹھے ہیں اور ہٹنے کا نام نہیں لیتے۔
کون لوگ ہیں ہم بھی یار۔
محفل جس کو ایک خاندان کی طرح پروان چڑھانا چاہا تھا آج انھی نظروں کے سامنے ٹوٹتی ہے تو جوڑ نہیں سکتے۔
کون لوگ ہیں ہم بھی یار۔
کتنے جذباتی ہیں کیا ہوا ہے؟ایک بندہ ہی چلا گیا ہے۔ کیا ہوا۔ ایک گیا تو کئی آجائیں گے۔ بھلا کسی کے آنے جانے سے کیا فرق پڑتا ہے۔
کون لوگ ہیں ہم بھی یار
اسی بات کی رٹ لگائے جارہے ہیں۔
ہوشمندو اسے نہ پڑھنا تمہیں کسی پاگل کی بڑ لگیں گی یہ باتیں، دو سال کے بچے کی باتیں جس کے ہاتھ سے لولی پاپ چھین لیا جائے، جاؤ اپنا کام کرو یہ شاکر بھی ایویں ہی ہے دو چار دن جذباتی رہے گا پھر ٹھیک ہوجائے گا۔کیوں اپنا وقت ضائع کرتے جاؤ اپنا کام کرو۔
یہ شاکر تو پاگل ہے دماغ خراب ہے اس کا۔ ناسمجھ ہے ابھی، دماغ نہیں دل سے سوچتا ہے۔ بھلا اس طرح بھی زندگی گزری ہے کبھی۔
ابھی کسی منتظم کی نظر پڑی تو یہ سب ختم ہوجائے گا، امن عامہ خراب کرنے کے زمرے میں اس کی یہ بکواس ڈیلیٹ کردی جائے گی، جاؤ صاحبو تم اپنا کام کرو۔ شاکر تو بک جھک کر چپ ہو جائے گا۔۔۔
:cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry:


شاکر واقعی کون لوگ ہیں ہم۔۔۔ سچ آج سے پہلے تک میں سمجھتی تھی کہ شاید میں ہی بہت حساس اور جذباتی ہوں۔۔ پتہ ہے لوگ سمجھتے ہیں کہ جو لوگ ہمارے جیسے ہوتے ہیں اورنیٹ کے تعلقات کو سیرئیس لیتے ہیں تو ایسے لوگوں میں کوئی کمی ہوتی ہے۔۔۔یہ لوگ ادھورے ہوتے ہیں۔۔یا پاگل ہوتے ہیں۔۔ اللہ کا شکر ہے کہ میرے ساتھ ایسا کچھ نہیں ہے۔۔اور یقننا آپ کے ساتھ بھی ایسا کچھ نہیں۔۔۔ہاں ہم پاگل ضرور ہیں۔۔۔ہم لوگ دل سے تعلق جوڑتے ہیں۔۔یہی سب اپنوں سے بھی کرتے ہیں اور نیٹ پر بھی جو اچھے لگیں انھیں اپنا سمجھتے ہیں اور کئیر کرتے ہیں۔۔خیر ۔۔۔۔
میں نے پہلے والا invision فورم بھی اس طرح کی کچھ باتیں دیکھتے ہوئے چھوڑا تھا ۔۔۔اور پھر خود کو اپنا فورم بنانے میں مصروف کرلیا تھا۔۔اور اب بھی یہی کررہی ہوں۔۔میرا آپ کو بھی مشورہ ہے کہ ٹینس ہونے کی بجائے خود کو کسی اور جگہ مصروف کرلیں۔۔ ویسے دنیا ابھی اچھے لوگوں سے خالی نہیں ہوئی۔۔۔ہوسکتا ہے کہیں اور بہت اچھے لوگ ہمارے منتظر ہوں۔
 

تفسیر

محفلین
بوچھی نے کہا:
بلکل امن ٹھیک کہا ، :chalo:

ننھی منی ۔
امان کی بات اور ہے ۔ میرے لیے وہ mirag سراب نہیں ہیں بلکہ ایک جگہ Light روشنی ہیں اور دوسری طر ف Mona Lisa لیسا اور satisfy ارضان کی بھی رضا ہیں۔ وہ ہمشہ سے ہی میری مہربان دوست ہیں۔

ایک دوسرے موضوع پر

آپ سےاور امجدشیخ سے ایک ساتھ کبھی بھی بات سے بات نہیں ہوئ۔
ان سے کو ملنے کی کو شش بار بار کی انہوں نےمیرے میسج کا جواب ہی نہیں دیا اگر آپ سے بات ہوتو کہنا کہ تفسیر یاد کر رہے ہیں۔ ان کو پرابلم ہورہی ہے۔
 

تیشہ

محفلین
بزی ہونگے تبھی جواب نہیں دیتے ۔ بہت وقت ہوا میری بھی بات نہیں ہوئی۔ جب ہوئی تو آپکا پیغام دے دوں گی ۔
 

تیشہ

محفلین
جی ہاں بلکل ، مگر خدا ُ کی ذات سے ۔ ،
:lol: مگر یہاں بات چھوٹے بھیا کی چل رہی ہے اور میں نے اس سے پہلے اتنی ضد :roll: کہیں نہیں دیکھی ۔ ۔ ۔ :roll: نہیں سچ یاد آیا دیکھی ہے :lol: :lol: :lol: اک اور بھی ضدی ایسا ہی ہے ۔


آپ کیوں نہیں ٹرائی کرتیں شگفتہ ؟ اپنا سر کیوں نہیں پھوڑتیں پتھر :D مطلب چھوٹے بھیا سے ۔ کئی بار آزما تو دیکھ لیا نا ۔؟ تو اب کس بات کی امید ؟ اور کس بات کی توقع کررہی ہیں ۔؟ :roll: اب تو کوئی انہونی بھی ہوجائے تو چھوٹے بھیا نہیں آنے والے ۔
 

زیک

مسافر
دوست آپ کی پوسٹ اور یہ تھریڈ کئی بار پڑھی ہے اور کئی بار جواب لکھنے کے لئے پوسٹنگ پیج پر بھی گیا ہوں مگر یہاں پہنچ کر سمجھ نہیں آتی کہ کیا لکھوں۔ سو اب بھی یہی حال ہے۔

صرف یہ کہوں گا کہ اگر کسی بھی رکن کو مجھ سے کوئی شکایت ہے تو مجھ سے ذپ یا ای‌میل سے ضرور رابطہ کرے اور چاہے تو محفل پر ہی پوسٹ کر دے۔

اپنی یا منتظمین کی صفائی میں صرف یہ کہوں گا کہ ہم انسان ہیں اور غلطیاں بھی کرتے ہیں مگر ہمارا کافی سے زیادہ وقت محفل اور اردوویب پر لگتا ہے اور اسے ایک بہتر کمیونٹی بنانا ہماری کوشش ہے۔

مجھے امید ہے کہ آپ میں سے کوئی بھی محفل چھوڑ کر نہیں جائے گا بلکہ اسے پررونق رکھنے کی بھرپور کوشش کرے گا کہ یہ محفل آپ ہی کے دم سے ہے اور آپ لوگوں کی محنت اس میں میری نسبت کافی زیادہ ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ڈریکولا نے کہا:
قدیر احمد نے کہا:
کیا ایسا محسوس نہیں ہوتا کہ یہ “ایک بندہ“ آندھی کی طرح آیا اور طوفان کی طرح تباہی پھیلا گیا ۔ طوفان کے بعد ہونے والی خاموشی میں صرف طوفان کے اثرات دکھائی دیتے ہیں۔
فکر نہ کرو ، اب “ایک بندہ“ کئی ماہ بعد ہی آپ کو شکل دکھائے گا ، کیا معلوم کہ آندھی کی شکل میں یا بادِ نسیم کی صورت میں ۔ :lol:

یہ ایک بندہ ہے کون۔ لوگوں کچھ ہمیں تو بتائیں کہ یہاں کیا سلسلہ جا ری ہے

کچھ ایسی خاص بات نہیں ہے ڈریکولا بھائی، اراکینِ محفل میں غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہی رہتی ہیں۔ اور دور بھی ہوتی رہتی ہیں۔ گھر کا سا ماحول ہے، کچھ دن مکدر رہے گا پھر ٹھیک ہو جائے گا۔
بس آپ آتے جاتے رہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ڈریکولا نے کہا:
لگتا ہے یہاں سبھی نے کونین چبائی ہوئی ہے جو بھی آتے ہے فقرے کستا چلا جاتا ہے

بھائی آپ نے اپنا نک ہی ایسا رکھا ہوا ہے کہ سب آپ سے ڈرتے ہیں،

ایسی کوئی بات نہیں ہے، ہنسی مذاق ہے۔ محفل میں یہ تو ہوتا ہی ہے۔ تو ہو جائیں آپ بھی شروع۔
 

ماوراء

محفلین
قدیر احمد نے کہا:
کیا ایسا محسوس نہیں ہوتا کہ یہ “ایک بندہ“ آندھی کی طرح آیا اور طوفان کی طرح تباہی پھیلا گیا ۔ طوفان کے بعد ہونے والی خاموشی میں صرف طوفان کے اثرات دکھائی دیتے ہیں۔
فکر نہ کرو ، اب “ایک بندہ“ کئی ماہ بعد ہی آپ کو شکل دکھائے گا ، کیا معلوم کہ آندھی کی شکل میں یا بادِ نسیم کی صورت میں ۔ :lol:

واہ، کتنے فخر سے بتایا جا رہا ہے۔ بہت بڑا معرکہ ہے جناب کا۔ :)

ویسے جہاں ایک دوسرے کے لیے اتنی محبت ہو وہاں ایسے طوفان تباہی کبھی نہیں لا سکتے۔
huh huh
 

ماوراء

محفلین
بوچھی نے کہا:
جی ہاں بلکل ، مگر خدا ُ کی ذات سے ۔ ،
:lol: مگر یہاں بات چھوٹے بھیا کی چل رہی ہے اور میں نے اس سے پہلے اتنی ضد :roll: کہیں نہیں دیکھی ۔ ۔ ۔ :roll: نہیں سچ یاد آیا دیکھی ہے :lol: :lol: :lol: اک اور بھی ضدی ایسا ہی ہے ۔


آپ کیوں نہیں ٹرائی کرتیں شگفتہ ؟ اپنا سر کیوں نہیں پھوڑتیں پتھر :D مطلب چھوٹے بھیا سے ۔ کئی بار آزما تو دیکھ لیا نا ۔؟ تو اب کس بات کی امید ؟ اور کس بات کی توقع کررہی ہیں ۔؟ :roll: اب تو کوئی انہونی بھی ہوجائے تو چھوٹے بھیا نہیں آنے والے ۔

باجو، آپ کی پہلی لائن مجھے سمجھ میں نہیں آئی؟؟؟ :(
 

آنکھ

محفلین
دوست نے کہا:
ڈریکولا جلد ہی آپ بھی ہمارا حصہ بن جائیں گے۔
شرطیہ بات ہے۔

انشاءاللہ
اگر یہاں کی محبت رہی تو
ویسے بتاتا چلوں کہ میں نٹ دوستی کا قائل نہیں ہوں یہ دوستی تو ایسی ہی ہے جیسے کہا جاتا ہے کہ رات گئی بات گئی
یہاں آکر میں نے منصور عرف قیصرانی کے بارے میں سنا جس کے بارے میں نبیل صاحب نے مجھے بتایا ہے آپ لوگوں نے ان کے ساتھ کیا کیا پھر کہتے ہیں کہ دوستوں کی محفل ہے یہاں سے ایک دوست روٹھ گیا تو انہیں منانے کی بجائے الٹا انہیں ضدی جیسا خطاب دیا رہا ہے
اسی لئے میں ایسی یاریوں سے دور بھاگتا ہوں کہ بعد میں پچھتانا نہ پڑے
 

شمشاد

لائبریرین
یہ ایک غلط فہمی ہے۔ ان شاء اللہ جلد ہی دور ہو جائے گی۔ اور آپ بھی اس محفل کے نشئی ہو جائیں گے۔
 

آنکھ

محفلین
مثل مشہور ہے کہ
اپنوں کی عداوت بچھو کے کاٹنے سے زیادہ سخت ہوتی ہے۔

یہ بات ہمیشہ ذہن میں رکھیے گا زندگی میں کبھی پچھتانا نہیں پڑے گا
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن یہ مثل بھی تو مشہور ہے کہ اپنا مارے گا تو چھاؤں میں تو ڈال دے گا۔

آپ کچھ بھی کہیں، اپنا اپنا ہی ہوتا ہے، گلہ بھی اپنے کا ہی ہوتا ہے، غیر تو غیر ہی ہوتا ہے اس کا کیا گلہ کرنا۔
 
Top