کون لوگ ہیں ہم بھی یار

دوست

محفلین
ڈریکولا جی بات اصل میں یہ ہے کہ جب کسی پر مان ہو اور وہ ٹوٹ جائے تو دکھ زیادہ ہوتا ہے۔
اب جو بھی قیصرانی کو منانے گیا اس کو ناں ہی ہوئی ہے تو ہر کسی کو دکھ تو پہنچا ہے۔ یہ الگ بات ہے کسی نے تھوڑا اظہار کیا کوئی میرے جیسا نکلا۔
لیکن غصہ نکالنے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم قیصرانی کو واپس نہیں لائیں گے۔
انھیں تو پنجابی والا "ترُو" کر لانا ہے محفل پر واپس۔ :lol:
 

بدتمیز

محفلین
قدیر احمد نے کہا:
کیا ایسا محسوس نہیں ہوتا کہ یہ “ایک بندہ“ آندھی کی طرح آیا اور طوفان کی طرح تباہی پھیلا گیا ۔ طوفان کے بعد ہونے والی خاموشی میں صرف طوفان کے اثرات دکھائی دیتے ہیں۔
فکر نہ کرو ، اب “ایک بندہ“ کئی ماہ بعد ہی آپ کو شکل دکھائے گا ، کیا معلوم کہ آندھی کی شکل میں یا بادِ نسیم کی صورت میں ۔ :lol:

قدیر کے اس بیان کو نظر انداز کر دیں۔ ہماری طرف سے معاملے پر خاموشی ہے۔ آپ لوگ دھول کو بیٹھنے نہیں دیتے تو اس کو بھی جوش چڑھ جاتا ہے۔ اوپر سے ایک انتہائی عقلمند لگنے والے ممبر کے بیان پر بھی حیرت ہے کہ وہ آپکی تصیح کرنے سے باز رہے۔ ‌‌خیر ابھی تو قدیر کچھ عرصے کے لئے غائب رہے گا۔ آپ اس عرصے میں کھل کر احتجاج کریں اور میں کوشش کروں گا قدیر کو جوش نہ چڑھے۔ لیکن گزارش یہی ہے کہ اپنے احتجاج کو واپسی تک رکھیں، گڑے مردے فریقین کے درمیان رہنے دیں تو بہتر ہے۔
 

آنکھ

محفلین
مجھے لگتا ہے یہاں کچھ گروپنگ بازی چل رہی ہے
ایک طرف بدتمیز اینڈ گروپ
دوسری طرف دوست - ماوراء وغیرہ گروپ
 

دوست

محفلین
:D :D :D
کہہ سکتے ہیں۔ لیکن وہ گروپ بازی نہیں جو آپ سمجھ رہے ہیں۔ بس ذرا انداز گفتگو جداگانہ ہے اور کوئی فرق نہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ڈریکولا نے کہا:
مجھے لگتا ہے یہاں کچھ گروپنگ بازی چل رہی ہے
ایک طرف بدتمیز اینڈ گروپ
دوسری طرف دوست - ماوراء وغیرہ گروپ

محفل میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے اور نہ ہی ہونی چاہیے۔ اور میں شاکر بھائی کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ اندازِ گفتگو جداگانہ ہے۔
 

آنکھ

محفلین
دوست نے کہا:
ڈریکولا جی بات اصل میں یہ ہے کہ جب کسی پر مان ہو اور وہ ٹوٹ جائے تو دکھ زیادہ ہوتا ہے۔
اب جو بھی قیصرانی کو منانے گیا اس کو ناں ہی ہوئی ہے تو ہر کسی کو دکھ تو پہنچا ہے۔ یہ الگ بات ہے کسی نے تھوڑا اظہار کیا کوئی میرے جیسا نکلا۔
لیکن غصہ نکالنے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم قیصرانی کو واپس نہیں لائیں گے۔
انھیں تو پنجابی والا "ترُو" کر لانا ہے محفل پر واپس۔ :lol:
دوست صاحب معذرت سے عرض کروں گا کیونکہ مجھے آپ کے ان مسائل میں شاید بولنے کا حق نہیں بنتا
بہرحال ہمارے ہاں یہ ریتی رواج ہے کہ اگر خاندان کا کوئی فرد کسی وجہ سے روٹھ جائے تو خاندان کے بڑے اسے منانے جاتے ہیں
بڑوں کے جانے سے یہ فائدہ ہوتا ہے کہ وہ جب مان (راضی) کر واپس خاندان میں شامل ہوتا ہے اس کی عزت مان سمان میں کوئی فرق نہیں پڑتا
آپ جو ایسے ہی منصور عرف قیصرانی کو واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں میرے خیال سے یہ ٹھیک نہیں گو کہ آپ کے خلوص میں کوئی کمی نہیں مگر طریقہ کار غلط ہے
آپ اس سلسلے میں منتظمین سے بات کریں کہ وہ ان سے بات کریں اور تمام غلط فہمیاں دور کر کے انہیں واپس لائیں
ویسے اس سلسلے میں میں نے نبیل صاحب سے بات کی تھی جس کا انہوں نے ابھی تک مثبت جواب نہیں دیا
 

شمشاد

لائبریرین
آپ اس محفل کے گراں قدر رکن ہیں اور آپ کو بولنے کا پورا پورا حق ہے۔ ہمیں آپ کی آراء کا انتظار رہے گا۔
 

آنکھ

محفلین
آپ کی بات میں سمجھ گیا مگر اس طرح کچھ نہیں ہونے والا آپ کو جو کچھ کہنا ہے کھل کر کہیں
 

شمشاد

لائبریرین
میں ڈھکی چھپی رکھنے والا نہیں ہوں۔ جو بھی بات کرنی ہو کھل کر کہہ دیتا ہوں۔

آپ کی رائے پوچھی ہے کہ آپ اس مسئلے کے حل کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟
 

آنکھ

محفلین
آپ کے الفاظ ہی کچھ ایسے تھے جس سے یہی سمجھا جا سکتا ہے بہرحال میں کیا کر سکتا ہوں میں تو یہاں ٹھیک طرح جانتا ہوں کسی کو نہیں ابھی تک میری صرف آپ۔ نبیل صاحب اور دوست صاحب سے ہی بات ہوئی ہے صرف
 

شمشاد

لائبریرین
اب تک تو آپ سمجھ ہی گئے ہوں گے کہ کیا مسئلہ ہے، بس اسی سلسلے میں آپ سے رائے مانگی ہے۔
 

آنکھ

محفلین
میری سمجھ میں یہ نہیں آتا کہ یہاں پر بات کو گھمایا پھرایا کیوں جاتا ہے جس سے بھی بات کریں اصل بات کو گول کر کے نئی باعث میں لگ جاتے ہیں
بہرحال آپ لوگوں جو کچھ کریں آپ کی مرضی میرا کام تھا مشورہ دینا
 

آنکھ

محفلین
چھوڑیں شمشاد صاحب کوئی اور بات کریں
آپ نے اور دوست صاحب نے جو محفل دوستاں کے جو قصیدے مجھے سنائے اور میں نے آپ کو کہا تھا کہ میں نٹ دوستی کا قائل نہیں ہوں
اس کے ساتھ میں نے آپ کو یہ بھی کہا تھا کہ
مثل مشہور ہے کہ
اپنوں کی عداوت بچھو کے کاٹنے سے زیادہ سخت ہوتی ہے۔
یہ بات ہمیشہ ذہن میں رکھیے گا زندگی میں کبھی پچھتانا نہیں پڑے گا

یاد تو ہوں گی وہ باتیں تجھے اب بھی لیکن
شیلف میں رکھی بند کتابوں کی طرح


ویسے داد دینی پڑے گی آپ کو بھی۔ بہت بڑے کھلاڑی ہیں آپ بھی۔ اتنی جلدی میری بات کو حقیقت کا روپ دے دیں گے اس کی مجھے بالکل امید نہیں تھی
 

شمشاد

لائبریرین
سب سے پہلے تو آپ کو مبتدی سے معاون کے عہدے پر ترقی مبارک ہو۔

قصیدے تو کوئی نہیں ہیں، ہاں ایک واقعہ ہوا ہے جس سے میں بھی پوری طرح واقف نہیں ہوں، اتنا ہی ہوں جتنا آپ ہیں۔

لیکن اور بھی بہت سارے اراکین ہیں محفل میں ان سے گپ شپ کرتے ہیں۔

یہ صحیح ہے کہ نیٹ دوستیاں اتنی پائیدار نہیں ہوتیں، لیکن آپ اس کو 100 فیصد بھی نہیں کہہ سکتے۔

اردو محفل پر بالکل ایک خاندان جیسا، ایک گھر جیسا ماحول تھا اور اب بھی ہے، جس میں ہنسی مذاق بھی ہوتا ہے اور لڑائی جھگڑا بھی، یہ سب تو چلتا ہی رہتا ہے۔ لیکن اس محفل کی لائبریری اور اسلامی زمرے گراں قدر خزانے ہیں۔
 
Top