آٹھویں سالگرہ کوریج برائے جشنِ سالگرہ ہشتم

عائشہ عزیز

لائبریرین
عائشہ عزیز اور کسی چیز کی میڈیا سے رلیٹڈ ضرورت ہو تو زور سے ذرا آواز دیجئے گا میں یہیں بیٹھا ہوں ۔دوچور ویڈیو کیمرے کا بھی انتظام کرا رہا ہوں ۔ریڈیو محفل کی آواز ذرا تیز کیجئے ۔وہ آپریٹر وہاں بیٹھا کیا کر رہا ہے ۔ارے بھئی وائر سے کوئی پھنس کے گر سکتا ہے اسے یہاں سے ہٹاو ۔
ویری گڈ اصلاحی بھیا اب کسی چیز کی ضرورت ہوئی تو آپ کو بتایا جائے گا۔ یہ ویڈیو کیمرے ذرا کچھ بڑی بڑی شخصیات پر رکھیے گا تاکہ ان کی جاسوسی کی جا سکے :p
 
ویری گڈ اصلاحی بھیا اب کسی چیز کی ضرورت ہوئی تو آپ کو بتایا جائے گا۔ یہ ویڈیو کیمرے ذرا کچھ بڑی بڑی شخصیات پر رکھیے گا تاکہ ان کی جاسوسی کی جا سکے :p

بھئی اسٹاک میں آج کل ختم ہو گیا بچوں کی فلمیں شوٹ رہی نا تو پریکٹس کے لئے لے گئے ہیں فی الحال آپ اس سے کام چلائیں
DSC_0179.jpg
 
حیرت ہے کہ اتنی بڑی کوریج اور گول گپوں کو علاوہ کھانے کو کچھ بھی نہیں:D

ویسے تو انواع و اقسام کے اشیائے خورد و نوش کی قلت نہیں ہے پر ساری خلقت گول گپوں پر ٹوٹی پڑ رہی ہے تو کیا کیجیے۔۔۔ اور ہو بھی کیوں نہ، گول گپوں کی لذت اور کشش ہی ایسی ہوتی ہے۔۔۔ ایسا کرتے ہیں کہ اس کے بعد جلیبیوں کے اسٹال کی قسمت چمکا دیتے ہیں۔ :) :) :)
 
فہیم

لائبریرین
محمد امین بھیا اور فہیم بھیا کی جاسوسی کرنے پر پتا چلا کہ وہ لوگ اکھٹے ہی بیوٹی پارلر روانہ ہوئے تھے لیکن ابھی تک تیار نہیں ہوئے۔۔ ہمارا نمائندہ خصوصی بیوٹی پارلر کے باہر ہی موجود ہے جیسے ہی یہ بھائی لوگ باہر نکلتے ہیں آپ کو اطلاع کر دی جائے گی۔ :)

یہ آپ کا نمائندہ خصوصی بڑی غلط غلط خبریں دے رہا ہے آپ کو :)
ویسے امین فہیم آج کل نجانے کن چکروں میں گم ہیں:ROFLMAO:
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
یہ جو سارے بھیا لوگ ہیں ناں بہت بولتے ہیں۔۔ :rolleyes:
آئیے ہم آپ کو جشن سالگرہ کے پنڈال کی طرف لے چلتے ہیں۔ تازہ ترین اطلاع کے مطابق گول گپوں کا اسٹال منظر عام پر آگیا ہے جس کا اب تک صرف مجھے اور سعود بھائی کو علم تھا۔ اور وہاں پر خاصی بھیڑ پائی جاتی ہے شمشاد چاچو نے باوجود کہنے کے ڈھیر سارے گول گپے کھا لیے ہیں اور عینی شاہ چٹو بھی کسی سے پیچھے نہیں ہے :p اور ہم بے چارے جو سوچ رہے تھے کہ جتنا ہمارے پاس گول گپوں کا اسٹاک ہے وہ سالگرہ کے آخر تک چل جائے گا، اب فکر مند ہو گئے ہیں :nailbiting: ویسے تو ہمارے پاس ہی نیلے رنگ کا صندوق بھی رکھا ہوا ہے لیکن۔۔ جی جی اب کیا کیا جائے اس کے حفاظتی انتظامات بہت سخت ہیں ناں:cautious:
خیر اس سب کو دیکھتے ہوئے ہم نے گول گپے کھانے کے کچھ اصول وضع کیے ہیں جو آپ گول گپوں کے اسٹال پر جا کر دیکھ سکتے ہیں اگر کسی کو اضافی رعایت چاہیے ہو تو ہمیں رشوت لینے میں کوئی عار نہیں :p
 
شمشاد

لائبریرین
اس پنڈال میں کہیں افواہ اڑائی گئی ہے کہ نقلی صندوق بھی گردش میں ہیں۔ اس لیے ہشیار رہیں۔ نقلی صندوق بھی بالکل اصلی صندوق کیطرح ہی لگتے ہیں۔ اس لیے اعانت دیتے وقت اس پر میرا نام ضرور دیکھیں۔
 
اس پنڈال میں کہیں افواہ اڑائی گئی ہے کہ نقلی صندوق بھی گردش میں ہیں۔ اس لیے ہشیار رہیں۔ نقلی صندوق بھی بالکل اصلی صندوق کیطرح ہی لگتے ہیں۔ اس لیے اعانت دیتے وقت اس پر میرا نام ضرور دیکھیں۔

ہم نے ایک صندوق پر ”شمشاد“ پڑھ کر اس میں اچھی خاصی رقم ڈال دی، مگر بعد میں معلوم ہوا وہ بھی نقلی تھا، اس لیے واضح رہے کہ نقلی صندوقوں پر ”شمشاد“ نہیں بلکہ ”شمشماد“ لکھا ہے۔ :)
 
فہیم

لائبریرین
ہمیں بھی کوئی اللہ کا بندہ یا بندی بتادے کیا کیا چل رہا ہے سالگرہ میں۔
ورنہ ہمیں تو لوڈشیڈنگ اور مصروفیات نے سالگرہ میں ٹھیک سے شرکت کے لائق ہی نہیں چھوڑا ہے :unsure:
 
اس پنڈال میں کہیں افواہ اڑائی گئی ہے کہ نقلی صندوق بھی گردش میں ہیں۔ اس لیے ہشیار رہیں۔ نقلی صندوق بھی بالکل اصلی صندوق کیطرح ہی لگتے ہیں۔ اس لیے اعانت دیتے وقت اس پر میرا نام ضرور دیکھیں۔

اصلی صندوقوں پر کسی کا نام نہیں لکھا۔ اور سارے نقلی صندوق ضبط کیے جا چکے ہیں۔ :) :) :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
خواتین و حضرات! ۔۔۔ آپ سب لوگ سن رہے ہیں کہ تمام مائیکس پر باتونی بھیا لوگوں کا قبضہ ہو چکا ہے جیسے ہی ہم کسی کا مائیک اڑانے میں کامیاب ہوئے آپ پھر سے سالگرہ کی کوریج سن پائیں گے۔ :)
 
فہیم

لائبریرین
خواتین و حضرات! ۔۔۔ آپ سب لوگ سن رہے ہیں کہ تمام مائیکس پر باتونی بھیا لوگوں کا قبضہ ہو چکا ہے جیسے ہی ہم کسی کا مائیک اڑانے میں کامیاب ہوئے آپ پھر سے سالگرہ کی کوریج سن پائیں گے۔ :)
پھر کامیابی ہوئی ابھی تک کہ نہیں :)
 
بھلکڑ

لائبریرین
ارے یہ کوریج کا دھاگہ!
اچھا ہم بھی مائیک چیک کرلیں!
ہاں تو محترم حاضرین ، ناظرین اور سامعین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں اس دھاگے کی تو بہت خوب دُرگت بنا دی گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔ ملائکہ آپی جو کہ کافی دنوں بعد محفل پر تشریف لائی ہیں پتہ نہیں سارے گول گپے اور چاٹ ۔۔۔۔آئیس کریم اور کیک ۔۔۔سارا کچھ آج ہی کھا کر دم لیں گی۔۔۔۔۔۔ویسے ماہا عطا نے بھی محفل کی شان میں قصیدہ کہنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
علم اللہ اصلاحی بھائی کی لاٹری نکل آئی ہے وہ سب کو بانٹ رہے ہیں مال۔۔۔۔۔۔۔عائشہ آپی جلدی سے آؤ ورنہ کچھ نہیں بچنا۔۔۔۔۔
والسلام!
 
ہمارا خیال ہے کہ کوریج کی لڑی میں یک سطری گفتگو سے اجتناب برتنا چاہیے۔ اس لڑی میں لوگ آئیں تو آسانی سے ان باتوں کو جان لیں جو فی الوقت ہائیلائٹ میں ہوں۔ اگر اس کے لیے دستوں صفحات پلٹنے پڑیں تو اس دھاگے کا مقصد فوت ہو جاتا ہے۔ :) :) :)
 
Top