آٹھویں سالگرہ کوریج برائے جشنِ سالگرہ ہشتم

عائشہ عزیز

لائبریرین
آرام کرنے کے بعد جیسے ہی ہم پنڈال میں دوبارہ داخل ہوئے۔۔ ہمیں ایک جگہ فورا حاضر ہونے کے لیے کہا گیا، پہنچے پر دیکھا کہ ہمارا پورا نام بڑے بڑے سرخ حروف میں لکھا ہوا ہے۔۔ پہلے تو ہم ڈر گئے لیکن پھر بہت سے دوسرے لوگوں کے نام بھی اپنے نام کے ساتھ لکھے دیکھے تو کچھ حوصلہ ہوا کہ ہم اکیلے مجرم نہیں ہیں۔۔ ابھی ہم قطار میں لگے کھڑے کہ دیکھئے کیا سزا ملتی ہے اتنے میں وہ سب لوگ جن کا نام سرخ اور زرد رنگوں میں لکھا گیا ہے وہ لکھنے والے کے لیے محبت کا اظہار کر نے لگے۔۔۔۔ ہم بہت حیران ہوئے لیکن کچھ ہی دیر میں یہ عقدہ کھل گیا اور ہم اپنی آنکھوں میں آئی نمی پر قابو نہ پا سکے۔ جی ہاں۔۔ یہ ہمارے پیارے بھیا ابن سعید ہی تھے جو اپنے سب مقتدین کے نام اپنے ہاتھ سے لکھ کر ان کو تحفہ پیش کر رہے تھے۔ اور یہی نہیں اس کے ساتھ ہی وہ ایک نئے خط کے موجد بھی بن گئے ہیں۔۔ خط قبیح کی تفصیل آپ ان ہی کی زبانی سنیے۔ :)

ابھی تھوڑی دیر نہ گزری تھی کہ محفلین کے اوتار تبدیل ہونا شروع ہوگئے اور سرخ رنگ میں لکھے نام لوگوں نے اپنی پروفائل پر سجا کر سعود بھیا کی محبت کا جواب دیا۔۔ جس پر ہم نے چپکے سے ان اوتاروں کی تصاویر لے ڈالیں اور بغیر کچھ کہے ان کی انوکھی اوتار نگری بنا ڈالی۔۔ اور سب سے دلچسپ قصہ تو ہم آپ کو سنانا ہی بھول گئے ہمارے بڑے بھیا ( محمداحمد) جو شاید مقتدین میں شامل نہیں تھے، اپنا نام نہ پاکر بالکل بھی مایوس نہیں ہوئے اور انہوں نے اپنا اوتار دو الگ ناموں کی مدد سے خود تیار کر لیا جس کو سبھی نے سراہا اور ہمیں تو بے حد پسند آیا۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ رہا تمہارا انعام

Unique-Heart-Styles-Golden-Jewelry-Brooches-BHM365-.jpg
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت کمال کی کوریج ہے۔۔۔ لاؤ اب ذرا مائیک ادھر دو۔۔۔۔ سالگرہ کا جشن زور و شور سے جاری و ساری ہے۔ میں ذرا سا پنڈال سے باہر کیا گیا۔۔۔۔ ہر کسی نے کوئی نہ کوئی کرسی سٹیج پر مل لی۔ اور میرے لیے کوئی جگہ نہیں چھوڑی۔ اب بیٹھا ہوں سامنے لوگوں میں۔۔۔۔ پر جیسے ہی کوئی سٹیج سے اترا تو میں نے فوراً قبضہ کر لینا ہے۔ بعد میں کوئی گلہ نہ کرے۔۔۔۔ :p
 
اب میں محترمہ عائشہ عزیز صاحبہ کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ ایک بار پھر اسٹیج پر تشریف لائیں اور اس پروگرام سے اپنی ڈیڑھ دن کی غیرحاضری کی معقول وجوہات بیان کرنے کے بعد اس سلسلے کو مزید آگے بڑھائیں۔۔۔۔ محترمہ۔۔۔ عائشہ۔۔۔۔ عزیز۔۔۔۔صاحبہ۔۔۔!:)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
اب میں محترمہ عائشہ عزیز صاحبہ کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ ایک بار پھر اسٹیج پر تشریف لائیں اور اس پروگرام سے اپنی ڈیڑھ دن کی غیرحاضری کی معقول وجوہات بیان کرنے کے بعد اس سلسلے کو مزید آگے بڑھائیں۔۔۔ ۔ محترمہ۔۔۔ عائشہ۔۔۔ ۔ عزیز۔۔۔ ۔صاحبہ۔۔۔ !:)
السلام علیکم بھیا اور بہنا لوگ!
اسامہ بھائی میرا گلا بہت خراب ہوگیا ہے :(
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
بھیا اور بہنا لوگ رمضان کا با برکت مہینہ شروع ہو چکا ہے لہٰذا کھانے کے اسٹال اب صرف سحری اور افطاری میں کھلا کریں گے اس لیے ہمیں (یعنی مجھے:noxxx:) اپنا ساری توجہ کوریج کی طرف رکھنے کی ضرورت ہے۔۔ تو آئیے ہم وہیں سے شروع کرتے ہیں جہاں چھوڑا تھا۔ :)
ایک دن جو ہم صبح صبح پنڈال میں داخل ہوئے تو ایک چھوٹے بھیا محمد صہیب اعظم ہاتھ میں ایک خوبصورت سی ڈیزائننگ پکڑے کچھ بھیا لوگوں دکھا رہے تھے۔ پاس جانے پر معلوم ہوا کہ وہ ڈیزائننگ انہوں نے خود محفل کی سالگرہ کے لیے بنائی ہے۔ بھئی ہمیں تو بہت پسند آئی۔ آپ بھی ضرور دیکھئے :)
ابھی ہم یہی دیکھنے میں مصروف تھے کہ کہیں سے گنگنانے کی آواز آئی

یہ محفل جو آج سجی ہے اس محفل میں ہے کوئی ہم سا​
ہم سا ہو تو سامنے آئے ہم سا ہو تو سامنے آئے​

ہم ذرا سامنے گئے تو عینی شاہ کو مائیک پکڑے دیکھا۔ "کیا کر رہی ہو عینی تم سا تو واقعی کوئی نہیں ہے"، ہم نے پوچھا تو بولیں۔۔ " یہ سونگ میں محفل کو ڈیڈیکیٹ کر رہی ہوں اور اب سب لوگ تیار ہو جائیں وہ جن جن لوگوں کو سونگز ڈیڈیکیٹ کرنا چاہتے ہیں میں ان کو چانس دوں گی اور یہ لو اب تمہاری باری۔۔۔ " خیر ہم نے وہاں اپنی آپی کو سونگ ڈیڈیکیٹ کیا اور عینی تب تک دوسرے لوگوں کو لے آئی سب نے اپنے پسند کے گانے گا کر اپنے دوستوں اور محفل کو ڈیڈیکیٹ کیے اور خوب مزہ آیا۔۔۔ کیا آپ نے ابھی تک نہیں کیا؟ :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
ابھی ہم بیٹھے سب کے سونگز انجوائے کر رہے تھے کہ زبیر بھائی کہیں سے تیزی سے آئے، ان کے ہاتھ میں کوئی پاسپورٹ تھا، بولے ساری لڑکیاں فوراَ تیار ہو جائیں میں نے آپ لوگوں کے لیے دبئی کا ٹرپ ارینج کیا ہے۔۔ اپنا سامان تھوڑا بہت ساتھ لے لیں اور اگر کچھ بھاری لگے تو نیرنگ خیال بھائی سامان اٹھانے کے لیے آپ کے ساتھ جائیں گے۔ :p ہم نے پوچھا۔۔۔ " بھیا شاپنگ کے لیے پیسے کہاں سے لیں گے ہم؟" ۔۔ تو بولے "ارے بھئی اپنے ابن سعید بھیا سے ناں جن کی جیب کبھی ہلکی نہیں ہوتی ۔۔ :p
ہم سب نے یا ہووووو کا نعرہ لگایا اور فوراَ تیاری شروع کر دی، عینی تو اپنے کھانے کی تیاریاں کرنے لگ گئی اور زبیر بھائی بھیا لوگوں کے لیے بحرین کا ٹرپ ارینج کرنے لگے۔۔ (بے چارے بھیا لوگ :p) خیر ہم لوگ تیار ہو کر ایئرپورٹ پر گھوم رہے تھے کہ شہزاد انکل بولے کوئی فلائیٹ ویلی نہیں ہے وہ تو بعد میں پتا چلا کہ کچھ سازشی بھیا لوگ ہماری والی فلائیٹ سے شمشاد چاچو کے ہاں چلے گئے تھے۔ :cautious:
پھر فلک شیر بھیا بھی وہاں آگئے اور ہم سب نے ان کے ساتھ بنگلہ دیش کی سیر کی بھیا نے خوب مزے مزے کی جگہیں دکھائیں اور مزے مزے کے کھانے بھی کھلائے۔ :) اور بتاؤں اس دوارن ہم نے فرحت اپیا نے اور نیلم بہنا نے ایک ساتھ مل کر کچھ سازشیں بھی کیں۔۔۔ ششش کسی کو بتائیے گا مت! :p
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
ا بھی ہم پنڈال کے طرف واپس آ رہے تھے کہ دور ہی سے نایاب چاچو عینک لگائے کچھ حساب کتاب کرتے نظر آئے۔ اس سے پہلے کے ہم کچھ پوچھتے نایاب چاچو نے مائیک مانگا جو ان کو فورا مہیا کیا گیا اور پھر انہوں نے ان خوش نصیب محفلین کے ناموں کا اعلان کیا جو کہ پچھلے سال یہاں آئے اور اپنی روشن و مفید مراسلت سے محفل پر بہار بن کر چھا گئے۔۔
ان میں سے پہلی پانچ پوزیشنز بالترتیب محسن وقار علی بھائی، قرۃالعین اعوان اپیا، عینی شاہ ، عاطف بٹ بھیا اور سید شہزاد ناصر انکل نے حاصل کیں ہیں۔ آپ سب کو بہت مبارک ہو :)
سبھی نے نایاب چاچو کے اس کوشش کو بہت سراہا :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
جشن سالگرہ ہشتم کا آخری دن۔۔! :)

مجموعی طور پر آٹھویں سالگرہ کے موقع پر زبیر مرزا بھائی بہت ایکٹو نظر آئے، انہوں نے کل چھ کھیل متعارف کروائے اور سالگرہ کے دوران سب لوگوں کو بالکل بھی بور نہیں ہونے دیا :)
محمد اسامہ سَرسَری بھائی نے کل چار کھیل شروع کیے اور یہ بھی سالگرہ پر کافی ایکٹو نظر آئے :)
نبیل بھیا اور ابن سعید بھیا دونوں نے ایک ایک سیاسی بیان دیا اور ایک ایک کھیل شروع کیا :)
باقی محفلین ماہا عطا ، بھلکڑ بھائی ، محمداحمد بھائی نایاب چاچو اور انیس الرحمن بھیا بھی اس دوران ایکٹو نظر آئے اور بہت اچھے سلسلے شروع کیے۔ :)

اور اب آئیے کچھ حقائق سے پردہ اٹھاتے ہیں۔ اس سالگرہ پر بھی ایوارڈز کی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ ہوا اور اس کو لے کر ہم خاصے پر جوش بھی تھے لیکن کچھ (نا)معلوم وجوہات کی بنا پر اس بار بھی یہ تقریب نہیں ہو پائی جس پر بہت افسردہ بھی ہیں اور خود کو قصور وار پاتے ہیں۔
 

نایاب

لائبریرین
بٹیا رانی افسردہ کیوں ہونا ۔ ؟ اللہ کرے سدا سجی رہے یہ محفل اردو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آتی سالگرہ پر ارمان پورے کر لیں گے ۔ ان شاءاللہ
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
اس سالگرہ پر بھی ایوارڈز کی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ ہوا اور اس کو لے کر ہم خاصے پر جوش بھی تھے لیکن کچھ (نا)معلوم وجوہات کی بنا پر اس بار بھی یہ تقریب نہیں ہو پائی جس پر بہت افسردہ بھی ہیں اور خود کو قصور وار پاتے ہیں۔
افسردہ تو یقیناً سب ہی ہوں گے لیکن "آپ بھلا کیوں خود کو قصوروار سمجھتی ہیں"، یہ تو پورے ایک گروپ کا کام ہے۔ اور اگر اس دفعہ نہ ہو سکا تو پھر کسی اور موقع پہ سہی۔
وہی ہوتا ہے جو منظورِ خدا ہوتا ہے
:)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
افسردہ تو یقیناً سب ہی ہوں گے لیکن "آپ بھلا کیوں خود کو قصوروار سمجھتی ہیں"، یہ تو پورے ایک گروپ کا کام ہے۔ اور اگر اس دفعہ نہ ہو سکا تو پھر کسی اور موقع پہ سہی۔
وہی ہوتا ہے جو منظورِ خدا ہوتا ہے
:)
جی چھوٹے بھیا :)
 
Top