آٹھویں سالگرہ کوریج برائے جشنِ سالگرہ ہشتم

عائشہ عزیز

لائبریرین
کوریج : جشن برائے سالگرہ ہشتم​

السلام علیکم بھیا اور بہنا لوگ!
جیسا کہ آپ سب لوگ جانتے ہیں کہ میرے امتحان ختم ہوگئے ہیں :happy: مم۔۔م۔۔ میرا مطلب تھا کہ اردو محفل کی آٹھویں سالگرہ آ چکی ہے وہ دراصل جب بھی سالگرہ آتی ہے تو میرے امتحان ہو رہے ہوتے ہیں ناں :noxxx:
اوہ ہاں۔۔

محفل کی آٹھویں سالگرہ پر آپ سب کو بہت مبارکباد
99p2k4.jpg

اس بار محفل کی کوریج ٹیم (سیدہ شگفتہ آپی اور خرم شہزاد خرم بھیا اور فرحت کیانی آپی) ذرا مصروف ہے اس لیے مجھے ہی مائیک سنبھالنا پڑا ہے اور ہمیشہ کی طرح اس بار بھی جشن سالگرہ کے موقع پر پنڈال سج چکا ہے اور ریفریشمنٹ کا بھی خاطر خواہ انتظام کیا گیا ہے۔ محفل کے ایک کونے میں زبیر مرزا بھائی سب لوگوں کو موٹیویٹ کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ چلیں سالگرہ مناتے ہیں وہاں سب لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ماہا عطا بہنا نے کیک کا اسٹال لگایا ہوا ہے اور سب کو کیک پیش کر رہی ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ ملائکہ کے آنے تک کیک کا ایک آدھ ٹکڑا بچا ہو :p
تھوڑا سا اور آگے جائیں تو ۔۔تو ۔۔تو اففف نیلم بہنا کچھ چٹ پٹا رکھے دکھائی دیتی ہیں یہ املی کے کھٹے کے ساتھ گول گپے ہیں اور ساتھ میں یمیییی کیریاں بھی ہیں۔۔۔ تو بھیا اور بہنا لوگ یہاں پر لیتے ہیں ایک چھوٹا سا بریک کیونکہ اب ہمارے منہ میں پانی آ رہا ہے ۔۔۔

اردو محفل کی آٹھویں سالگرہ آپ سب کو بہت مبارک ہو۔۔ کوریج ٹیم کے ساتھ ہم پھر حاضر ہوتے ہیں ایک بریک کے بعد۔۔۔ :) :) :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
لیجئے میں پھر حاضر ہوں ابھی گول گپے کھا کر منہ بھی ٹھیک سے صاف نہیں کیا تھا کہ سامنے نظر پڑی اور میں نے فورا پہچان لیا ۔۔ جی بالکل یہ چشمہ لگائے اور سر پر مور کے پنکھ والے پگڑی پہنے اپنے بڑے بھیا ہی ہیں۔۔ یہ محمداحمد بھیا ہیں اور ایک کونے میں بیٹھے پرانے دوستوں کو یاد کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ "آج تم یاد بے حساب آئے" @محمد اصلاحی بھائی بھی وہاں اپنے دوستوں کا تذکرہ کر رہے ہیں اور معلوم ہوتا ہے کہ انیس الرحمن بھیا اپنی نانو اور دادو کو بھی ساتھ لے کر آئے تھے لیکن وہ جشن کے دوران شاید ان سے بچھڑ گئی ہیں لیکن بھیا آپ فکر نہ کریں ہم ابھی اسٹیج پر اعلان کیے دیتے ہیں کہ وہ جہاں بھی ہوں جلدی واپس آ جائیں ان کے ساتھ نیرنگ خیال بھائی بھی ہیں اور ہمیشہ کے طرح بس ان کو چھیڑنے کی ضرورت تھی اور انہوں نے ایک مشکل لیکن خوبصورت سی تقریر جھاڑ دی (جھاڑ دی کہنے پر گستاخ تصور نہ کیا جائے بھیا صاحب :)) جس پر محمد یعقوب آسی انکل نے کچھ شعر بھی پڑھ دیئے :)
بابا جانی الف عین بھی پرانے ممبرز کو یاد کر رہے ہیں
سید زبیر انکل تو یاد کرنے پر حاضر ہوگئے ہیں لیکن اب دوسرے لوگوں کا پتا چلانا باقی ہے۔۔۔ خیر ہم ان سب کے لیے دعا گو ہیں اور ان کے آمد کے منتظر بھی ۔۔

لیجئے اس طرف دیکھیں تو ابن سعید بھیا نے صدارت کی کرسی پر بیٹھے بیٹھے سارے ماہ جولائی کے لیے سالگرہ کا لائحہ عمل بتا دیا ہے اور اب وہ ہمیشہ کی طرح میٹنگ میں مصروف ہیں جن میں بہت سے دوسرے بھیا لوگ اور انکل لوگ محفل کی بہتری کے لیے تجاویز پیش کر رہے ہیں۔ :)

اور اس کے ساتھ ہی ہم چلتے ہیں اگلے بریک کی طرف۔۔ لائیو کوریج کے لیے ہمارے ساتھ رہیے گا :)
 
ننھی پری! ذرا ایک گھڑی کو مائک ہمیں دیں۔۔۔ ہیلو ہیلو ہیلو۔۔۔ چیک چیک چیک۔۔۔ مائک ٹیسٹنگ ہیلو۔۔۔ چیک چیک چیک۔۔۔ :) :) :)

سبھی احباب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جشن گاہ میں جگہ جگہ نیلے رنگ کے پہیوں والے بڑے بڑے صندوق رکھے گئے ہیں جن پر "تعاون فرمائیں، آگے بڑھائیں!" لکھا ہوا ہے۔ گذارش ہے کہ ان صندوقوں کا خیال رکھیں اور حسب استطاعت تعاون فرماتے رہیں۔ یہ صندوق در اصل چلتے پھرتے سیف ہیں جو جدید ترین حفاظتی نظام سے لیس ہیں۔ جشن گاہ میں ان کی مجموعی تعداد 137 ہے اور ان کا سارا نظام ہمارے فون سے آپریٹ ہو رہا ہے۔ ان صندوقووں میں جی پی ایس سے لے کر موشن سینسر، جائروسکوپ، اور انفراریڈ آئی جیسے بے شمار سینسرز لگے ہوئے ہیں لہٰذا کوئی ان سے چھیڑ چھاڑ کی کوشش نہ کرے۔ جشن گاہ میں اگر آپ کو کوئی صندوق نظر نہ آ رہا ہو تو آپ اپنے اسمارٹ فون میں جشن محفل کا ایپلیکیشن نصب کر لیں۔ اس ایپلیکیشن میں جشن سالگرہ کا مکمل لائحہ عمل، شرکا کی تفصیل، تبصروں وغیرہ کے نظم کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات کا انٹرایکٹیو نقشہ بھی شامل ہے جس میں کھانے پینے کے اسٹال، کانفرینس روم، اوپن ائیر تھئیٹر اور مختلف مقامات پر بکھرے صندوقوں کی تفصیل موجود ہے۔ آپ کا فون قریب ترین صندوق تک آپ کی رہنمائی کر سکتا ہے۔ :) :) :)

پچھلے سالوں کے ہمارے سیکریٹ ایجنٹ جنھیں اب تک یہ شکایت ہے کہ ان کو صندوقوں میں جمع رقم سے حصہ نہیں ملا انھیں معلوم ہونا چاہیے کہ پچھلے سالوں میں کوئی مجموعی فائدہ ہوا ہی نہیں۔ ہر دفعہ صندوقوں سے جتنا کچھ جمع ہوتا ہے وہ اگلے سال کے لیے مزید محفوظ صندوق بنوانے میں خرچ ہو جاتا ہے۔ اس دفعہ تو ہمیں کافی رقم جیب سے بھی لگانی پڑی۔ ویسے ان صندوقوں میں جمع رقم سے جشن کے خرچے پورے کیے جائیں گے۔ اشیائے خورد و نوش، سبھی محفلین کے لیے سوٹ، گلدستے، سجاوٹ کے سامان، سبھی کی شاپنگ، بیوٹی پارلر کے خرچے، کیٹرنگ، صفائی و حفاظتی عملوں کے اخراجات۔ بجلی، لاؤڈ اسپیکر اور شامیانوں کا خرچ، ہال کا کرایا وغیرہ وغیرہ۔ لہٰذا تعاون فرمانے میں بالکل بھی تکلف نہ فرمائیں۔ :) :) :)

شرارتی پریوں کے گروپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ شاپنگ کرنے یا بیوٹی پارلر وغیرہ جانے کی سوچ رہی ہوں تو تنہا مت جائیں بلکہ گروپ میں جائیں اور دو ایک بھائیوں کو ساتھ لے لیں جو ڈرائیونگ کرنے فریضہ انجام دیں گے اور راستے میں چاٹ، گول گپے اور آئس کریم بھی کھلائیں گے۔ کہیں بھی جانے سے قبل ہمیں فون پر مطلع ضرور کر دیں، ساری گاڑیوں کی چابیاں جشن گاہ میں بنے ہمارے مخصوص آرام گاہ کی ڈرائنگ روم میں میز کی دراز میں رکھے ہوئے ہیں۔ سفید گاڑی استعمال مت کریں کیوں کہ وہ ہمارے استعمال میں ہے اور یہ کہ کبھی ایندھن سے خالی گاڑی گیراج میں مت کھڑی کریں بلکہ لوٹتے ہوئے یقینی بنا لیں کہ ٹینک فل ہے۔ پیٹرول پمپ پر ہماری گاڑیوں میں انیدھن ڈلوانے کے لیے ادائیگی ضروری نہیں، سبھی کے یہاں ہمارا کھاتہ چلتا ہے اور وہ ہماری سبھی گاڑیوں کو پہچانتے ہیں۔ :) :) :)

اب مائک واپس ننھی پری کے ہاتھ میں! :) :) :)
 
لائیے سعود بھیا :)

ارے سچی بھیا!!!! یہ تعاون کے صندوق تھے میں بھی بار بار دیکھ رہی ہوں ہر جگہ ایسے جدید پہیوں والے صندوق نظر آ رہے ہیں جن پر لکھا ہے "تعاون فرمائیں، آگے بڑھائیں" میں تو جہاں سے بھی گزری میں نے وہاں سے نیلے رنگ کے صندوق کو تھوڑا سا آگے بڑھا دیا مجھے تو یہی سمجھ آیا:rollingonthefloor:
اور یہ تو خوب کہی آپ نے ہم ابھی چلتے ہیں انتظار کس بات کا۔۔۔ عینی شاہ غدیر زھرا اور ماہا عطا اور ملائکہ جلدی سے آ جائیں نئے کپڑے لینے چلتے ہیں اس سے پہلے کہ یہ جتنی رقم جمع ہوئی ہے اس سے کچھ اور صندوق بنیں :grin:
 
عینی شاہ

محفلین

لو میں تو آگئی ہوں ۔۔باقی لگتا ہے سوئی پڑی ہیں ۔۔کہاں چلنا ہے عائشہ :rolleyes:
 
ماہا عطا

محفلین
لائیے سعود بھیا :)

ارے سچی بھیا!!!! یہ تعاون کے صندوق تھے میں بھی بار بار دیکھ رہی ہوں ہر جگہ ایسے جدید پہیوں والے صندوق نظر آ رہے ہیں جن پر لکھا ہے "تعاون فرمائیں، آگے بڑھائیں" میں تو جہاں سے بھی گزری میں نے وہاں سے نیلے رنگ کے صندوق کو تھوڑا سا آگے بڑھا دیا مجھے تو یہی سمجھ آیا:rollingonthefloor:
اور یہ تو خوب کہی آپ نے ہم ابھی چلتے ہیں انتظار کس بات کا۔۔۔ عینی شاہ غدیر زھرا اور ماہا عطا اور ملائکہ جلدی سے آ جائیں نئے کپڑے لینے چلتے ہیں اس سے پہلے کہ یہ جتنی رقم جمع ہوئی ہے اس سے کچھ اور صندوق بنیں :grin:

اوئے چلو جلدی سے چلتے ہیں،۔۔۔۔۔۔:p
 
عائشہ عزیز

لائبریرین

عائشہ عزیز

لائبریرین
واپس آتے ہیں سالگرہ کوریج کی طرف۔۔

زبیر مرزا بھائی سالگرہ کے جشن میں بہت ایکٹو نظر آ رہے ہیں وہ مائیک اٹھائے دروازے کے پاس ہی کھڑے ہیں اور جو محفلین بھی پنڈال میں داخل ہوتا ہے اس کا چھوٹا سا انٹرویو لیتے ہیں اور ان کو لگتا ہے سالگرہ کی تقریب پر نبیل لالہ شمشاد چاچو اور سعود بھیا بہت ڈراؤنے لگ رہے ہیں اس لیے ہر کسی سے پوچھ رہے ہیں کہ وہ ان سب میں سے زیادہ کن سے ڈرتے ہیں :p
 
زبیر مرزا

اس سوال کی وضاحت میں اپنے جوابات میں کردوں گا ذرا سا مزید انتظار اورتجسس :) ویسے یہ سوال ایک خاص وجہ سے پوچھا تھا اور محفل اور دیگر فورم
کا واضح فرق اس سوال کے جواب سے نظر آجاتا ہے :) اور اسی کو ظاہر کرنا پیشِ نظرتھا
 
Top